... loading ...
امریکا کا مشہور بورڈنگ اسکول سینٹ جارج ان درجنوں طلبہ کے لیے “جہنم” جیسا تھا جنہوں نے 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں یہاں تعلیم حاصل کی اور اساتذہ اور عملے کے دیگر اراکین کے بدترین برتاؤ اور جنسی استحصال کا شکار بنے۔ ایک آزاد تفتیش کار نے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد ایک رپورٹ جاری کی ہے جس نے گزشتہ روز سے تہلکہ مچا رکھا ہے۔
1970ء کی دہائی میں یہاں تعلیم حاصل کرنے والی ہر پانچ میں سے ایک لڑکی کو ایتھلیٹک ٹرینر کی جانب سے جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا اور کئی دیگر لڑکیاں بھی 1970ء سے 1989ء کے دوران عملے کے دیگر 9 اراکین کی وحشت کا نشانہ بنیں۔ چند سال قبل بھی اسکول کے اساتذہ میں سے ایک متعدد طلبہ کے ساتھ ناموزوں حرکت میں ملوث پائے گئے۔
بوسٹن شہر سے تعلق رکھنے والے وکیل مارٹن مرفی کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ نے پایا کہ اسکول نے طلبہ اور ان کے والدین کا اعتماد مجروح کیا۔ مرفی کو اس مقصد کےلیے باضابطہ طور پر طلب کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کا سب سے غلیظ کردار ایتھلیٹک ٹرینر ایل گبس تھے، جنہوں نے کم از کم 31 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گبس کو 1980ء میں اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا تھا جب انہیں اپنے دفتر میں ایک برہنہ لڑکی کی تصاویر لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا، لیکن رپورٹ بتاتی ہے کہ انہیں 1996ء میں اپنی موت تک “نمایاں خدمات” کی سالانہ گرانٹ کی صورت میں 1200 ڈالرز ملتے رہے۔ اسکول نے گزشتہ دسمبر میں قبول کیا تھا کہ گبس نے 17 طلبہ کا جنسی استحصال کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک اور استاد فرینکلن کولمین کو ڈین فیکلٹی بنانے کی سفارش کی گئی تھی حالانکہ وہ 1988ء میں ایک طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق پر خارج بھی کیے گئے تھے۔ 14 طلبہ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ کولمین نے ان کا استحصال کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ 2004ء میں ایک استاد چارلس تھامپسن کے خلاف بھی درست تحقیقات نہیں کی گئیں اور انہیں اپنی حرکات پر بجائے ملازمت سے نکالنے کے تعطیل پر بھیج دیا گیا۔
جن مزيد اساتذہ کے نام رپورٹ میں شامل ہیں ان میں ہاورڈ وائٹ جونیئر بھی ہیں جن کے خلاف تین طلبہ نے جنسی استحصال کی پکی شہادتیں دیں۔ ان پر نیو ہیمپشائر، شمالی کیرولینا اور مغربی ورجینیا کی ریاستوں میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات لگے۔
انگریزی کے ایک استاد ٹموتھی ٹیفٹ کو 1971ء میں سیکنڈ ایئر کے ایک طالب علم کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ انہیں ملازمت پر رکھنے کے چند ماہ بعد ہی سردیوں کی تعطیلات میں ہاکی ٹیم کے لیے شراب مہیا کرنے پر نکال دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ٹیفٹ نے کہیں اور ملازمت کی اور اب بچوں کی فحش فلموں پر جیل میں ہیں۔
یہ اسکول 1896ء میں تعمیر کیا گیا تھا اور بڑے اور مہنگے اسکولوں میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل افراد میں شاعر اوگڈین نیش، ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار ہاورڈ ڈین، فوکس نیوز کے تبصرہ کار ٹکر کارلسن اور بش خاندان کے چند اراکین شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...