... loading ...

ڈاکٹر عاصم کیس میں حکومت سندھ اور حکمراں جماعت کے نا جائز احکامات نہ ماننے والے تفتیشی افسر کو گرفتار کرنے کے معاملے میں اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے انسپکٹر کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے معطل کردیا گیا ہے‘ ڈاکٹر عاصم کے دہشت گردوں کی معاونت اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں سندھ حکومت کی ڈاکٹر عاصم کو ریلیف دینے کے احکامات نہ ماننے والے کراچی پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر راؤ ذوالفقار کو 6 نومبر کو ان کی سرکاری رہائش واقع شاہراہ فیصل تھانے کے احاطے سے اینٹی کرپشن محکمہ کے انسپکٹر وحید کلوڑ پر مشتمل ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔
اس سے قبل انسپکٹر راؤ ذوالفقار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی کی ایک مقامی عدالت کے فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے ایک مقدمے میں بطور ملزم نامزد کیا تھا۔ کراچی کی ایک مقامی عدالت نے ڈاکٹرتھہیم نامی شہری کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ جعلسازی کرنے کے مقدمے میں انسپکٹر راؤ ذوالفقار کو 45 ہزار روپے کا جرمانہ جبکہ ایک سب انسپکٹر سجاد حسین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو جنوری 2016 میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کو غنیمت سمجھتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کے کچھ افسران اور ڈپٹی ڈائریکٹر شرقی ایس ایس پی فاروق جمالی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو خوش کرنے کا منصوبہ بنایا اور غلط طریقے سے انسپکٹر راؤ ذوالفقار کے خلاف 8 ماہ کے بعد مقدمہ بنایا اور ان کو گرفتار بھی کرلیا، جبکہ مقدمے کے اصل ملزم سب انسپکٹر سجاد حسین کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شرقی محکمہ اینٹی کرپشن فاروق جمالی پیپلز پارٹی کے دادو سے منتخب رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی کے بھائی ہیں جن کو 1997 میں سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برخلاف کسی ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر محکمہ پولیس میں بھرتی کیا گیا تھا۔
فاروق جمالی بعدازاں اپنے ساتھ بھرتی ہونے والے 40 ڈی ایس پیز سمیت پولیس اکیڈمی کے امتحان میں فیل ہوگئے تھے لیکن اس وقت کی بے نظیر بھٹو اور عبداللہ شاہ کی مرکزی و صوبائی حکومتوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ان کے عہدوں پر بحال رکھا تھا۔
انسپکٹر راؤ ذوالفقار کی گرفتاری کی خبر میڈیا پر نشر ہونے‘ رینجرز اور حساس اداروں کے حرکت میں آنے کے بعد انسپکٹر راؤ ذوالفقار کی غلط گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے اور ریکارڈ کو درست رکھنے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کے ایک چھوٹے افسر انسپکٹر وحید کلوڑ کو قربانی کا بکرا بناکر صرف معطل جبکہ منصوبے کے اصل محرک ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق جمالی اور ایک ڈائریکٹر کو صرف اظہار وجوہ کے نوٹس دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر تھہیم سندھ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے ساتھ اپنے تعلقات کو استعمال کرکے کراچی کے شہریوں کی املاک پر قبضوں کے مختلف معاملات میں ملوث پائے گئے ہیں، جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران اب اپنی گردن بچانے اور معاملے کا رخ دوسری جانب موڑنے کے لئے سندھ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو ملوث کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن کے ان افسران نے اعلیٰ حکام کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کو سندھ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے ڈاکٹرتھہیم کی سفارش پر اینٹی کرپشن کے افسران کو انسپکٹر راؤ ذوالفقار کے خلاف مقدمے درج کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کے احکامات لائے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس اعلیٰ افسر نے اپنے دیرینہ دوست کے کہنے پر محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کو صرف قانونی کارروائی کرنے کا کہا تھا۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...