... loading ...

امریکا کی وفاقی حکومت کے دفاتر 15 سال بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں واپس آ گئے ہیں جو 11 ستمبر 2001ء کو ہونے والے حملے میں تباہ ہو گئے ہیں۔
امریکی وزیر داخلہ جے جانسن نے 1 ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 63 ویں منزل پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ آج ایک حوصلہ افزا دن ہے، جو آگے کی طرف رواں رہنے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔”
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ تعمیر کی گئی نئی عمارت کو فریڈم ٹاور کہتے ہیں اور یہ 1776 فٹ کی بلندی کے ساتھ دنیا کی سب سے لمبی عمارات میں سے ایک ہے۔
اس عمارت کی تعمیر کا آغاز 2006ء میں کیا گیا تھا اور 2014ء میں اسے کھول دیا گیا۔ آج اس کے 3 ملین مربع فٹ میں سے 67 فیصد علاقہ مختلف اداروں کے زیر استعمال ہے۔
امریکا کی وفاقی حکومت 1970ء کی دہائی میں بننے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی پرانی عمارت کے اولین مکینوں میں شامل تھی۔ جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے یہاں دفتر حاصل کیا تھا جو نائن الیون کے حملوں میں تباہ ہوگیا۔ اسی ادارے نے 2012ء میں نئی عمارت میں دفتر حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ نیو یارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں واپسی پوری دنیا کو پیغام دے گی کہ ہم گھبراتے نہیں اور اپنی اقدار سے دستبردار نہیں ہوتے۔” لیکن سب لوگ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔
ہنگامی انتظامات کے وفاقی ادارے جی ایس اے اور امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول کے ایک ہزار سے زیادہ ملازمین کو مارچ تک ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں واقع دفاتر میں منتقل ہونا ہوگا جہاں دو لاکھ 20 ہزار مربع فٹ کی جگہ 15 ملین ڈالرز سالانہ کے کرائے پر حاصل کی گئی ہے۔ 2015ء میں جی ایس اے کے چھ ملازمین اس منتقلی کو روکنے کے لیے عدالت تک پہنچ گئے تھے جن کا کہنا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ دوبارہ بنائی گئی عمارت بھی ممکنہ طور پر حملوں کا نشانہ بنے گی۔ رواں سال جون میں یہ مقدمہ عدالت نے خارج کردیا۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...