... loading ...
پی ایس۔127کراچی کے30صوبائی حلقوں میں سے ایک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اس ایک حلقے میں کامیابی کے بعد کہتے ہیں کہ یہ شہرکس کا؟ بھٹو کا۔ یہی بات اگر وہ1970ء میں کہتے کہ یہ شہربھٹو کا تو کسی حد تک مان لی جاتی،1977ء میں بھی یقین کیاجاسکتا تھا۔ تین مئی1986ء کو اس پر اہل کراچی کو اعتراض نہ ہوتا جب ان کی والدہ جلاوطنی ترک کرکے پاکستان تشریف لائی تھیں۔1988ء میں بھی بلاول بھٹو ہوتے انہیں اس کا حق تھا کہ وہ یہ نعرہ لگاتے اور 1993ء میں جب ان کی والدہ دوسری بار وزیراعظم بنیں تو کراچی سے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی6نشستیں تھیں، تب بھی وہ کہہ سکتے تھے کہ یہ شہر کس کا؟ بھٹو کا۔ ستمبر88ء میں کراچی کے لیڈی ڈفرن اسپتال میں انہوں نے پہلا سانس لیا تھا، تب بھی اس شہر میں بھٹو کے نعرے لگانے والے خاصی تعدادمیں تھے۔18اکتوبر2007ء کو بھی جب بلاول بھٹو دبئی میں تھے اور ان کی والدہ دوسری مرتبہ جلاوطنی ترک کرکے کراچی پہنچی، تب بھی اس شہرکے باسی’’ چشم ماروشن…… دل ماشاد‘‘کی تصویر بن گئے تھے مگر2008ء سے 2013ء تک ان کے دور حکومت میں کراچی کو جس بری طرح نظر انداز کیاگیا، اس کا یہاں کے لوگوں نے بہت برا منایا۔
لیاری کوکراچی کی ماں تصور کیا جاتا ہے۔ اس علاقے کے لوگوں نے بھی پیپلزپارٹی سے ناتے توڑلیے۔ شہبازشریف جب لاہور میں میٹرو بس بنارہے تھے تب سندھ کے دارالحکومت کراچی کے عوام چنگچی رکشوں میں دھکے کھارہے تھے اور ادی فریال، اویس ٹپی اور مختلف لوگ کراچی کو نوچ اور کھسوٹ رہے تھے۔ بھٹو کے جیالے چاہتے تو شہبازشریف کی میٹرو بس جیسی کوئی سروس دے سکتے تھے مگر انہوں نے نوازشریف کو وزیراعظم بن کر گرین لائن منصوبہ شروع کرنے کا موقع دیا۔اب وہ کس منہ سے کہتے ہیں کہ یہ شہر کس کا؟
کراچی کے30ویں حصے میں جس کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد دو لاکھ ساڑھے سات ہزار ہو ،وہاں دس، گیارہ فیصد ووٹ لے کر ان کا امیدوار جیت گیا ہے‘ اس پر مستزاد یہ کہ کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی شرح21فیصد تھی، ان میں بھی50فیصد سے زیادہ ووٹ پیپلزپارٹی کے خلاف ہی ڈالے گئے ہیں۔
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس نشست کے نتائج سے یہ ثابت ہوگیا کہ اہل کراچی نے الطاف حسین اور فاروق ستار کو مسترد کردیا ہے، وہ بھی مبالغے سے کام لے رہے ہیں مگر حقائق فاروق ستار بھی بیان نہیں کررہے ہیں وگرنہ وہ یہ ضرور بتاتے کہ کراچی میں جو لیول پلے انگ فیلڈ (ہموار کھیل کا میدان) پہلے انہیں ملتی رہی ہے ،وہ میدان انہیں اس مرتبہ نہیں ملا بلکہ جو کاریگری ان کی جماعت نشستیں جیتنے کیلئے کیا کرتی تھی‘ وہ موقع پیپلزپارٹی نے ہتھیالیا۔ گوٹھوں میں ایم کیوایم ووٹ کم پڑنے دیتی تھی، شہری علاقوں میں ٹھپے لگ جایا کرتے تھے ضمنی انتخابات میں اُلٹ ہوگیا۔
مصطفی کمال کہتے ہیں کہ لوگ ووٹ ڈالنے نہیں گئے، ایسا ان کی اپیل کے نتیجے میں ہوا‘ اس طرح تو سندھ ترقی پسند پارٹی یا ایاز لطیف پلیجو بھی دعویٰ کرسکتے ہیں کہ دیہی علاقوں میں جن لوگوں نے ووٹ نہیں ڈالے، وہ ہمارے ووٹر ہیں اور انتظار کررہے ہیں کہ 2018ء میں جب ان کی جماعت الیکشن میں حصہ لے گی تو انہیں ووٹ دیں گے۔ انتخابی اکھاڑے میں کسی پہلوان کو اترے بغیر فتح نہیں ملتی اور میدان میں اترنے والا پہلوان بغیر داؤپیچ کے بھی جیت جاتا ہے۔ یہ فرض بھی کرلیا جائے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیوایم پاکستان اپنا مینڈیٹ کھوچکی ہے، تب بھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ پھر اس شہر کا مینڈیٹ کس کا ہے؟ کیونکہ یہ شہر فی الحال نہ تو بھٹو کا ہے‘ نہ پی ایس پی کا ہے‘ نہ تحریک انصاف کا ہے، نہ جماعت اسلامی کا ہے اور جو بھی ایسا دعویٰ کرتا ہے، وہ پورا سچ نہیں کہتا……!
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...
سیلاب کے باعث صوبوں کی زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کیلئے مزید مہلت طلب ،معاشی ٹیم نے اسٹرکچرل بنچ مارکس پر نرمی کی درخواست کی ہے تاکہ معاہدہ جلد از جلد مکمل ہو سکے، ذرائع سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ،ا...
تھانے پر حملہ،مظاہرین نے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، سرکاری املاک کو نقصانپہنچایا جب ملک ترقی کرتا ہے کوئی نہ کوئی گروہ انتشار کی کوشش کرتا ہے،ڈی آئی جی پنجاب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث پولیس کے 112 جوان زخمی اور کئی اہلکار لاپ...
پولیس ناکے قائم، شاہدرہ میدانِ جنگ بن گیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں پولیس اہلکار کو پکڑ کر تشدد،گاڑی چھین لی، تفریحی پارک سنسان، سپلائی رک گئی تحریک لبیک احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سخت سیکیورٹی انتظامات آج دوسرے دن بھی جاری ہیں، جبکہ تحریک لبیک احتج...
عوام اور قبائلی رہنماؤں نے 2021 میں دہشت گردوں کی واپسی منصوبے کو رد کیا تھا ذمہ داری ڈالنا حقائق کے برعکس ، ہمیشہ ملک و عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے،ترجمان پی ٹی آئی نے دہشتگرد آبادکاری الزام کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عوام اور قبائلی رہنماؤ...
(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی...
سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ افغان حکام کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، شفقت علی خان کی ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر اور فوری ...
انعام اللہ شاہ مرکزی گواہ جس پر اعتماد کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں کیا جا سکتا ، بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ تحائف 7سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت میں دیٔے گئے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جعلی توشہ خانہ کیس میں مج...