... loading ...

ایٹمی اسلحہ کے پھیلاؤ اور ماحول کی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے انسان کی تباہی دن بدن قریب تر آنے لگی ،ایٹمی سائنسداںبلیٹن کا انکشاف
1980میںعوام جوق درجوق ایٹمی اسلحہ کے خلاف مظاہروں میں شریک ہورہے تھے اور سزا ؤںکے باوجودلوگوں کی تعداد میں کمی نہیں ہورہی تھی
اب وہ ماحول باقی نہیں رہا ، ایک چھوٹا سا پر عزم گروپ موجود ہے جو ایٹمی اسلحہ کی تباہ کاریوں کو محسوس بھی کرتاہے، مہم کی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے
ایلی سن مک گیلیو رے
ایک ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں پہلی مرتبہ مینوٹ میں تھرڈ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاگیا۔اس بیلسٹک میزائل پر اصلی ایٹمی ہتھیار کے بجائے ترک شدہ یورینیم لادا گیاتھا۔ مارشل آئی لینڈ میںرونالڈ ریگن بیلسٹک میزائل ڈیفنس سائٹ سے داغے میزائل نے 17 ہزار میل فی گھنٹے کی رفتار سے فاصلہ طے کرکے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
میزائل داغے جانے کے بعد فضا میں پہنچ کر نظروں سے اوجھل ہوگیا لیکن اس کی دھمک ہم اپنے جسم میں یہاں تک کہ پیروں تلے بھی محسوس کررہے تھے۔میزائل داغے جانے کے بعد جب میں اس مقام سے 20 میل کے فاصلے پراپنے گھر واپس آیا تو بھی ارد گرد کے شہروں کے مکانوں کی کھڑکیاں بھی بج رہی تھیں،اور ان کے شیشے چٹخ رہے تھے۔اس میزائل کا ہدف 4 ہزار میل کے فاصلے پر مقرر تھا جسے اس نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
میں گزشتہ 10 سال سے ایٹمی اسلحہ کو ختم کرنے کی تحریک چلارہاہوں۔اس کے علاوہ میں ایٹمی اسلحہ کے خلاف پر امن تحریک کے حوالے سے ایک اخبار کی اشاعت میں بھی کچھ معاونت کررہاہوں،ہمیں 1980 کے عشرے کے انتہائی ہلچل والے دنوں میں بھی ایٹمی اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا جائزہ لینے کاموقع ملا۔اس دور میں ایٹمی اسلحہ کے خلاف مہم کیلئے لاکھوں افراد کو متحرک کیاجارہاتھا،اور اس دور میں ایٹمی اسلحہ کے تجربات کے مراکز اور ایٹمی پلانٹس ،میزائل کے مراکز ،فوجی اڈوں اوراسلحہ سازی کے مراکز پر براہ راست دھاوا بولنے اور ان کا محاصرہ کرنے کاسلسلہ جاری تھا۔اس دوران ایٹمی اسلحہ کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے بہت سے مظاہرین کو گرفتار کرکے سزائیں بھی سنائی گئیں اور انھیں جیل میں بھی ڈالاگیا لیکن اس کے باوجود ایٹمی اسلحہ کے خلاف لوگوں کی آگہی اور شعور کا یہ عالم تھا کہ لوگ جوق درجوق ایٹمی اسلحہ کے خلاف مظاہروں میں شریک ہورہے تھے اور سزا ئیں سنائے جانے کے باوجودلوگوں کی تعداد میں کمی نہیں ہورہی تھی۔
اگرچہ اب وہ ماحول باقی نہیں رہا لیکن اب بھی ایک چھوٹا لیکن انتہائی پر عزم گروپ ایسا موجود ہے جو ایٹمی اسلحہ کی تباہ کاریوں کو محسوس بھی کرتاہے اور اس سلسلے کو روکنے کیلئے بھرپور جدوجہد بھی کررہا ہے ۔ان دنوں جو لوگ ایٹمی اسلحہ کے خلاف جدوجہد کررہے ہیںامریکا میں ان کی بڑی تعداد عمر رسیدہ سفید فام لوگوں کی ہے اور اس جدوجہد میں شریک لوگوں کی اکثریت مذہبی کہلانے والے یعنی مذہب پر پختہ یقین رکھنے والے لوگوں کی ہے۔لیکن امریکا میں ایٹمی اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم بین الاقوامی سطح پر ایٹمی اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی تحریکوں کے معیار کی نہیں ہے اس کے باوجود اس تحریک سے وابستہ لوگوں نے ایٹمی اسلحہ کے خلاف کسی حد تک ہلچل مچائی ہوئی ہے اوراس تحریک کی گونج کافی حد تک محسوس کی جارہی ہے یہ الگ بات ہے کہ ارباب اختیار اس کو سننے یامحسوس کرنے کو تیار نظر نہیں آتے۔ امریکا میں ایٹمی اسلحہ کے خلاف مزاحمت کرنے والے گروپ کے ارکان عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ ہتھیار بنی نوع انسان کی تباہی کاسامان ہیں اور انھیں ختم ہونا چاہئے، ان کی تیاری بند ہونی چاہئے، ان کے استعمال پر پابندی عاید ہونی چاہئے اور ایٹمی ہتھیاروں کے موجود ذخائر کوتلف کردیاجانا چاہئے تاکہ بنی نوع انسان کی زندگی کو لاحق اس خطرے کاتدارک ہوسکے ۔ایٹمی اسلحہ کے خلاف جدوجہد کرنے والے گروپ کے ارکان اب لاکھوں میں نہیں ہیں کیونکہ اب لاکھوں کی تعداد میں لوگ اقتصادی ناہمواریوں،نسلی بنیاد پر کی جانے والی ناانصافیوں، پانی کے ذخائر میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی ،عالمی سرمایہ داریت اور سماجی اور سیاسی امتیازات جیسے مسائل کے خلاف نبر د آزما نظر آتے ہیں۔
اس صورتحال میں ایٹمی اسلحہ کے خلاف مہم میں شریک اور سرگرم کردار ادا کرنے والے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بار بار اٹھتاہے کہ کیا ہماری نوجوان نسل ایٹمی اسلحہ کے خلاف یہ تحریک جاری رکھ سکے گی اور کیا ہماری نوجوان نسل اس تحریک کے ثمرات سے مستفیض ہوسکے گی،لیکن نوجوان نسل کی جانب سے اس تحریک میں بہت کم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے یہی وجہ ہے کہ اب اس تحریک میں 1980 کی دہائی جیسا جوش وخروش اور لاکھوں افراد کاوہ مجمع نظر نہیں آتاجو رونالڈ ریگن کے دور میں نظر آتاتھا اور جس کی گونج پوری دنیا میں محسوس کی جاتی تھی۔
اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ایٹمی اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم کی حکمت عملی کو تبدیل کیا جائے لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جائے کہ ایٹمی اسلحہ ہماری سلامتی کی ضمانت نہیں بلکہ ہماری موت کاپیغام ہیں،یورانیم کی زیر زمین کانوں سے یورانیم نکالنے کے عمل سے پورا ماحول خطرناک حد تک دھماکہ خیز ہوچکاہے ، جن مقامات سے ایٹمی تجربات کئے جارہے ہیں اور جن مقامات کو ان کا ہدف مقرر کیاجاتاہے ان سے خارج ہونے والی زہریلی اور تا بکارشعائیں اورمادے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کیلئے موت کاپیغام ثابت ہورہی ہیں،لوگوں کو ایٹمی اسلحہ کی تیاری،ان کے تجربات اور ممکنہ استعمال کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی اور نسلوں چلنے والے اس کے اثرات سے آگاہ کیاجائے اور اس تحریک کو دور حاضر میں چلنے والی دوسری تحریکوں کے ساتھ منسلک کیاجائے جن میں جسٹس گروپ اور معاشی ناہمواریوں کے خلاف تحریکیں شامل ہیں۔لوگوں کو یہ باورکرایاجائے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ایٹمی اسلحہ کو اپ گریڈ کرنے اور اس کے استعمال اور دیکھ بھال کیلئے مختص کیا جانے والا 85 بلین ڈالر کا فنڈ امریکی عوام کے علاج معالجے ،تعلیم اور انفرااسٹرکچر کی بہتری میں کٹوتی کرکے حاصل کیاگیا ہے اگر ایٹمی اسلحہ سے چھٹکارا حاصل کرلیاجائے یا کم از کم نئے اسلحہ کی تیار ی اور تجربات کا سلسلہ روک دیاجائے تو بھاری رقم عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کی جاسکتی ہے اور اس طرح کم وسیلہ امریکی عوام بھی نسبتاً بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔
یہ ایک واضح امرہے کہ ایٹمی اسلحہ کے خلاف مہم کی افادیت اب پہلے سے زیادہ ہوچکی ہے اور اس مہم کوفرسودہ قرار دینے والے حقائق کاادراک کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ یہ تحریک ایٹمی اسلحہ کے مکمل خاتمے تک فرسودہ نہیں ہوسکتی۔ایٹمی سائنسداں نامی بلیٹن نے جنوری کے شمارے میں اعلان کیاتھا کہ اب پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک ماحول تیار ہوچکاہے بلیٹن میں بین الاقوامی صورتحال کا
تجزیہ کرتے ہوئے لکھاگیاتھا کہ اب ایٹمی اسلحہ کے پھیلاؤ اور ماحول کی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے انسان کی تباہی دن بدن قریب تر نظر آنے لگی ہے ۔اس لئے اس صورت حال سے بچاؤ کیلئے فوری اور منظم کوششوں کی ضرورت ہے۔اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہرایک اپنی اقدار اوراپنے عمل کاجائزہ لے اوراپنے عمل کو اپنی اقدار کے مطابق بنانے پر توجہ دے تاکہ بنی نوع انسان کو سامنے نظر آتی ہوئی تباہکاری سے بچایاجاسکے محفوظ رکھا جاسکے۔
سائنسدانوں کے مطابق انہیں اربوں سال پہلے زمین پر زندگی کی موجودگی سے متعلق نئے براہ راست اور ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔ یہ ثبوت کینیڈا میں خلیج ہڈسن کے علاقے سے سمندر کی تہہ میں انتہائی قدیم حیاتیاتی باقیات سے ملے ہیں۔امریکا میں واشنگٹن اور کینیڈا میں ٹورانٹو سے جمعرات دو مارچ کے روز ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ انکشاف سائنسی تحقیقی جریدے ’نیچر‘ کے ایک تازہ شمارے میں چھپنے والے ریسرچ کے نتائج کے ذریعے کیا گیا ہے۔سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والے ان تحقیقی نتائج کے مطابق ماہرین کو کینیڈا میں خلیج ہڈسن کے علاقے میں ایک سمندری معدنی چٹان سے ایسی مائیکروسکوپک ٹیوبیں اور حیاتیاتی اجزاءکی باقیات ملی ہیں، جو اس بات کا پتہ دیتی ہیں کہ زمین پر کم از کم بھی قریب تین ارب 77 کروڑ یا 4ارب 30کروڑ برس قبل بھی زندگی موجود تھی۔
اس جریدے کے مطابق یہ مائیکروفوسلز دراصل بیکٹیریا کی طرح کے یک خلیاتی مائیکروبز کی ایسی انتہائی قدیم باقیات ہیں، جو اربوں سال گزر جانے کے نتیجے میں اب تک معدنی شکل اختیار کر چکی ہیں اور اب نامیاتی چٹانی شکل میں سمندر کی تہہ میں پائی جاتی ہیں۔
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے د...
کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے ک...
شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آ...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...
ہمیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم مُنیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے اور اسے سیاست کہا جارہا ہیعلیمہ ، عظمیٰ ، نورین خان کیا یہ مقبوضہ پاکستان ہے؟ ہم پر غداری کے تمغے لگا دیے جاتے ہیں،9 مئی ہمارے خلاف پلان ک...
78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی 6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں ک...
عین الحلوہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون کی وحشیانہ بمباری ، متعدد زخمی ہوگئے شہدا کیمپ کے اپنے نوجوان ہیں، حماس نے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کردیا جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوہ کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں13فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واق...
جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کرینگے،ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کیخلاف ہو، ترمیم نے قانون کو غیر مؤثر کر دیا،ہر کوئی سیاہ پٹیاں باندھے گا،اپوزیشن اتحاد ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہ...