... loading ...
(رپورٹ ۔ میر اعظم بلوچ )
تقریبا 70 سال کے طویل عرصہ کے بعد بلوچستان حکومت کو بالآخر سوئی ڈیر ہ بگٹی کو ترقی دینے کا خیال آہی گیا ۔ حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے سوئی کے علاقے کو گیس
کی فراہمی اور پانی کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اعلانات بھی کردیئے ۔ گو کہ اب 70 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہ بات بے معنی ہے کہ ملک بھر کے طول وعرض میں گیس فراہم کرنے والا یہ سوئی ڈیرہ بگٹی کا ضلع آج بھی کیوں زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بلکہ سوئی میں تا دم تحریرگیس کی سہولت بھی میسر نہیں ۔ جس علاقہ سے سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، آزاد جموں کشمیر تک گیس پہنچادی گئی ہو۔ جس علاقہ کے گیس کے ذخائر کو صنعتی استعمال کیلئے بروئے کار لاتے ہوئے کارخانے اور صنعتیں چلائی جاتی ہوں ۔ لیکن وسائل سے مالامال علاقہ 21 ویں صدی میں بھی پتھروں کے زمانے کی یاد دلادیتا ہے ۔
وجوہات جو بھی ہیں بہرحال 6 دہائیوں کے بعد ڈیرہ بگٹی کیلئے پہلی مرتبہ ترقیاتی ضمن میں کئے جانے والے اعلانات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ زہری نے علاقہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے ۔ بلو چستان میں گزشتہ دہائیوں سے مختلف ادوار میں حکومتی بنچوں پر براجمان رہنے والی مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کے بعد مسلم لیگ ن بلوچستان کو پارٹی کے صوبائی صدر نواب ثنا اللہ
زہری کی قیادت میں اس بات کا کریڈٹ ضرور دیا جانا چاہئے کہ پہلی بار ایک برسراقتدار جماعت نے ڈیرہ بگٹی کے عوام سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک بڑے عوامی اجتماع میں نواب ثنا اللہ زہری نے سوئی کیلئے گیس اور دوسرے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور اس بات کا بھی دعوی کیا کہ چیف آف جھالاوان اور وزیراعلیٰ تمام بلوچ قبائل کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں ۔ کاش کہ نواب ـثنا اللہ زہری کے ذہن میں یہ سوچ پہلے جنم لے لیتی ۔
حکومت سوئی ڈیرہ بگٹی کو ترقی دینے کیلئے کس حد تک مخلص ہے اس کا تجزیہ تو آنے والا وقت ہی کرسکتا ہے لیکن ڈیرہ بگٹی کے برسوں کے ستائے اور نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد انتہائی زیر عتاب لوگ یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ آخر یہ اچانک مہربانیاں کیسے ؟ کیا ان عنایات کی وجہ آزادی پسند بلوچ رہنما نواب براہمداغ بگٹی کو بھارت کی طرف سے شہریت دینے کا اعلان تو نہیں ؟
سال 2016 کے نومبر سے پہلے کبھی علاقہ کے عوام کو اہمیت نہیں دی گئی ۔صرف وسائل پر نظر کرم رہی لیکن ایک عوامی اجتماع کا انعقاد اور گیس کی سوئی کیلئے فراہمی کے اعلانات نے سوال اٹھادیئے ہیں کہ کیا جمہوریت واقعی اس قدر مضبوط اور تناور ہوگئی ہے۔ یا ان عنایات کے پس پردہ کوئی دوسرے عوامل کارفرما ہیں ۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی آبائی علاقہ کے دورے پر رہے ۔ دورے میں میرسرفراز بگٹی نے ڈیر ہ بگٹی کے علاقہ گوپٹ میں پانی ذخیرہ کرنے کے زیر تعمیر منصوبہ کا دورہ کیا ۔ دریجان کالونی کے مکانات جو علاقہ میں وسائل پر کام کرنے والی مقامی کمپنی کی طرف سے منہدم کردئے گئے تھے ۔ میر سرفراز نے فردا ًفرداً ایک ایک مکین سے ملاقات کی ۔عارضی خیمہ اور راشن فراہم کرنے کے ساتھ نئے مکانات تعمیر کرکے دینے کا بھی یقین دلایا ۔
کسی تلخ سیاسی بحث میں جائے بغیر ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخراس قدر عنایا ت کے پیچھے کون سے عوامل اور مصلحت کارفرما ہیں ۔ کیوں ایک جنگ زدہ علاقہ ایک طویل عرصہ کے بعد حکومتوں کی نظر میں اہم ہوگیا ہے ۔ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی طرف سے دورہ فرانس کے بعد یہ کہنا کہ ریکوڈک کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے تو بلوچستان میں بسنے والے ہر خاندا ن کو 20 سے 25 ہزارروپے ماہانہ دے سکتے ہیں ۔ کیا پھر سوئی ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو کے پیٹرولیم کے ذخائر عالمی استعمار کی نظر میں تو نہیں ؟
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...