... loading ...
چین نے اپنی معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کی غرض سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پہلے سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے ،چین کی سرکاری کونسل اور کابینہ نے اس کی منظوری د ے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کوچین میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے اب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بینکوں اورمالیاتی اداروں ودیگر کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی اجازت دی جائے گی اور اس سے قبل ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر عایدپابندیاں اورشرائط نرم کردی جائیں گی۔
چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانب سے چین کو عالمی سطح پر ملکی صنعتوں کو تحفظ دینے کی پالیسی کے خلاف علامت کے طورپر چین کو سب کے لیے کھلی معیشت کے طورپر پیش کرنے کا اعلان کیاگیاہے، ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر ژی جن پنگ نے چین کو پوری عالمی برادری کے لیے کھول دینے کااعلان کیا ۔اس موقع پر انھوںنے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور مغربی ممالک کے عوام میں بھی تشدد کاعنصر بڑھتاجارہاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی تجارتی گروپ چین پر مارکیٹ اصلاحات میں سست روی کی بنیادپر چین کے حکمرانوں کو تنقید کانشانہ بناتے رہے ہیں۔غیرملکی تجارتی اداروں کو اس بات پر اعتراض رہاہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے چین کے قوانین اورقواعد وضوابط اور اس کی صنعتی پالیسیاں مارکیٹ اصلاحات کی راہ میں حائل ہیں۔
صدر ژی جن پنگ کی جانب سے چین کو پوری دنیا کے لیے کھول دینے کے اعلان کے بعد چین کی ویب سائٹ پر یہ ایک بیان جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ چین بینکنگ، سیکورٹیز ،سرمایہ کاری ، مینجمنٹ ،فیوچرز انشورنس ،کریڈٹ ریٹنگ اور اکائونٹنگ کے شعبوں میں پابندیوں میں کمی کررہاہے۔تاہم اس بیان میںیہ نہیں بتایاگیاہے کہ صدر ژی جن پنگ کے اس اعلان پر عملدرآمد کب سے کیا جائے گا۔
چین کے سرکاری منصوبہ ساز وں نے گزشتہ سال کے اواخر میں اس بات کااشارہ دیاتھا کہ چین کی حکومت بعض شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی،تاکہ وہ چین کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے چین کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافے کی کوششوں میں چینی حکومت کی معاونت کرسکیں۔چین کے صدر کی جانب سے چین کو غیر ملکی اداروں کے لیے کھول دینے کے اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اب چین کی حکومت غیر ملکی اداروںاور کمپنیوں کو شنگھائی اور شین زین کے اسٹاک ایکسچینج میں اپنی فرمز اور اداروںکو درج کرانے کی بھی اجازت دے گی اور ان کو کارپوریٹ اورقابل تبدیلی بانڈز جاری کرنے کی بھی اجازت دینے کوتیار ہے۔
چین کی کابینہ کے ارکان کاکہنا ہے کہ چین کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھولنے کامقصد ایک مناسب اور مقابلے کا ماحول پیدا کرناہے جس میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں یکساں استفادہ کرسکیں اور اس طرح ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر نہ صرف گامزن رہ سکے بلکہ معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوسکے۔
گریوکال ڈراگونومکس کے پارٹنر آرتھر کروئبر کا کہناہے کہ ہمیں اب بھی اس حوالے سے تفصیلات کاانتظار ہے ،اور دیکھنا یہ ہے کہ چین کے حکمراں اپنے اس اعلان پر عملدرآمد کس طرح کرتے ہیں اور عملدرآمد ہی دراصل سب سے زیادہ اہمیت رکھتاہے۔
چین کی حکومت کے اعلان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کا مناسب اور حوصلہ افزا ماحول فراہم کرنے کے لیے چین کی حکومت نے ریل سے متعلق آلات اور سازوسامان تیار کرنے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کے ساتھ ہی موٹربائیک،فیول ایتھانول ،تیل اور چربی کی پروسیسنگ کے علاوہ معدنی وسائل کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے۔تاہم بیان میں کہاگیاہے کہ تیل اور قدرتی گیس کے پراجیکٹس میںسرمایہ کاری کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ایک رجسٹریشن کے نظام سے گزر کر حکومت سے اس کی پیشگی اجازت لیناہوگی۔
چین کے صدر ژی جن پنگ معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف ایسے ممالک کے ساتھ بھی اپنے تعلقات استوار کرنے پر توجہ دے رہے ہیںجو تاریخی طورپر چین کے حریف سمجھے جاتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن سے چین کے صدر ژی جن پنگ کی بات چیت کاحوالہ دیاجاسکتاہے،اس ملاقات میں چین کے صدر نے واضح طورپر کہا کہ دنیا کو چین اور امریکا کے مابین پائیدار اور تعاون پر مبنی تعلقات کی ضرورت ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں صدرژی جن پنگ نے بائیڈن کو بتایا کہ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور دوستی کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کو “مثبت انداز میں بڑھایا” ہے۔بیان میں صدر ژی کی بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ “سفارتی تعلقات استوار ہونے کے ان 38 سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات ہر طرح کے حالات سے گزرے ہیں لیکن عمومی طور پر یہ آگے بڑھتے رہے۔”چین کے صدر ژی جن پنگ نے اس ملاقات کے دوران برملا اس بات کا اعتراف کیا کہ بارک اوباما کی زیر صدارت تعلقات میں “صحیح” پیش رفت ہوئی اور تجارت اور عوامی سطح پر رابطوں میں نئی بلندیوں کے ساتھ اہم اور مثبت نتائج حاصل ہوئے۔صدر ژی کا مزید کہنا تھا کہ “دونوں ملکوں کے عوام اور دنیا کے بنیادی مفاد میں ہے کہ چین اور امریکامل کر طویل المدت اور دیرپا تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے سخت محنت کریں۔”
اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر اپنے عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات کو کس نہج پر استوار کریں گے، اگرچہ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل اور خاص طورپر انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ چین کے حوالے سے جن خیالات کااظہار کرتے رہے ہیں او ر انھوں نے امریکہ کہ اب تک کی ایک چین پالیسی کی جس طرح خلاف ورزی کرتے ہوئے تائیوان کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے اس کے پیش نظر ان کے دور صدارت میں چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے کوئی بھی کسی خوش گمانی کااظہار نہیں کرسکتا لیکن بعض تجزیہ کاروں کاخیال ہے کہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے کے ڈونلڈ عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد بالکل ہی تبدیل شدہ انسان نظر آئیں اور ایک کامیاب تاجر کی طرح وہ دنیا میں کسی کو بھی ناراض کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔
ابن عماد بن عزیز
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...