... loading ...
امریکہ میں ایف بی آئی نے امریکی پولیس فورس میں ہم جنس پرستوں کے ایک باقاعدہ گروہ کی موجودگی کی اطلاعات اور اس حوالے سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پولیس فورس میں موجود ہم جنس پرست گروہ کے ارکان کی تلاش شروع کردی ہے تاکہ سرکاری اداروں میں اعلیٰ سطح پرغیر اخلاقی حرکات میں ملوث افراد کاخاتمہ کیاجاسکے۔
ایف بی آئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست لوئس وائل میں پولیس کے محکمے میں باقاعدہ ہم جنس پرستوں کا ایک ایسا گروہ کام کررہاہے جو نہ صرف یہ کہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے بلکہ ان کی ویڈیوز بناکر یہ قابل اعتراض ویڈیوز فروخت بھی کرتاہے۔ یہی نہیں، بلکہ یہ گروہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ان کو دوسرے ہم جنس پرستوں کے حوالے کرنے کے کام میں بھی ملوث ہے اور سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ لوئس وائل پولیس میں موجود یہ ہم جنس پرست گروپ ، یہ تمام تر غیر اخلاقی حرکات حکومت کے نوجوانوں سے متعلق فنڈز کے ذریعہ کررہاہے۔
لوئس وائل کے میئر گریگ فشر نے محکمہ پولیس کے ذہین نوجوانوں کی تلاش کے پروگرام میں کھیلے جانے والے گھناؤنے اور شرمناک کھیل کو بدترین اور خوفناک ترین خواب قرار دیاہے۔کوریئر جنرل ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق لوئس وائل کے میئر گریگ فشر نے بتایا کہ انہوںنے لوئس وائل میٹرو پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کا جائزہ لینے اور اس بات کا پتہ چلانے کے لیے کہ آیا اس میں پولیس چیف اسٹیو کونارڈ کی غلطیاں بھی تو شامل نہیں ہیں، امریکی اٹارنی کیری ہاروے کی خدمات حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کہیں زیادتی کی گئی ہے تو اس کاازالہ کیاجائے گا۔
کیری ہاروے کو سابق صدر بارک اوباما نے 2010ءمیں کنٹکی کا اعلیٰ ترین پراسیکیوٹر مقرر کیا تھا اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد جنوری میں استعفیٰ دیدیاتھا ،کیری ہاروے کاکہناہے کہ وہ اس معاملے کا انتہائی تفصیل اور باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیں گے تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش مناسب اور مو¿ثر طریقے سے کی گئی ہے یانہیں، اور اگر ایسا نہیں ہوا ہے تو اس میں کیاخامیاں رہ گئی ہیں یا تحقیقات کے دوران معاملے کے کن پہلوؤں کو نظر انداز کیاگیاہے اورایسا کیوں کیاگیاہے؟
پولیس فورس میں ہم جنس پرستوں کے باقاعدہ گروپ کی موجودگی کاانکشاف گزشتہ دنوں ایک سابق اسکاؤٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرائے جانے پر ہوا ، اپنے مقدمہ میں اس سابق اسکاؤٹ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس افسر کینیتھ بیٹس اور برینڈن ووڈ نے اس کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا اور اس کی شکایت پرا ن افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے محکمے کے افسران نے اس معاملے کو دبادیا، سابق اسکاؤٹ کے لگائے گئے الزامات کے مطابق پولیس افسر کینیتھ بیٹس اور برینڈن ووڈ نے اس کو2011ءسے2013 ءکے دوران جنسی زیادتی کانشانہ بنایا اور اس کی فحش فلم بھی تیار کی ۔
کوریئر جرنل نامی جریدے نے گزشتہ ہفتے یہ رپورٹ دی تھی کہ بیٹس اور ایک کمسن لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے حوالے سے پولیس افسر کینیتھ بیٹس اور برینڈن ووڈکے خلاف تحقیقات اس بنیاد پر روک دی گئی تھی کہ بیٹس نے 2014ءمیں پولیس فورس سے استعفیٰ دیدیاتھا جبکہ برینڈن ووڈ اگرچہ پولیس فورس میں موجود ہیں لیکن اب وہ انتظامی شعبے میں کام کررہے ہیں۔کونارڈ نے کوریئر جرنل سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں اس موضوع پر بولنا چاہتاہوں لیکن عدالت نے مقدمہ داخل دفتر کرنے کا حکم دے کر میرے ہاتھ باندھ دیے ہیں۔فشر کاکہناہے کہ کوریئر جرنل نے مقدمہ کھولنے کی درخواست دائر کررکھی ہے اور شہر کے میئر کی جانب سے مقدمہ دوبارہ کھولنے کی درخواست کی گئی ہے اس لیے انہیں توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک مقدمہ دوبارہ کھولنے کی اجازت مل جائے گی۔
لوئس وائل کے میئر گریگ فشر نے بتایا کہ انہیں اس طرح کے واقعہ کی اطلاع پہلی مرتبہ گزشتہ اکتوبر میں ٹی وی پروگرام ایکسپلورر کے ذریعے ہوئی جب کونارڈ نے انہیں میڈیا رپورٹس کے بارے میں بتایا ۔ جب میئر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے خیال میں اس میں ایڈیشنل پولیس افسران یا دیگر نوجوان بھی شریک ہیں تو انہوں نے اس کاجواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے محکمہ پولیس کے انٹریگیٹی یونٹ کی جانب سے فوجداری تفتیش کاایک مقدمہ زیر سماعت ہے اس لےے ابھی اس پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔
عدل طباطباعی
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...