... loading ...

جموں و کشمیر میں نواز شریف کی تقریر کو خوب سراہا گیا اور اسے موجودہ حالات کے مطابق بہت ہی حوصلہ افزا قرار دیا جارہا ہے۔ عام کشمیریوں کا ما ننا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے جذبات و احساسات کو پوری ایمانداری کے ساتھ پیش کیا گیا اور جس طریقے سے میاں نواز شریف نے ریاست جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے چلائی جارہی تحریک مزاحمت و انتفاضہ کی وکالت کی وہ قابل تحسین ہے۔
قائد تحریک حریت سید علی گیلانی نے نواز شریف کی تقریر کو بہت ہی حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کے دل جیت لیے۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے حوالے سے جو خا کہ دیا، مسئلہ کشمیر کا حل اسی خا کے میں رنگ بھرکے حا صل کیا جا سکتا ہے۔معروف حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف مظلوموں اور محکو موں کی آواز بن گئے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یا سین ملک نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔یا سین ملک نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی فو جیں با ہر نکالے۔ حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیری قوم پچھلے 70برسوں سے با لعموم اور 8جولائی2016سے با لخصوص، بھارتی قابض فورسز کی قہر سا مانیوں کا جس طرح مقابلہ کررہی ہے، اس کا یہ تقاضا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام سے سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کرے۔ بھارتی مظالم بند کرائے اور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع فراہم کرے۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے دلائل اور ریفرنس کے ساتھ جس انداز میں عالمی برادری کے ضمیر کو بیداراور مطلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں کردار کیا، حریت پسند کشمیری عوام اس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کھل کے اور کھول کے جس طرح بھارت کے رویے اور کشمیری عوام پر قابض افواج کے بدترین مظالم کا ذکر کیا، اس سے کشمیری قوم کے حو صلوں کو جلا ملی اور انہیں بڑی مدت بعد یہ محسوس ہوا کہ پاکستان نہ صرف مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے بلکہ مظلو م محکوم کشمیری عوام کا وکیل بھی ہے۔
سری نگر کے معروف دانشور اور استاد ڈاکٹر شیخ شوکت حسین نے کہا نواز شریف کی مدلل اور جا مع تقریر نے سر ظفر اﷲ خان اور بھٹو کی یاد تا زہ کی۔ سوشل میڈیا پر بھی کشمیری جوانوں نے اس تقریر کی داد دی۔ کچھ من چلوں نے لکھا کہ جوں ہی نواز شریف نے برہان، سوپور اور سری نگر کا نام لیا تو ہماری زبانوں سے بے ساختہ yes sir اور لبیک لبیک کے الفاظ نکلے۔اطلاعات کے مطا بق شہید برہان کے گھر میں اس تقریر کے بعد لوگوں کا ایک جم غفیر جمع ہوا۔وہاں کا فی جذ با تی مناظر دیکھنے کو ملے۔ شہید برہان کو تحریک آزادی کی علامت قرار دینے پر بھارتی سورماوں کو کا فی تکلیف پہنچی، لیکن کشمیری قوم کو اپنے زخموں پر مرہم کا احساس ہوا۔
آزاد کشمیر میں بھی لوگوں نے نواز شریف کی تقریر کو خوب سراہا۔ معروف صحا فی عارف بہار نے اس تقریر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ “وجود” سے منسلکہ روزنامے “جرات” سے بات کرتے ہوئے عارف بہار کا کہنا تھا کہ بڑی مدت بعد کشمیریوں کی نما ئندگی کا حق کسی نے ادا کیا۔ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرکے نواز شریف نے بھارت کو یہ پیغام دیا کہ کشمیری تنہا نہیں۔ پاکستان ہر حال میں ان کی اخلا قی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا اور عالمی برادری کو ان کا کیا ہوا وعدہ پورا کرنے کیلئے مجبور کردے گا۔ معروف دانشور، صحافی خضر حیات عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے نہ صرف بھارت کو آئینہ دکھایا بلکہ عالمی برادری کی پراسرار خا موشی کی بھی خوب خبر لی۔ برہان وانی شہید کا تذکرہ کرکے، اُنہوں نے کشمیری بچوں کی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم کی تقریر بہت جا مع، مدلل اور تاریخی حقائق پر مبنی تھی، تاہم کشمیری قوم کا مطالبہ ہے کہ معا ملہ صرف گفتند، نشستند و برخاستند تک محدود نہ رہے بلکہ بھارت کے غرور کو ختم کرنے اور کشمیری قوم کو بھارت کے قبضے سے آزاد کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹھوس اقدامات کی طرف توجہ دی جا ئے اوراپنے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے جہد مسلسل کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارر...
المواسی کیمپ میںمتعدد زخمی ، اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان جنوبی رفح کے علاقے میں صیہونیوں نے بارود برسا دیا،متعدد خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید اور متعدد زخ...
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...