... loading ...
پولیس نے لندن کے زیر زمین سفری نظام کو استعمال کرنے والے خواتین کی جانب سے جنسی حملوں کی تعداد میں یکدم اضافہ دیکھا ہے اور کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 1961 پرتشدد اور جنسی جرائم ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے یہ تازہ ترین اعداد و شمار گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جب 1389 ایسے جرائم ریکارڈ کیے گئے تھے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس پرتشدد اور جنسی جرائم کی تمام اقسام سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ متوقع تھا کیونکہ گزشتہ سال اپریل سے ایک مہم کے ذریعے ایسے واقعات رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
لندن ٹیوب میں سفر کرنے والے افراد پرتشدد یا جنسی جرم کے خطرے کی زد میں سب سے زیادہ ہیں خاص طور پر سینٹرل لائن پر سفر کرنے والے جو لندن انڈرگراؤنڈ نیٹ ورک کا سب سے طویل راستہ ہے۔ جوبلی لائن پر 298 جرائم کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ناردرن لائن پر 262 جرائم ہوئے۔
پورے نیٹ ورک میں یکم جنوری سے 30 جون 2016ء تک 1501 جرائم ریکارڈ کیے گئے، جو سال 2015ء کے ابتدائی چھ ماہ میں 1061 تھے۔ جبکہ رواں سال جنسی جرائم کی تعداد 460 ہے جو گزشتہ سال 328 تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کی تعداد میں 11 سال سے کمی کےبعد اب اس میں اضافہ مایوس کن ہے۔ لیکن ہمیں اس پہلو پر بھی غور کرنا ہوگا کہ گزشتہ ایک سال میں مسافروں کی تعداد میں 20 لاکھ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، اور یوں روزانہ 11 ملین سے زیادہ افراد سفر کرتے ہیں۔ 2005ء میں ہر ایک ملین افراد پر جرائم کی تعداد 18 تھی اور اب یہ 7.3 تک آ چکی ہے۔ یعنی کہ تعداد میں اضافے کے باوجود درحقیقت یہ شرح کم ہوئی ہے۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...