... loading ...
امریکا ترکی اور روس کی جانب سے حوالگی کی درخواست کو نظر انداز نہیں کر سکے گا،ترک حکام
روسی سفیر کا قاتل Bylockایپ کا صارف نکلا جوفیتو ارکان کے مابین رابطے کی ایک انکرپٹڈ ایپلیکشن ہے
روسی سفیر آندرے کارلوف کے قتل کی تحقیقات میں کھُرے فتح اللہ گولن کی طرف جانے لگے جس کے بعد ترک حکام کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق روس جلد ہی امریکا سے گولن کی حوالگی کا مطالبہ کرسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ثبوت اس بات کی طرف نشان دہی کرتے ہیں کہ روسی سفیر کا قاتل مالود مارت الطناطش کا تعلق گولن کی فیتو تحریک سے ہے ۔ترکی ایوان صدر میں ایک اعلی سطح کے ذرائع نے بتایا کہ’’یہ FETÖ کے خلاف عالمی دبائو ثابت ہوگا اور امریکا ترکی اور روس کی جانب سے حوالگی کی درخواست کو نظر انداز نہیں کر سکتا‘‘۔
قبل ازیں ترکش وزیر خارجہ مولوت چاوش اولونے بھی اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے کہا تھا کہ روس اور ترکی دونوں روسی سفیر کے قتل میں گولن کے ملوث ہونے سے آگاہ ہیں۔علاوہ ازیں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے البانیہ کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی الاعلان کہا تھا کہ روسی سفیر کا قاتل واضح طور پرFETÖ کا ایک رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کہاں پلا بڑھا اور اسکے رابطے کن لوگوں سے تھے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی اور تحقیقات سے واضح ہوچکا ہے کہ وہ فیتو تحریک سے وابستہ تھا۔
یاد رہے کہ FETÖ دیہی پنسلوانیا میں Pocono پہاڑوں کے دامن میں خود ساختہ جلاوطنی میں رہنے والے مفرور امام و مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک ہے جو لبرل اسلام کا پرچار کرتے ہیں اور ترکی کی حکمراں جماعت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ ان کے کارندے ریاست اور فوج کے کلیدی اداروں میں سرایت کرچکے ہیں ،انکے عسکریت پسندوں نے 15 جولائی کو ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی اور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی تاہم ترک حکومت اور عوام کی کوشش نے یہ سازش ناکام بنا دی تھی۔دوسری جانب تفتیش کاروںکے مطابق روسی سفیر آندرے کارلوف کا قاتل مبینہ طور پر Bylockایپ کا صارف نکلا جو فیتو ارکان کے درمیان رابطے کی ایک انکرپٹڈ ایپلیکشن ہے ۔
کئی ترکی روزناموں کی طرف سے رپورٹ کہا گیا ہے کہ اسکے موبائل میں بائی لاک ایپلیکیشن ملی ہیں تاہم وہ اس وقت اس ایپ کا فعال صارف نہیں تھا۔علاوہ ازیں اخبارات نے یہ بھی لکھا ہے کہ روسی سفیر کا قاتل الطنطاش جب وہ صوبۂ عدین کے کالج میں تھا تب اسے پولیس میں شمولیت کی ہدایت کی گئی تھی ۔تحقیقات یہ بھی بتاتی ہیں کہ اسکا چچا گولن کے زیر انتظام چلنے والے کالج کا پرنسپل رہاہے جبکہ 15 جولائی کو ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے وقت الطنطاش چھٹیوں پر تھا اور واپسی پر اسے بھی دیگر گولن تحریک کے کارندوں کی برطرف کیا گیا تھا بعد ازاں عام معافی کے وقت بحال کردیا گیا تھا۔روسی سفیر کا قاتل حملے سے قبل طویل چھٹی پر تھا اور حملے سے تین روز قبل اس نے فوٹو گیلری کے عقب والا کمرہ بک کروایا تھا۔
15 جولائی بغاوت کی کوشش کے بعد حراست میں لیے گئے گولن سے وابستہ بیوروکریسی اہلکاروں کے ثبوتوںمیں ایپس کے استعمال کی کوریج کی طرف اشارہ ملتا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق Bylock کا استعمال 2013 اور 2015 کے درمیان خفیہ مواصلات کے لیے Gülenists درمیان مقبول تھا،تاہم 2015 کے بعدسے ایگل IMکی ایپ گولن اہلکاروں کے استعمال میں ہے جو اپنے صارفین کو انتہائی محفوظ اورخفیہ رابطوں کی پیشکش کرتی ہے ۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...