... loading ...

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور آسمان پر سورج آگ برسانے اور زمین پر کے الیکٹرک اور دیہی علاقوں میں واپڈا کے زیر انتظام کام کرنے والی بجلی کمپنیاں عوام پر لوڈ شیڈنگ کا قہر توڑنے میں مصروف ہیں اوراس کے ساتھ ہی نئے سال کابجٹ عوام پر نہ جانے کتنے بم گرانے والا ہے، ایسی صورت میں روزے کے بارے میں سوچ کر ہی جسم پر کپکپی سی طاری ہونے لگتی ہے ،لیکن موسم خواہ کتنا ہی شدید ہوجائے اور زمین پر خدا بن بیٹھنے والے انسانوں پر عرصہ زندگی تنگ کرنے کے خواہ کتنے ہی حربے آزما لیں ،دل میں اپنے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی تمنا رکھنے والے لوگ خواہ جسمانی طورپر پر کتنے ہی کمزور وناتواں کیوں نہ نظر آتے ہوں، روزہ رکھنے کے لیے کمر کس رہے ہیں اور وہ روزے کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں اور ہر قیمت پر روزہ رکھ کر اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا عزم مصمم کیے ہوئے ہیں ۔خیال اغلب ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز پاکستان میں اتوار سے ہورہا ہے اور یہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ اس بار پاکستان میں روزے کا دورانیہ لگ بھگ 16 گھنٹے یا اس سے زائد ہی ہوگا تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں سب سے طویل اور مختصر روزہ کس مقام پر رکھا جاتا ہے؟
سب سے طویل روزہ
اس سال سب سے طویل دورانیے کاروزہ گرین لینڈمیں ہوگا جہاں کے مسلمان 21 گھنٹے 2 منٹ طویل روزہ رکھیں گے، گرین لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر آئس لینڈ ہے جہاں روزے کا دورانہ 21 گھنٹے ہوگا جس کے بعد فن لینڈ 19 گھنٹے 56 منٹ، پھر ناروے 19 گھنٹے 48 منٹ، سوئیڈن 19 گھنٹے 42 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔اس کے علاوہ روس اور ڈنمارک میں بھی 19 گھنٹے سے کچھ زیادہ کا روزہ ہوگا جبکہ بیلاروس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، نیدرلینڈ، بیلجیئم سمیت بیشتر یورپی ممالک میں سحر سے افطار کے درمیان 18 گھنٹوں سے زائد کا دورانیہ ہوگا۔
سب سے مختصر روزہ
اسی طرح دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹائن میں ہوگا جو کہ 11 گھنٹے 32 منٹ ہوگا، جس کے بعد آسٹریلیا ہے جہاں یہ دورانیہ 11 گھنٹے 35 منٹ ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 37 منٹ، زمبابوے میں 12 گھنٹے 26 منٹ ہوگا۔اس کے بعد وسطی امریکا کے ملک چلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ طویل روزہ ہوگا، جس کے بعد جنوبی افریقہ ہے جہاں یہ دورانیہ 12 گھنٹے 06 منٹ ہوگا، جبکہ جزائر کوکوس میں 12 گھنٹے 47 منٹ اور کرسمس آئی لینڈ میں 12 گھنٹے 51 منٹ ہوگا۔
وہ ممالک جہاں روزہ 13 سے 18 گھنٹے کاہوگا
ایسے ممالک جہاں روزہ 13 سے 18 گھنٹے کاہوگا، میں، پاکستان بھی شامل ہے جہاں کراچی میں لگ بھگ 15 گھنٹے طویل روزہ ہوسکتا ہے جبکہ بھارت میں 15 گھنٹے 02 منٹ، ایران میں 16 گھنٹے 4 منٹ، کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ، امریکا میں 16 گھنٹے 29منٹ، مصر میں 15 گھنٹے 36 منٹ، سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ 15 گھنٹے، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، قازقستان میں 18 گھنٹے 12 منٹ، جاپان میں 15 گھنٹے 45 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 2 منٹ اور نائیجریا میں ساڑھے 13 گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔
ایسے ممالک کے مسلمان جہاں سورج غروب نہیں ہوتا، روزہ کیسے افطار کریں گے؟
امریکی ریاست الاسکا کے علاقے جونائومیں مسلمان روزہ رکھنے کے بعد افطار کیسے کریں گے؟ جہاں سورج آدھی رات کے بعد بھی آسمان پر نظر آرہا ہوتا ہے، یا فن لینڈ کے شمالی علاقوں میں جہاں موسم گرما کے دوران پورے 2 ماہ تک سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔اس حوالے سے مقامی علمانے گزشتہ سال فتویٰ جاری کیا تھا کہ مقامی مسلمان کسی دوسرے قریبی ملک میں سورج طلوع و غروب ہونے کے اوقات کے مطابق روزہ رکھ سکتے ہیں۔اسلامک سینٹر آف ناردرن ناروے نے ایک فتویٰ جاری کیاتھا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسلمانوں کو آپشن دیا گیا کہ اگر ناروے میں روزے کا دورانیہ 20گھنٹے سے تجاوز کرے تو وہ مکہ مکرمہ میں رمضان کے نظام الاوقات پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں۔امریکی علمانے بھی اس سے ملتا جلتا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان الاسکا کے انتہائی شمالی خطے میں رہتے ہیں وہ کسی اور ملک کے سورج طلوع اور غروب ہونے کے اوقات کے مطابق سحر اور افطار کرسکتے ہیں۔
تہمینہ نقوی
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کا...
1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی آہنی فصیل ہے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ ...
دینی درسگاہوں کے اساتذہ وطلبہ اسلام کے جامع تصور کو عام کریں، امت کو جوڑیں امیر جماعت اسلامی کا جامعہ اشرفیہ میں خطاب، مولانا فضل الرحیم کی عیادت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی ...
تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے،کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف آف ڈیفنس فورسز بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ...
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹ...
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں،بیان سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس...
اسپیکر ایاز صادقنے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی کے گرے ہوئے پیسے ملے، اسیپکر کا اعلان قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین...
آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، ایال زمیر کے بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی 10 اکتوبرکو جنگ بندی معاہدے میں طے کیا گیا تھا اسرائیلی فورسز اس لائن سے پیچھے ہٹ جائیں گی اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسر...
حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا،جج، جرنیل، سیاستدانوں اور علماء کی قومی کانفرنس بلائی جائے(محمود اچکزئی) آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی...
پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا پشاور جلسہ عام سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، غیر اخلاقی بات کر...
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پرکارروائی، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد صدرِ مملکت،وزیراعظم نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یاف...