... loading ...

ایم کیوایم کے رہنما الطاف حسین کی جانب سے ٹی وی چینلز پر حملے اور رینجرز کے خلاف اختیار کی گئی حکمت عملی نے ملک کے تمام سنجیدہ اور فہمیدہ طبقات کو چونکا دیا ہے۔ کراچی کے انتہائی معتدل حلقوں میں بھی اس سوال کا کوئی جواب نہیں کہ آخر ایم کیوایم نے اس موقع پر ٹی وی چینلز کے خلاف اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو اپنا ہدف کیوں بنایا ، جب اُن کے ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے ملک کی حکمران جماعتوں نے اُن سے رابطے شروع کردیے تھے۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اچانک نجی ٹی وی چینلز کے گھیراؤ کے لیے اپنے کارکنان کو اجازت دی۔ ایم کیوایم کے قائد نے باقاعدہ طور پر تین ٹی وی چینلز اے آر وائی ، سماء اور
ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے خطاب میں پہلے ہڑتالی کیمپ میں موجود افراد کے بارے میں پوچھا کہ “اس پنڈال سے باہر لوگ موجود ہیں”؟ اُنہیں جواب ملا کہ “جی ! قائد موجود ہیں، موجود ہیں بھائی۔” اس کے فوراً بعد اُنہوں نے کہا کہ اچھا آپ سب لوگ جارہے ہیں، اے آر وائی جارہے ہیں اور سماء جارہے ہیں۔”اُنہیں اس پر جواب ملا کہ جی قائد بالکل جارہے ہیں، بالکل جائیں گے۔” اس پر اُنہیں کہا گیا کہ ” پہلے ادھر چلے جائیں۔ رینجرز کے ہاں جانے کا کل کا پروگرام بناتے ہیں۔ ” اُنہیں پھر جواب ملتا ہے کہ “جی قائد درست ، درست قائد”۔ ایم کیوایم کے قائد نے اس پر مزید کہا کہ “تاکہ تازہ دم ہو کے کل رینجرز کے ہاں جائیں، اور سندھ گورنمنٹ کی بلڈنگ (سندھ سیکریٹریٹ) کو بھی تالا لگانا ہے”۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ایک موقع پر یہ بھی کہا کہ اے آر وائی ، جیو ٹیلی ویژن جہاں کہیں بھی ہے توڑا کیوں نہیں، یہ کراچی سے نہیں چلے گا۔ بھائی کی تصویر نہیں جائے گی، یہ نہیں چلے گا۔”کراچی پریس کلب کے باہر قائم ہڑتالی کیمپ سے خطاب میں ایک موقع پر کارکنان نے پوچھا کہ آپ کی اجازت ہو تو یہ سارے کیمرے ابھی توڑ دیں ” ایم کیوایم کے قائد نے تب ٹی وی چینلز کے دفاتر کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیا اور کارکنان کی طرف سے وہاں جانے کی اجازت پر اُنہوں نے کہا کہ “بسم اللہ ، بسم اللہ”۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے قائد کے خطاب میں رینجرز اور ڈی جی رینجرز کے خلاف بعض انتہائی نازیبا الفاظ بھی ادا کیے۔
مذکورہ تناظر میں ایم کیوایم کے کارکنان نے پریس کلب کے بالکل قریب واقع مدینہ شاپنگ مال میں اے آر وائی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا۔ اس دوران میں پولیس اور ایم کیوایم کارکنان میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ فائرنگ سےمتعدد افراد زخمی ہوئے اور گاڑیاں جلنے سے شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے۔ایم کیوایم کے مشتعل کارکنان ٹی وی چینل کے دفتر کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے عملے کو ہراساں بھی کیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور فوارہ چوک دوطرفہ جھڑپوں کے باعث میدان جنگ بن گیا، مشتعل کارکنان نے فائرنگ کرتے ہوئے پولیس وین اور دو موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا دی، کارکنان نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ایم کیوایم کی طرف سے اختیار کی گئی اس حکمت عملی نے ملک میں ایم کیوایم کی حمایت کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔ مبصرین ابھی تک اس پر رائے زنی کررہے ہیں کہ آخر ایم کیوایم نے سیاسی رابطوں کے باوجود رینجرز اور ٹی وی چینلز کے خلاف ایک جارحانہ حکمت عملی کیوں اختیار کی؟جس کے بعد ایم کیوایم کے رہنما اور کارکنان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سخت اقدامات کی موسیقی سننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...