... loading ...
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے نئے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس سلسلے میں فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک بھر میں دورے بھی شروع کردیے ہیں۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فوجی سربراہ کا دورۂ کراچی اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس میںشرکت انتہائی اہم تھی۔ جس میں خاص طور پر جیل سے فرار ہونے والے دوقیدیوں کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کے طور پر دیکھا جانے والا یہ واقعہ اس لیے بھی اہمیت اختیا رکرگیا ہے کہ جیلوں میں مقید ہونے کے باوجود دہشت گرد اپنی مرضی کا ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور انتہائی پُرکاری سے جیل کو اپنی محفوظ پناہ گاہ بنا کر شہر یا ملک بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں۔یہ مسئلہ اس مرتبہ ایپکس کمیٹی میں خاص طور پر زیر بحث رہا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے غور کرنے پر بآلاخر اس کا ایک حل نکال لیا گیا ہے اور ایسے خطرناک قیدیوں کے متعلق مستقبل کے فیصلے ’’لٹکانے‘‘ کے بجائے ’’جلد حل کرنے ‘‘ کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔چنانچہ آپریشن رد الفساد کے اس نئے مرحلے میںجہاں ایک طرف خطرناک قیدیوں کی ایک فہرست تیار کر لی گئی ہے وہیںجیلوں کے اندرموجود ہائی پروفائل قیدیوں سے ازسر نو پوچھ گچھ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے کیونکہ وہ جیلوں میں بیٹھ کر باہر نیٹ ورک چلارہے ہیں۔اس ضمن میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کراچی کی جانب سے چار ماہ قبل ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی کو خط لکھا گیاتھا کہ کالعدم تنظیموں کے ہائی پروفائل قیدیوں کو صوبے کی مختلف جیلوں میں الگ الگ رکھا جائے ورنہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے لیکن ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ نتیجتاًپندرہ روز قبل کراچی سینٹرل جیل سے دو ہائی پروفائل قیدی فرار ہوگئے۔
اس واقعہ کے فوری بعد رینجرز نے کراچی سینٹرل میں سرچ آپریشن کیا جس میں تین چار ٹرکوں جتناسامان تو ملا مگر وہاں سے ایسے دستاویزی ثبوت، کمپیوٹر ڈسک اور موبائل پیغامات بھی ملے جس سے واضح ہوگیا کہ ملک میں تخریب کاری کے واقعات کی منصوبہ بندی جیلوں میں کی جارہی ہے۔ اس تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جیلوں میں ہائی پروفائل قیدیوں سے جے آئی ٹی طرز کی تفتیش ہوگی اور ان کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جائیں گے۔ نیز ایسے قیدیوں کے مستقبل کا فیصلہ بھی جلد از جلد کرلیا جائے گا جو دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ وجود کو ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے 74خطرناک قیدیوں کی ایک فہرست بھی مرتب کرلی گئی ہے جن کے معاملات کو ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میںبلاتاخیر فیصل کر لیا جائے گا۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...