... loading ...
یہ وقتی ابال اورماہرین معاشیات کے اندازوں کی غلطی ہے اور تمام معاملات جلد ہی معمول پر آجائیں گے،سابق وزیر خزانہ کااستدلال
یورپی یونین سے علیحدگی (برگزٹ)کے فوری بعد برطانیہ کی معیشت پر اس کے منفی اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں ،جس کا اندازہ برطانیہ میں موجود بڑی بین الاقوامی کمپنیوں خاص طورپر بڑے بینکوں کی جانب سے اپنے دفاتر برطانیہ سے باہر منتقل کرنے کے فیصلوں اور اس پر فوری طورپر عملدرآمد شروع کیے جانے سے ہوتاہے، اگرچہ تھریسا مے کی حکومت اور خاص طورپرسابق برطانوی وزیر خزانہ چانسلر بورس جانسن کا استدلال ہے کہ یہ وقتی ابال اورماہرین معاشیات کے اندازوں کی غلطی ہے اور تمام معاملات جلد ہی معمول پر آجائیں گے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آتا اور اب برطانیہ کے ایک بااثر تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس مارچ میں پیش ہونے والے بجٹ کے بعد سے برطانیہ کی عوامی مالیات میں کمی کے آثار ظاہر ہوئے ہیں جو 2020 تک 25 ارب پائونڈ تک بڑھ سکتے ہیں۔
قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ فار فِسکل اسٹڈیز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ معیشت کی کمزور نمو کی وجہ سے توقع سے کم ٹیکس وصول ہوں گے، جس کے سبب 2019 سے 2020تک 25 ارب پاؤنڈ مزید قرض لینا پڑ سکتا ہے۔ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور معیشت کی پیش گوئی کی وجہ سے خسارے میں خاصا اضافہ ہو سکتا ہے۔برطانیہ کی معیشت میں سست روی بلکہ جمود جیسی کیفیت کی یہ پیش گوئی معیشت کے بارے میں پیش کی جانے والی اس سرکاری رپورٹ سے پہلے آئی ہے جو 23 نومبر کو پیش کی جائے گی۔برطانوی معیشت کو درپیش یہ چیلنج یا یہ صورت حال فلپ ہیمنڈ کے چانسلر بننے کے بعد سے ان کا پہلا اہم امتحان ہو گا۔
آئی ایف ایس کے تحقیق کار ٹامس پوپ نے بھی پیش آمدہ صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ نئے چانسلر کا پہلا مالیاتی ایونٹ آسان نہیں ہو گا۔ یہ بات یقینی ہے کہ نمو کی پیشگوئی میں کمی لائی جائے گی، جس سے خسارے میں کافی اضافہ ہو گا، چاہے وہ اس کے لیے اخراجات میں مجوزہ کمی لے بھی آئیں۔
فلپ ہیمنڈ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے پیش رو جارج اوس برن کی جانب سے 2020 تک کھاتے متوازن کرنے کے ہدف کی بجائے نئے گھروں اور ٹرانسپورٹ پر خرچ کو ترجیح دیں گے۔ جبکہ آئی ایف ایس کے مطابق انھیں اب بڑے فیصلے کرنا پڑیں گے۔ ایک تو یہ کہ وہ معیشت کو تقویت دینے کے لیے اخراجات میں اضافہ یا ٹیکسوں میں کمی لائیں، دوسرے یہ کہ نئے مالیاتی اہداف کا اعلان کیا جائے۔
پوپ نے بھی برطانیہ کی معاشی حالت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتِ حال میں فلپ ہیمنڈ کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہیے، اور نئے مالیاتی اہداف کو خاصا لچکدار ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ کئی اور اداروں نے بھی بریکزٹ کے بعد سے برطانیہ کی نمو کی پیش گوئیوں میں کمی اور افراطِ زر میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے برطانیہ کی 2017 کی نمو میں 1.1 فیصد کی کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ معیشت کی بحالی کمزور اور پرخطر ہو گی۔پچھلے ہفتے بینک آف انگلینڈ نے اس سال کے نمو کی پیش گوئی میں ترمیم کرتے ہوئے اسے 1.8فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کر دیا تھا۔ تاہم برطانوی ہائیکورٹ کی جانب سے بریگزٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط عاید کیے جانے کے بعدڈالر کے مقابلے میں برطانوی پائونڈکی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،اگرچہ برطانوی ہائی کورٹ کے آرٹیکل 50 پر فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پائونڈ کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن ایف ٹی ایس ای (فنانشیل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج )میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔فیصلے کے بعد برطانوی پائونڈ کی قدر بڑھ کر 1.24 ڈالر ہو گئی ہے لیکن ایف ٹی ایس ای 100 میں 16 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ ای ٹی ایکس کیپیٹل کے نیل ولسن کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے نے بریکزٹ کو مزید مشکل بنا دیا ہے اور پائونڈ کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔بینک آف انگلینڈ کی تازہ انفلیشن رپورٹ جو گزشتہ روز شائع کی گئی ہے، اس سے پائونڈ بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔توقع ہے کہ بینک کی جانب سے شرح سود کو بھی 0.25 فیصد پر ہی منجمد کر دیا جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی وہ برطانیہ کی معاشی شرح نمو اور افراط زر کے بارے میں اپنی پیش گوئی بہتر بنائے گا۔برطانوی پائونڈ کی قدر میں یورو کے مقابلے میں بھی 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایف ٹی ایس ای 100 میں سب سے زیادہ بہتری رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں ہوئی جو 6.3 فیصد رہی جبکہ رینڈگولڈ ریسورسز میں سب سے زیادہ 6.7 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔موریسنز کے حصص میں بھی 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تاہم یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو تجارتی فوائد صرف یورپی یونین میں رہنے سے ملیں گے، برطانیہ کے لیے یورپی یونین کو چھوڑنے کا متبادل صرف یہ ہے کہ وہ یورپی یونین کا حصہ رہے۔برسلز میں بات کرتے ہوئے انھوں نے برطانیہ کو خبردار کیا کہ اگر وہ سنگل مارکیٹ تک رسائی چاہتا ہے تو افرادی قوت کی بلاروک ٹوک آمد و رفت اس کی ایک شرط ہوگی۔خیال رہے ڈونلڈ ٹسک برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کو چھوڑنے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی صدارت کریں گے۔ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجوداس کے ممبران ممالک کو حاصل تجارتی فوائد سے مستفید ہوتا رہے گا اور وہ یورپ سے تارکین وطن کی آمد کو بھی روک سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ یورپی عدالتوں کے فیصلوں کا بھی ملک پر
اطلاق نہیں ہوگا۔یورپی کونسل کے صدر کے بقول ’ کڑوا سچ یہ ہے کہ برطانیہ کے ای یو کو چھوڑنے سے ہم سب کا نقصان ہوگا، کسی کے لیے کوئی کیک نہیں ہوگا بلکہ صرف کڑوا سرکا اور نمک ہی رہ جائیں گے کھانے کے لیے۔‘ڈونلڈ ٹسک نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ آخر کار ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ برطانیہ ای یو کو چھوڑنے کا فیصلہ بدل لے۔
ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...
فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...
کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریبا 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبے میں توانائی کے شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے...
انتخابی مہم کے دوران دعوؤں کا فائدہ حکمران اور شوگر مافیا کو پہنچا ، معیشت کا پہیہ جام ہے عوام، کسان ، صنعت کار سب خسارے میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم ...
حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے دروازہ بند کیا،وزیر داخلہ نقوی صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر...
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...