... loading ...
ہمیں بہت خوشی ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے اور واشنگٹن، لندن جو دنیا کو مصنوعی سرد جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں وہ رک جائیں گے،تجزیہ کار
روس کی پارلیمان میں ارکان نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خبر ملتے ہی مسرت کا اظہار کیا جبکہ روسی صدر نے بغیر کسی تاخیر کے ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ اس کے علاوہ روس کے سرکاری ٹی وی چینلز پر امریکی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات اچانک غائب ہو گئے اور ان کی جگہ ٹرمپ کی تعریف کی جانے لگی۔جس سے ظاہر ہوتاہے کہ انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی واضح طور پر ماسکو کے رہنماؤں کو فائدہ مند نظر آئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی تقریر کے فوری بعد صدر پوتن کی جانب سے انھیں ارسال کیے جانے والے پیغام میں انھوں نے روس اور امریکا کے تعلقات کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی امید ظاہر کی۔اس کے علاوہ انھوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ عالمی بحرانوں سے نمٹنے اور عالمی سطح پر سکیورٹی چیلنجوں کے موثر جواب کے لیے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعمیراتی بات چیت کی ضرورت ہے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہو۔روسی صدر کے حامی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں نے ٹرمپ کی کامیابی کو کھلے عام مسرت افزا قرار دیا ہے۔ٹی وی چینل رشیا ٹو ڈے کی ایڈیٹر مارگریٹا سیمونین نے ٹویٹ کی کہ میں ماسکو بھر میں اپنی گاڑی کی کھڑکی میں امریکی جھنڈا لہراتے ہوئے گاڑی چلانا چاہتی ہوں، آپ بھی آئیں اور میرے ساتھ شامل ہوں۔پوتن کی حامی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے ایک رکن یشاوشوک نکووف نے ٹرمپ کے ووٹرز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اور روایتی واشنگٹن کے ساتھ لڑ رہے ہیں جبکہ تمام ٹی وی چینلز سے جھوٹ باہر نکل رہا ہے۔یشاوشوک نکووف نے امریکی انتخاب کی بھرپور کوریج کرنے والے سرکاری ٹی وی چینل رشیا 24 کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب احتجاج کا ووٹ تھا۔ جو موجودہ طریقہ کار اور موجود ہ وائٹ ہاؤس کے خلاف تھا۔
روس میں ہر کوئی ٹرمپ کی کامیابی پر خوش نہیں ہے۔اس میں حزب مخالف کی جماعت پیپلز فریڈم پارٹی کی کارکن نتیلیا پیلوینا نے ٹویٹ کی کہ میں ان کی تقریر دیکھ رہی تھی اور مجھے خود کو چٹکی بھرنا پڑی، یہ گرفتار ہو جانے جیسا تھا، شروع میں بہت ڈرامائی تھا لیکن بعد میں یہ نقشہ کھینچنا شروع کر دیتے ہیں کہ کس طرح رہنا اور جیل بنا دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے روس پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ ایسے سائبر حملے کرنے میں مدد کر رہا ہے جس سے ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کو کمزور کیا جا سکے۔ صدر پوتن نے روسی مداخلت کے ان الزامات پر قہقہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ آیا امریکا ایک بنانا ری پبلک ہے۔
روسی رہنماؤں کی ہلیری کلنٹن سے عداوت کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ وزیر خارجہ کے طور پر انھوں نے 2011 میں روس کے پارلیمانی انتخابات میں مبینہ خامیوں پر سخت نکتہ چینی کی تھی جبکہ صدر پوتن نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیچھے ہیں۔روسی میڈیا میں ہلیری کی انتخابی مہم کو بھی منفی انداز میں پیش کیا گیا تھا جس میں انھیں جرائم پیشہ، جھوٹی اور روس کے خلاف جارجانہ رویہ رکھنے والی خاتون کے طور پر دکھایا گیا۔امریکا میں انتخاب کے دن روس کے ایک اخبار میں ہیڈ لائن تھی کہ ہلیری ہمیں جوہری ہتھیاروں سے گھیر لیں گی جبکہ ٹرمپ کرائمیا کو تسلیم کر لیں گے۔کیونکہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے کرائمیا کو روس کے حصہ بنانے کی حمایت کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر روسی رہنماؤں کی خوشی اور اطمینان کااندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ روسی صدر کے حمایتی تجزیہ کار سرگئی مارکوف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے اور واشنگٹن، لندن جو دنیا کو مصنوعی سرد جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں وہ رک جائیں گے۔ ہم خوش ہیں کہ نئے صدر ٹرمپ ہوں گے جو ولادی میر پوتن کی عزت کرتے ہیں اور کرائمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرتے ہیں۔
اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ جب امریکی ایک تلخ انتخاب کے نتائج سے چکرائے ہوئے ہیں تو روس شامی فوج کے ساتھ مل کر شامی شہر حلب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایک اور کارروائی کرنے جا رہا ہے۔اس طرح سے روس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صدر پوتن ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جس تعمیراتی بات چیت شروع کرنے کے بارے کہہ رہے ہیں وہ طاقتور پوزیشن کے ساتھ شروع ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے منصب کاحلف اٹھانے کے بعد اپنی پالیسیوں میں کتنی تبدیلی لائیں گے اور وہ اپنے انتخابی بیانات پر کس حد تک قائم رہتے ہیں اس کا اندازہ تو اب ان کی تقریب حلف برداری اور ان کی جانب سے اپنی کابینہ کے اعلان کے بعد ہی ہوسکے گا۔
تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں،پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا،اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر...
سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنی...
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاق...
قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت نے سیاسی بیان بازی پر بانی سے بہنوں کی ملاقاتیں بند کردیں، قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست۔ قا...
وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارر...
المواسی کیمپ میںمتعدد زخمی ، اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان جنوبی رفح کے علاقے میں صیہونیوں نے بارود برسا دیا،متعدد خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید اور متعدد زخ...
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...