... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ کے جلا وطن رہنما سلیم شہزاد کو پیر کی صبح وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی پولیس کے سربراہ مشتاق مہر نے گرفتاری کی تصدیق کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن عاصم قائم خانی نے میڈیا کو بتایا کہ سلیم شہزاد پیر کی صبح برطانوی پاسپورٹ پر وطن واپس آئے تو ان کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی تاہم امیگریشن کے فوری بعد انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ملیر راو انوار نے سلیم شہزاد کو حراست میں لیا اور بکتر بند گاڑی میں بیٹھا کر انہیں ائیرپورٹ کی حدود سے باہر لے گئے۔سلیم شہزاد پولیس کو بارہ مقدمات میں مطلوب ہیں تاہم انہیں جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا وہ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر وطن سے فرار ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن عاصم قائم خانی کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس سے سلیم شہزاد کی کلیئرنس مانگی گئی تھی تاہم انہیں کلیئرنس نہ مل سکی۔سلیم شہزاد، ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تفتیش کے سلسلے میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں، ان پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردوں کے علاج کرانے میں معاونت فراہم کرتے رہے تھے۔ادھر سلیم شہزاد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر پاکستان آئے ہیںاورکہا کہ مجھے پرانے ساتھیوں سے لاتعلق ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کینسر کے مریض ہیں اور کیموتھراپی کرا رہے ہیں۔ایس ایس پی راؤانوار کے مطابق سلیم شہزاد پرضلع وسطی اور ضلع شرقی کے تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔سلیم شہزاد کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد مقدمات ہیں ۔ ان میں ایک اہم مقدمہ ضیا الدین ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج کا ہے جو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چل رہا ہے ۔ عدالت انہیں مفرور قرار دے چکی ہے اور پانچ مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے ۔ سلیم شہزاد نے وطن آنے سے قبل اپنے مقدمات کے سلسلے میں عامر منصوب ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا تھا لیکن عامر منصوب ایڈوکیٹ نے اندورن سندھ جانے کے باعث انکار کر دیا ۔ خواجہ نوید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد نے رابطہ کیا تو ان کے مقدمات کی پیروی کے لیے تیار ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنماؤں میں شمار ہونے والے سینئر سیاست دان سلیم شہزاد 25سال کی جلاوطنی ختم کرکے پیر کی صبح دبئی سے کراچی لوٹے تو ایئرپورٹ امیگریشن حکام کے دفتر میں را ئوانوار نے انہیں گرفتار کرلیا اور سلیم شہزاد کے پاس موجود برطانوی پاسپورٹ اور ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی بنیاد میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سلیم شہزاد کا شمار ایم کیو ایم کے بانی رہنمائوں میں ہوتا ہے،
وہ گزشتہ تین سال سے غیر فعال تھے، اس وقت ان کے پاس ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں کوئی عہدہ نہیں ہے۔ تاہم اس سے قبل وہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سرگرم رکن تھے،ان کے پاس برطانوی شہریت اور پاسپورٹ ہے۔گزشتہ برس 22 اگست کو ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں پر جہاں متحدہ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کی،وہیں پارٹی بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، تاہم سلیم شہزاد نے خود کسی دھڑے میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ اس سے قبل 2014میں سلیم شہزاد کی جانب سے جاری سنسنی خیز بیان نے بھی ملکی سیاست میں ہلچل مچائی، سلیم شہزاد نے مارچ 2014میں متحدہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں متعدد ایسے عناصر موجود ہیں جو کراچی میں بھتہ خوری، قتل عام اور اسمگلنگ جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔سلیم شہزاد کے بغاوتی بیان کے بعد بانی ایم کیو ایم کی جانب سے اسی روز سلیم شہزاد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی جو تاحال بحال نہ ہوسکی، انہوں نے 2ماہ قبل 15اکتوبر 2015کو بھی ایک بیان جاری کیا کہ وہ سیاست چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔
16ستمبر2016کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میںمتحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم مہذب لوگوں کی جماعت تھی۔ کچھ لوگوں نے پارٹی کارکنوں کو ایسے کاموں پر لگادیا جس سے پارٹی پر دہشت گردی کا لیبل لگ گیا میں بھی اس گناہ میں شامل ہوں اور اس داغ کو دھونا چاہتا ہوں۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...