... loading ...

شہر کراچی میں پولیس کے ہاتھوں روز کسی نہ کسی شکل میں لٹنے والے شہریوں کے لیے یہ خبر ایک بجلی بن کر گری ہے کہ اب پولیس نے انفرادی وارداتوں کے ساتھ منظم طور پر اجتماعی طور پر ڈکیتیاں بھی ڈالنا شروع کردی ہے۔ یہ تازہ ترین انکشاف ایک کار شوروم کے مالک کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کھلنے کے بعد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس میں اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس کی چارگاڑیوں میں بیس اہلکاروں نے یکم اگست کو کار شوروم کے مالک شاہ نسیم کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس وردیوں اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود چوکیدار سے کہا کہ دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جا رہی ہے۔پولیس اہلکاروں نے شوروم مالک کی غیر موجودگی میں گھر والوں کو یرغمال بنا کر ان سے بدتمیزی کی اور گھر سے سولہ تولے سونا اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء ساتھ لے گئے۔ مالک مکان شاہ نسیم کا کہنا ہے کہ اُن کے گھر پر مکمل ریکی کے بعد منظم منصوبہ بندی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی گئی۔ ڈکیت پولیس اہلکاروں کا اندازہ یہ تھا کہ گھر میں 50 سے 60 لاکھ روپے ہوں گے۔
مالک مکان کی جانب سے جب اس کی اطلاع ایس ایچ او کو دی گئی تو اُنہوں نے اس پر کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا۔ یہاں تک کہ مجبوراً متاثرین کو ایس ایس پی آفس سے رجوع کرنا پڑا۔ مالک مکان نے اس پورے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایس ایس پی آفس دکھائی تو وقوعے کے اٹھارہ روز بعد مقدمہ درج ہو سکا۔ اس دوران میں متاثرہ گھرانہ پولیس کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کی زد میں رہا۔
اگرچہ ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مگر یہ کراچی کا روز کا المیہ ہے۔
اہلِ کراچی دہشت گردوں اور پولیس سمیت سرکاری اداروں کے مظالم کا روز ہی نشانہ بنتے ہیں۔ اُنہیں ایک طرف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث منظم گروہوں کا سامنا ہے تو دوسری طرف وہ ان مجرموں کی قانوی گرفت کرنے والے اداروں کا بھی نشانا ہیں۔ اس عالم میں اہل کراچی کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ جاتا کہ وہ مختلف سیاسی اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے ایسے افراد کے رحم وکرم پر رہیں جو اُنہیں روزانہ کے ان مسائل سے نجات دلاسکیں ۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...