... loading ...
سندھ اسمبلی کے گزشتہ دنوں اجلاس میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر امداد پتافی نے مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کو صرف بل پڑھنے پرکہا کہ’’ موسم ہے عاشقانہ ،اور وہ چیمبر میں آجائیں تواس کا جواب دوں گا‘‘۔
مقام افسوس یہ ہے کہ اس موقع پرسیکولر ازم اور خواتین حقوق کے علمبردار پی پی کے ارکان سندھ اسمبلی اورقائم مقام اسپیکر جو خود بھی خاتون ہیں ، خاموش رہیں۔اس واقعے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ واقعی اب بینظیربھٹو مرگئی چکی ہیں اور انکے ساتھ ہی ان کا فلسفہ و نظریہ بھی مرچکا کیونکہ وہ اگر زندہ ہوتیں تواولاً امداد پتافی جیسے غیر سنجیدہ ایم پی اے کووزارت بھی نہ دیتیں اوراگروزارت ملتی بھی تواس واہیات جملے پراسی وقت اس کوبرطرف کردیتیں۔سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ بینظیربھٹو واقعی عورت کے احترام کی علمبردار تھیں، 1988ء میں جب پی پی کی حکومت تھی تواس وقت کراچی میں سہراب گوٹھ کے پاس ڈاکٹرفوزیہ بھٹو کی لاش ملی ، تحقیقات سے پتہ چلاکہ اس واقعے میں پی پی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی رحیم بخش جمالی ملوث ہیں ، بینظیربھٹو وزیراعظم تھیں ،انہوں نے فوری طورپر ایم پی اے رحیم بخش جمالی کوگرفتار کرایا۔ پھربے نظیر نے اُس وقت پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما (اور اب ن لیگی ) رانا ثناء اﷲ کو ایک مرتبہ نواز شریف ،کلثوم نواز،کیپٹن (ر) صفدر اورمریم صفدر کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پارٹی سے نکال دیاتھا۔ اس طرح جب راحیلہ ٹوانہ ،منیر ا شاکرکوجام صادق دور میں گرفتار کیاگیااورشہلا رضا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تو بینظیر کا سکون برباد ہوگیا، ملکی سطح پر اتنی آواز اٹھائی کہ اس وقت کے صدرغلام اسحاق خان کو اپنے داماد عرفان اﷲ مروت کوروکنا پڑا کہ اب وہ پی پی کی خواتین کے خلاف کارروائی نہ کریں۔اس طرح جب بزرگ مسلم لیگی رہنما سردار شوکت کی بیٹی وینا حیات کے گھرپرپولیس نے چھاپہ مارا اور ان کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی تو بینظیربھٹو احتجاج کے لئے کھڑی ہوگئیں اوراس وقت جام صادق کوپیچھے ہٹنے پرمجبورکیا۔ بینظیربھٹونے اپنے دوسرے دورمیں تہمینہ دولتانہ سے پی پی رہنمائوں کی بدسلوکی پرسخت ناراض ہوگئیں بیگم عابدہ حسین نے کئی مرتبہ بینظیربھٹو سے الجھیں مگر کبھی بھی بیگم عابدہ حسین کوانتقام کا نشانہ نہ بنایا۔
بینظیر بھٹو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں تو ہرکوئی یہی سمجھنے لگا کہ اب بھی اس پارٹی میں عورتوں کا احترام برقراررہے گا، ارباب رحیم کی وزارت اعلیٰ کے دورمیں جب سرکاری رکن ایشور لال نے پی پی کی رکن شازیہ مری کوچٹ بھیجی کہ آج آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟تواس وقت مراد علی شاہ، مکیش کمار چائولہ نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایشورلال پرحملہ کرکے اس کوخون میں نہلادیا۔ مگریہ سب باتیں بینظیرکی زندگی تک تھیں ۔ بینظیر چلی گئیں توایک نئی پی پی سامنے آئی،2008ء میں جب پی پی کی حکومت بنی تواس وقت پی آئی اے کی ایک ڈاکٹر ناجیا بھٹو کواس کے شوہر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے قتل کردیا۔ میڈیا میں خبریں آئیں لیکن اس وقت بینظیر بھٹو تونہ تھیں کہ وہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ کواس طرح گرفتار کراتیںجس طر ح انہوںنے رحیم بخش جمالی کوگرفتار کرایاتھا۔ سید غلام مرتضیٰ شاہ چونکہ ضلع خیرپور سے تعلق رکھتے تھے، اس لیے اس وقت کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے مکمل طورپر ان کوتحفظ دیا۔یوں ڈاکٹر ناجیا بھٹو کا خون آصف زرداری کی پیپلز پارٹی کے دورمیں ضائع ہوگیا اوراب توقصہ پارینہ بھی بن گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں جب امداد پتافی نے تھرڈ کلاس زبان استعمال کی توصحافتی حلقوں میں امداد پتافی کا ماضی قریب سامنے آگیا۔ جب ذوالفقار مرزا وزیر داخلہ تھے تو امداد پتافی جیسے لوگ ان کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولتے تھے، جب ذوالفقار مرزا لندن جارہے تھے تواس وقت شرجیل میمن اورامداد پتافی اس کے ساتھ گئے، بعد میں پارٹی نے ان کوشوکاز نوٹس جاری کیا اوریوں معاملہ ختم ہوگیا ۔پھرشرجیل میمن تواویس مظفر ٹپی اورفریال تالپور سے معافی مانگ کر آصف زرداری کے قریب ہوگئے۔ شرجیل میمن کے دورمیں امداد پتافی ایک مرتبہ پھر ولن کے اس روپ میں قائم ودائم رہے جیسا کردار ذوالفقار مرزا کے وقت ادا کیاتھا۔پھر شرجیل بیرون ملک چلے گئے لیکن امداد پتافی نے اس کی خدمت گزاری جاری رکھی اورجب قائم علی شاہ تبدیل ہونے اورمراد علی شاہ متوقع وزیراعلیٰ کے طورپر سامنے آئے توایک مرتبہ پھر امداد پتافی نے تیسری مرتبہ خوشامدی بن کراپنی خدمات پیش کیں۔ مراد علی شاہ اورشرجیل میمن کی سفارش پرامداد پتافی کووزارت ملی جسے اس کو اپنی خوشامد کا صلہ مل گیا ۔
امداد پتافی نے جس طرح مقدس ایوان میں ایک عورت کے تقدس کوپامال کیا اس پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہے کہ بینظیرکے قتل کے ساتھ ہی ان کا نظریہ ،فلسفہ، شان ،شوکت بھی اب ختم ہوگئیـ۔واقعے کے وقت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی مسکراتے رہے، انہوں نے بھی وہ کردارادا نہ کیا جوانہوں نے شازیہ مری کے لیے ادا کیاتھا۔ امداد پتافی کوواقعے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا میں بری طرح لعنت ملامت کا سامنا کرناپڑا جس کے بعدانہوں نے دوپٹہ اٹھاکر نصرت سحر عباسی کے سرپررکھ دیا اورمجبوراًبہن بنالیا مگرواقعے سے یہ ثابت ہوگیا کہ پی پی پی کا سیکولر ازم ،مساوات اور خواتین کے حقوق و عزت و احترام کا نعرہ کھوکھلا ہے اور حقیقت میں پی پی رہنمائوں کے روپ میں دراصل وڈیرہ شاہی زندہ ہے جس کی نظر میں عورت کی حیثیت ہمیشہ حقیر اور کم تر ہے ۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...