... loading ...
ایم کیو ایم پاکستان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ‘ لندن میں مقیم کنوینر ندیم نصرت کے متنازع بیان کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خود انہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل‘ مصطفی عزیز آبادی اور قاسم علی کا اخراج کردیا تھا۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ اس کا سخت ترین جواب آئے گا جو اگلی شب یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگیا۔
اس بیان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مخالفین کو خاموش کرا دیا کہ جو تئیس اگست کی پریس کانفرنس کے بعد سے مسلسل ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو نشانے پر لیے ہوئے تھے کہ اندرون خانہ ان کے لندن سے رابطے بحال ہیں۔
برطانیہ سے جاری بیان نے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن سیکریٹریٹ کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی ہے۔ ندیم نصرت نے واضح کردیا ہے کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کی رابطہ کمیٹی کے فیصلے تحریک اور مہاجر قوم کے خلاف ہیں توقع کے مطابق یہ ردعمل شدید ہی نہیں شدید ترین ہے۔ ندیم نصرت کے بیان سے بہ ظاہر یہی لگتا ہے کہ اب پاکستان میں کام کرنے والی ایم کیو ایم ادھر رہے گی جبکہ ندیم نصرت ‘جنہیں بہ قول خود بانی ایم کیو ایم کی تائید و حمایت اور سرپرستی حاصل ہے‘ کی ایم کیو ایم لندن سے چلائی جائے گی۔
ندیم نصرت نے تمام کارکنوں کو ہدایت بھی کردی ہے کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں سے لاتعلقی اختیار کرلیں فی الحال ندیم نصرت کے بیان پر پاکستان میں موجود ان کے حامیوں کی طرف سے کوئی تائید سامنے نہیں آئی ہے۔ باخبر سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاتعلقی کا جو سلسلہ بائیس اگست کی شام سے شروع ہوا تھا فی الحال ختم ہونے میں نہیں آرہا ہے بلکہ اس کے مزید دراز ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم نصرت کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان ہی نہیں ان سے حال ہی میں جدائی اختیار کرنے والے اور طویل عرصہ قبل لاتعلق ہونے والوں کی صف بندیوں میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...