... loading ...
7 اپریل کو پوری دنیا میں صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس میں صحت کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں آگہی دی جاتی ہے اورصحت کے عالمی مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
2017 میں صحت کے عالمی دن کو ڈپریشن کے بارے میں جاننے کیلئے مختص کیا گیا ہے، ڈپریشن جو پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے فرد کو متاثر کرسکتا ہے، اسے ہم عُرفِ عام میں اداسی اور مایوسی بھی کہتے ہیں۔ جب یہ مایوسی اور اداسی کا غلبہ بہت دنوں تک رہے اور اس کی شدت اتنی زیادہ ہو کہ زندگی کے روز مرہ کے معمولات اس سے متاثر ہونے لگیں اور فرد ایک خول میں بند ہوکر رہ جائے تو اسے ڈپریشن کا نام دیا جاتا ہے۔
بعض حالتوں میں ڈپریشن کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی ہے مگر مریض پر اس کے دورے اتنے شدید ہوتے ہیں کہ مستقل مایوسی اور اداسی کی کیفیت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ان کو علاج اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈپریشن کی خاص علامات میں مستقل پریشانی، سستی، کمزوری، سر درد، تھکاوٹ، بے چینی اور نا امیدی شامل ہیں۔ ڈپریشن کی بیماری کا علاج ہر فرد کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے، بعض لوگوں کو اس مایوسی کی حالت میں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ،اپنے پیاروں کواپنے جذبات اور احساسات سناکر، مل بانٹ کر طبیعت میں بہتری محسوس ہوتی ہے جبکہ کچھ افراد اپنے جذبات اور احساسات اپنے علاوہ کسی دوسرے فرد سے بانٹ نہیں سکتے اور اپنی ذات کے خول میں بند ہوکر اس ڈپریشن کے عفریت کے شکنجے میں مزید پھنستے چلے جاتے ہیں۔
ڈپریشن کی حالت میں بعض حالات میں ماہر نفسیات سے مشورہ کرنا اور اس سے اپنے دل کی بات شیئر کرنا زیادہ آسان اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ سائیکو تھراپی کے ذریعے علاج میں وقت لگتاہے اور بہت زیادہ شدید ڈپریشن کی کیفیت میں ڈاکٹر مریض کو مایوسی ختم کرنے والی ادویات بھی تجویز کرتے ہیں، جس سے آہستہ آہستہ مریض کی اداسی اور یاسیت میں کمی آنے لگتی ہے اور زندگی جینے کی طرف مائل ہونے لگتی ہے۔ ڈپریشن کی حالت میں مریض کو ماحول اور حالات تبدیل کرنے کی حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے اور ہر حال میں اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے کہ بیماری، ہر اداسی اور غم کا علاج صرف اور صرف اس کائنات کے مالک کے پاس ہے جو اپنے بندوں سے ستر مائوں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔
ڈپریشن جیسے موذی مرض سے بچنے کے لیے اپنے روز مرہ کے معاملات میں تبدیلیاں لانے کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے، نیند کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ رات کو جلدی سونے اور صبح سویرے اٹھنے کی عادت اپنانی چاہیے اور نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنالیں۔ اس کے ساتھ صبح کی سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کو بھی اپنا معمول بنالینا چاہیے اور اسی کے ساتھ ساتھ اجتماعی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ لوگوں کی مدد کریں، اپنے آپ کو مختلف تفریحی سرگرمیوں میں شامل کریں کیوں کہ ڈپریشن کا عفریت زیادہ تر فارغ اوقات اور خالی دماغ پرحملہ آور ہوتا ہے، جس سے بچنے کے لیے اپنے دماغ کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں۔ مختلف سرگرمیوں مثلاً لکھنے لکھانے کی عادت، پینٹنگ، کوکنگ، فلاور میکنگ، سوشل ورکنگ، باغبانی، درس وتدریس سے آہستہ آہستہ مریض خود کو حالت سکون اور اطمینان میں محسوس کرنے لگتا ہے۔
ڈپریشن در حقیقت ایک ذاتی نوعیت کا مرض ہے جس کے مختلف طبقہ ہائے افراد سے تعلق رکھنے والے لوگو ں میں وجوہات اور پھر علاج قدرے مختلف ہوتے ہیں، کبھی کبھی ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ موروثی عوامل بھی ہوتے ہیں یعنی موروثی طور پر جسمانی لحاظ سے کمزور اور نازک افراد نسبتاً زیادہ جلدی قنوطیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو گھروں، دفتروں کی مختلف پریشانیاں بھی ڈپریشن کا مریض بنادیتی ہیں جوپھر ہائی بلڈ پریشر، دل کی مختلف بیماریاں، گردے کی بیماریاں اور کینسر جیسے مختلف عوارض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ذہنی دبائو، ڈپریشن بعض اوقات سرطان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مسلسل ذہنی دبائو کے شکار افراد میں ٹیومر کے نشونما کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور پھر کوئی بھی ذہنی صدمہ یا جسمانی نقصان سرطان کا باعث بن سکتا ہے۔
عام طور پر خواتین میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی شرح مردوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ تر25سے45 سال کی عمر کی خواتین اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں، جس سے مختلف وجوہات یعنی مختلف ہارمونز کی تبدیلیوں کی وجہ سے خواتین کے مزاج میں بھی تیزی سے تبدیلیاں آتی ہیں اور اس کے علاوہ خواتین کو معاشرتی طور پر بھی ایسے بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ جلدی اس عفریت کا شکار ہوجاتی ہیں۔
ڈپریشن کی حالت میں عام طور پر سر میں درد اور بے چینی شروع ہوجاتی ہے، معدے کی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ وزن میں اچانک کمی آنے لگتی ہے اور مریض جلدی بڑھاپے کی طرف بڑھنے لگتا ہے، سر کے بال سفیدہونے لگتے ہیں اورگرنے بھی لگتے ہیں۔
نیند کی کمی کے باعث مزاج میں چڑچڑاپن اور سستی پیدا ہونے لگتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی بھی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے، وزن میں کمی سے کچھ لوگ خوش نہیں ہوتے بلکہ وہ خود کو اداس اور سست محسوس کرنے لگتے ہیں اور کھانے سے رغب ختم ہوجاتی ہے جس سے ان کا بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے اور پھر اس سے مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وزن میں کمی سے ڈپریشن اور مایوسی میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
ڈپریشن کی حالت میں بازار کے چکنائی سے بھرپور، غیرمعیاری کھانوں سے گریز کرنا چاہیے اور کیفین اور الکوحل جیسی نقصان دہ چیز سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے۔ ہری سبزیاں مثلاً پالک، مٹر، سلاد کے پتے کھانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے اور ہری سبزیوں کے استعمال سے ڈپریشن کے مرض میں پچاس فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو خاندان کے ساتھ رہتے ہیں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت ان لوگوں کے مقابلے میں نسبتاً بہتر ہوتی ہے جو کہ اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو ڈپریشن سے پہلے مایوسی اور اداسی کا شکار رہتے ہیں ان میں چونکہ ڈپریشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،اس لیے ان کے گھر والوں کو چاہیے کہ ایسے افراد کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ ان سے باتیں کرنا اور ان کی مشکل اور پریشانیوں کے بارے میں بات کریں۔ مریض کو تسلی وتشفی دینی چاہیے اور ماحول اور حالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور مرض کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ اگر ڈپریشن کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو یہ مزید مسائل کو جنم دے سکتا ہے اور پھر خدانخواستہ اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...