... loading ...
محمد اسد چوہدری
برٹش قونصلیٹ پاکستان میں براہ راست برطانوی حکومت کے زیر انتظام اور برطانوی سفارت خانے کی زیر نگرانی کام کرنے والاایک ادارہ ہے جو نہ صرف یہ کہ پاکستان میںبرطانوی طرز تعلیم کے تحت ہونے والے امتحانات کاانعقاد کرتاہے بلکہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک جانیوالے لوگوں کو انگریزی زبان کی سمجھ بوجھ رکھنے کے حوالے سے لیے جانے والے انگریزی زبان کے امتحان آئلٹس (IELTS ) کے امتحانات بھی اسی ادارے کے زیر نگرانی ہوتے ہیں اور یہی ادارہ ان امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی کرتاہے۔ برٹش قونصلیٹ صرف پاکستان ہی نہیں اس خطے کے دیگر ممالک میں بھی اس طرح کے امتحانات کے انتظامات کرتاہے لیکن یہ ادارہ ان امتحانات کے لیے فیس وصولی کے معاملے میں پاکستانی طلبہ سے شدید امتیاز برتتا ہے ہے اور پاکستانی طلبہ سے اس خطے کے دیگر تمام ممالک کے مقابلے میں زیادہ فیس وصول کی جاتی ہے لیکن ہماری حکومت کے کارپرداز وں میں کسی نے بھی پاکستانی طلبہ کے ساتھ برٹش قونصلیٹ کے اس امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے پاکستانی طلبہ مستقل طورپر برٹش قونصلیٹ کے کارپردازوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں اوراس خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ فیس ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے سامنے آنے والے حقائق سے ظاہرہوتاہے کہ برٹش قونصلیٹ پاکستانی طلبہ سے اس خطے کے دیگر ممالک خاص طورپر بھارت، افغانستان، بنگلا دیش،سری لنکا اورازبکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ فیس وصول کررہاہے جبکہ اس حوالے سے پاکستانی طلبہ کو کوئی خصوصی رعایت یاسہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
مثال کے طورپر برٹش قونصلیٹ بین الاقوای انگریزی زبان کے ٹیسٹنگ سسٹم آئلٹس(IELTS) امتحان منعقد کراتاہے ،جس کے لیے پاکستانی طلبہ سے دیگر ممالک کے طلبہ کے مقابلے میں بھاری فیس وصول کی جاتی ہے ،اس حوالے سے پاکستانی طلبہ کے ساتھ برٹش قونصلیٹ کے امتیازی سلوک کااندازہ اس طرح کیاجاسکتاہے کہ برٹش قونصلیٹ پاکستانی طلبہ سے اس امتحان کے لیے 25ہزار520روپے فیس وصول کرتاہے جبکہ اسی امتحان کے لیے بھارت کے طلبہ سے 17ہزار 540پاکستانی روپے کے مساوی، سری لنکا کے طلبہ سے15 ہزار957 پاکستانی روپے کے مساوی، بنگلا دیشی طلبہ سے 20ہزار 260 پاکستانی روپے کے مساوی ، افغانستان کے طلبہ سے 24ہزار118پاکستانی روپے کے مساوی، اورازبکستان کے طلبہ سے 15ہزار 202پاکستانی روپے کے مساوی فیس وصول کی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں برٹش قونصلیٹ کی فیس کا اسٹرکچر یکساں نہیں ہے بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں کے طلبہ سے مختلف فیس وصول کی جارہی ہے۔ مثال کے طورپر پشاور کے طلبہ سے 22ہزار فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ کراچی اور حیدرآبادکے طلبہ سے اسی امتحان کے لیے 24ہزار 860 روپے وصول کئے جاتے ہیں، اور اس رقم پر صوبائی حکومت کی جانب سے عاید کردہ 13فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی لیاجاتاہے، جبکہ اسلام آباد، لاہور،ملتان، فیصل آباد، اورگجرات کے طلبہ سے 25ہزار 520روپے فیس اور صوبائی حکومت کا عاید کردہ 16فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی وصول کیاجاتاہے۔
پاکستانی طلبہ کے ساتھ برٹش قونصلیٹ کے اس امتیازی سلوک کا سبب معلوم کرنے کے لیے جب بعض اخبار نویسوں نے ای میل کے ذریعے برٹش قونصلیٹ سے رابطہ کیا اور ان سے پاکستانی طلبہ سے اس خطے کے دیگر ممالک کے طلبہ کے مقابلے میں زیادہ فیس وصول کئے جانے کا سبب معلوم کیاگیا اوراس فیس میں شامل مختلف ٹیکسوں کی تفصیلات طلب کی گئیں تو اپنے تحریری جواب میں برٹش قونصلیٹ کے کمیونی کیشن منیجر مدبرمجید نے ای میل کے ذریعے بھیجے گئے سوالات کاجواب دینے کے بجائے صرف اتنا لکھاکہ’’ برٹش قونصلیٹ کے آئلٹس میں دلچسپی لینے کاشکریہ، جہاں تک آپ کے سوالات کاتعلق ہے تو اپنی پراڈکٹس کی آپریشنل تفصیلات جاری کرنا ہماری پالیسی نہیں ہے۔‘‘
اس کے بعد برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن کے کمیونی کیشنز کے سربراہ سیموئل ہیتھ کو تحریری سوال بھیجاگیا لیکن انھوں نے اس کاکوئی جواب نہیں دیا۔وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ایجوکیشن کے حکام سے جب اس ضمن میں رابطہ کیاگیا تو انھوں نے اس غیر ملکی ادارے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے معذوری ظاہر کی اور اس حوالے سے سرکاری موقف معلوم کرنے کے لیے وزیر مملکت بلیغ الرحمان سے رابطہ کرنے کامشورہ دیا لیکن متعدد بار کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہیںہوسکا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں ملازمت کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر سال ہزاروں پاکستانی طلبہ برٹش قونصلیٹ کے زیر انتظام ہونے والے آئلیٹس کے امتحانات میں شریک ہوتے ہیں،کیونکہ پوری دنیا کے 140ممالک کے9ہزار ادارے ،حکومتیں، تعلیمی ادارے اور ملازمت فراہم کرنیوالے ادارے برٹش قونصلیٹ کے زیر اہتمام لیے جانے والے ان امتحانات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں۔ آئلٹس انگریزی زبان کا واحد ٹیسٹ ہے جسے دنیا کے تمام ممالک امیگریشن کے لیے قبول کرتے ہیں۔برٹش قونصلیٹ کے ساتھ وابستہ ایک ذریعے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ برٹش قونصلیٹ کی فیس پر کوئی ٹیکس عاید نہیں ہوتااس ادارے کی فیس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔لہٰذا یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ وہ کس طرح اپنی فیس میں ٹیکس شامل کررہا ہے؟ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ برٹش قونصلیٹ صرف آئلٹس پر ہی بھاری فیس وصول نہیں کررہا ہے بلکہ نیبوش(NEBOSH)جیسے دیگر امتحانات کے لیے بھی بھاری فیس یہاں تک کہ متحدہ عرب امارات جیسے دولت مند ملک سے بھی زیادہ فیس وصول کررہاہے۔
یہ صورتحال حکومت خاص طورپروفاقی وزار ت تعلیم کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستانی طلبہ کو اس طرح لوٹے جانے سے محفوظ رکھنے کے لیے اس معاملے میںمداخلت کرے اور برٹش قونصلیٹ کو پاکستانی طلبہ سے لی جانے والی فیس دیگر ممالک کے مساوی کرنے پر مجبور کرے اور پاکستانی طلبہ سے زیادہ فیس لینے کے اسباب کی وضاحت طلب کرے۔
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...
پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غ...
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی...
دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے،سید عاصم منیر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائیگا،پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، اہل...