... loading ...
’’آئیے اب ہم اپنی عظیم الشان قوم اور خود مختار مملکت پاکستان کی تجدید کے لیے‘ تشکیل تازہ کے لیے اور تعمیر نو کے لیے منصوبہ بنائیں‘ تدبیریں کریں۔ آپ کو علم ہے کہ ہماری یہ عظیم الشان قوم اور خود مختار مملکت دنیا میں سب سے بڑی مسلم مملکت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی بڑی آزاد مملکتوں اور ملکوں میں پانچواں بڑا ملک ہے۔ یہ وقت ہے‘ قسمت ہے اور موقع ہے جو ہر مسلمان کو مل گیا ہے خواہ مرد ہو خواہ عورت‘ کہ ان میں سے ہر ایک بھرپور جدوجہد کرے‘ بہترین خدمات انجام دے‘ بڑی سے بڑی قربانی دے‘ انتھک محنت کرے اور اپنی قوم کو اور پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین قوموں اور ملکوں کی صف میں پہنچا دے۔
اس وقت جب کہ افقِ آسمانی پر ہر طرف تاریک بادل چھائے ہوئے ہیں میں آپ سے اپیل کرتا ہوں اور آپ کے ذریعے پوری پاکستانی قوم کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ سرجوشی و سرگرمی پیدا کرو‘ اپنے جذبے کو دوبالا کرو اور اپنی اس مہم کو سر کرنے کے لیے حوصلہ مندی کے ساتھ اپنے دلوں کو امیدوں سے لبریز رکھ کر آگے بڑھو اپنے قدم بڑھائو۔ ہم سب یقینا اپنا کام مکمل کرکے رہیں گے۔ کیا ہم لوگ افسردہ دل و پژمردہ حال ہیں؟ یقینا نہیں۔ اسلام کی تاریخ جرأت و شجاعت‘ جذبہ و جوش اور اولوالعزمی کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ لہٰذا بڑھو، بڑھو، آگے بڑھو اور ذرا سا بھی کوئی خیال کسی مزاحمت کا کسی رکاوٹ کا اور کسی مداخلت کا‘ اپنے دل میں نہ آنے دو‘ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ سات کروڑ کی اس متحد قوم کو جس کے اندر عزم صمیم ہے اور جس کے پاس عظیم الشان تمدن اور تاریخ ہے کسی چیز سے بھی ڈرنے اور خوف وہراس محسوس کرنے کی مطلق ضرورت نہیں۔ اب یہ کام تمہارا ہے کہ محنت کرو‘ مزید محنت کرو‘ ہم لوگ یقینا کامیاب و کامراں ہوکے رہیں گے۔ ‘‘
(ریڈیو پاکستان لاہور سے نشری تقریر ۔30 اکتوبر 1947 ء)
عظمت و شان کا نیا باب
’’جو مہم اس وقت درپیش ہے اس کی شدت اور سنگینی سے متاثر و مغلوب تم ہر گز نہ ہونا۔ تاریخ میں اس کی مثالیں بہت ہیں کہ نئی قوموں نے اپنی شاندار تعمیر صرف اپنے عزم و ہمت اور خوبی کردار کی قوت سے کی ہے۔ آپ کے اندر فولادی قوتیں قدرت نے رکھی ہیں۔ آپ دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ آخر دوسروں کی طرح اور خود اپنے آبائو اجداد کی طرح آپ کامیاب کیوں نہیں ہوسکتے؟ آپ کو اپنے اندر فقط مجاہدین کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ آپ وہ قوم ہیں جس کی تاریخ حیرت انگیز استقامت‘ خوبی کردار اور بلند نظری و حوصلہ مندی کے تذکروں سے مالا مال ہے۔ اپنی روایات کا دامن تھامیے اور اپنی تاریخی عظمت و شان میں ایک نئے باب کا اضافہ کیجیے۔ میں آپ سے بس اتنا چاہتا ہوں کہ میرا یہ پیغام جہاں جہاں تک پہنچے، ہماری قوم کا ایک ایک فردیہ عہد کرلے ،قسم کھالے کہ پاکستان کو اسلام کا آہنی قلعہ بنانے کے لیے اور اس قوم کو عظیم ترین قوموں کی صف میں لانے کے لیے (جس کا نصب العین اندر بھی اور باہر بھی، چار سُو امن و سکون پھیلانا اور صلح و آشتی کو عام کرنا ہے) اگر اپنا سب کچھ قربان کردینے کی نوبت آجائے تو اپنا سب کچھ بے تکلف قربان کردے گا۔ اپنے حوصلے کو بلند تر رکھیے اور مرنے سے بالکل نہ ڈریے۔ ہمارے مذہب نے یہی تعلیم ہم کو دی ہے کہ مرنے کو ہمیشہ تیار رہو‘ اس لیے اسلام اور پاکستان کی عزت و حرمت کے تحفظ کیخاطر اپنی اس موجودہ مہم کا سامنا پوری بہادری سے کیجئے۔ ایک مسلمان کے لیے اس سے بہتر، اس سے برتر، راستہ اور بڑی کامرانی اور کوئی نہیں کہ اس کی موت آئے تو حق و صداقت کی راہ میں آئے اور شہید کا درجہ پائے۔‘‘
(لاہور کے جلسہ عام میں تقریر۔ 30 اکتوبر 1947 ء)
جلدی کیجیے اور اچھی تعمیر کیجیے
’’قدرت نے آپ کو ہر نعمت سے نوازا ہے ،آپ کے پاس لامحدود وسائل ہیں ،آپ کی مملکت کی بنیادیں رکھ دی گئیں اور اب یہ آپ کا کام ہے کہ اس کی تعمیر کیجیے اور جلدی کیجیے اور جہاں تک آپ کے بس میں ہو بہتر سے بہتر تعمیر کیجیے۔۔۔ تو بسم اللہ، اٹھیے! برق رفتاری سے کام لیجیے۔ میری دعائیں اور اللہ کا فضل و کرم آپ کے ساتھ ہے۔‘‘
(پیغام بنام قوم۔ 14 اگست 1948 ء)
فنائے کامل کا خطرہ
’’میں اسے پھر دہراتا ہوں اور پوری قوت سے کہتا ہوں کہ قیام پاکستان کی راہیں اس بناء پر ہموار ہوئیں کہ ذات پات کے تصور پر جو معاشرہ قائم تھا اس میں روح انسانی کے مکمل طور پر فنا ہوجانے کا خطرہ درپیش تھا۔ اب روح انسانی آزاد ہے، موجود ہے، اور اس کو روبہ عمل لانے اور سربلند کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مملکت میں اور ساری قوم میں ایک بجلی سی دوڑا دی جائے۔‘‘
(چاٹگام کے جلسہ عام کی تقریر۔ 26 مارچ 1948 ء)
اردو ایک مشترک زبان
’’بہرحال پاکستان میں ایک ہی مشترک زبان ہوگی، وہ زبان جو مملکت کے تمام صوبوں کے درمیان رابطے اور مواصلات کی زبان ہو اور وہ زبان اردو ہوگی کوئی دوسری زبان نہیں ہوسکتی۔‘‘
(ڈھاکہ یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریر۔ 24 مارچ 1948 ء)
نہتے مسلم خوراک کے منتظر تھے ، صہیونی فوج نے فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بنایا 24 گھنٹوں میں بچوں، خواتین اورنوجوانوں کا قتل عام کیا گیا ، عالمی بے حسی برقرار غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ شدید تر ہو گیا ہے،24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 128 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ حملے...
ٹیموں کی اچھی کارکردگی پر تعریف کی بجائے تنقید ہورہی ہے ، عاصم منیر کے شکر گذار ہیں،رانا مجاہد ہاکی کے لیے کم ازکم سالانہ 75 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہے،اخراجات کی تفصیل بنا کردینی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایونٹس کے...
ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں، جان بوجھ کرلاہور اجلاس کو لے کر اختلاف پیدا کیاگیاہے، پارٹی میںجو اختلاف پیدا کریگا اس کو میں خود دیکھ لوں گا سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں، میرے ساتھ جو سلوک ہورہاہے یہ سب ایک شخص کے کہنے پر کیا ج...
(تاجروں کے سامنے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور) 2 لاکھ نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آرکی آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی ، کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے،تاجر رہنماؤں کا مؤقف ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز کیلئے نہیں، بزنس ...
حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا ،50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری نیا ٹینڈر جاری کرتے ہوئے اب 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کرلی گئیں، دستاویز حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے...
ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...
فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...
کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریبا 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبے میں توانائی کے شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے...
انتخابی مہم کے دوران دعوؤں کا فائدہ حکمران اور شوگر مافیا کو پہنچا ، معیشت کا پہیہ جام ہے عوام، کسان ، صنعت کار سب خسارے میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم ...
حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے دروازہ بند کیا،وزیر داخلہ نقوی صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر...
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...