... loading ...
اس ہفتے کی اہم لیکن ایسی خبر جسے نظر انداز کردیا گیا، افغانستان میں موجود امریکی کمان سے بھارت سے کہا ہے کہ وہ افغان فوج کے لیے فوجی امداد میں اضافہ کرے۔ بھارت نے دسمبر 2015ء میں افغانستان کو چار جنگی ہیلی کاپٹر دیے تھے، اب امریکی اور افغان حکام چاہتے ہیں کہ انہیں مزید بھی دیے جائیں اور ساتھ ہی روسی ساختہ دفاعی سامان کے فاضل پرزہ جات بھی تاکہ انہیں پاکستان کے حامی عناصر کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ اس خبر کا ایک، ایک پہلو اس “پراکسی جنگ” کو ظاہر کرتا ہے جو اب بھی افغان سرزمین پر لڑی جا رہی ہے۔
اس وقت افغانستان میں امریکی فوج کی کمان چار اسٹار جرنیل جان نکلسن کے ہاتھ میں ہے۔ ایک ایسے موقع پر جب پاکستان کی 300 ملین ڈالرز کی عسکری امداد بھی روکی گئی ہے، ایک بھارت نواز جرنیل کی افغانستان میں موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ حالات کو کس رخ پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نکلسن اب تک بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول، خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر اور سیکریٹری دفاع جی موہن کمار سے ملاقات کر چکے ہیں۔ یعنی اس “پراکسی جنگ” میں بھارت کا راستہ متعین کرنے کے لیے یہ مشترکہ جنگی کمان ہے۔
افغان فضائیہ اب بھی روسی ساختہ ایم آئی 25 اٹیک ہیلی کاپٹرز استعمال کرتی ہے کیونکہ ان کے فضائی و زمینی عملے کی اکثریت 1980ء میں روس کی کٹھ پتلی حکومت کو دیے گئے ہیلی کاپٹروں پر تربیت یافتہ ہے، جن کے پرزہ جات نایاب ہیں۔ نکلسن کہتے ہیں کہ “افغانوں کو فوری طور پر ایسے مزید ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے۔ جب یہ آئیں گے تو وہ فوری طور پر جنگ کے لیے اتر سکیں گے۔” انہوں نے دو مرتبہ “فوری” کا لفظ استعمال کیا ہے۔ جب امریکی فوج کا عسکری کمانڈر، چار اسٹار جرنیل، دو مرتبہ “فوری” کہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو پیغام دے رہا ہے کہ اگر کل تک یہ کام نہیں ہوا تو سب مارے جائیں گے۔ جنرل نکلسن مزید کہتے ہیں کہ “ہم افغان فضائیہ کو ملکی سکیورٹی کا ایک اہم حصہ بنانے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ یہ فضائیہ مختلف ڈھانچوں پر قائم ہے۔ چند پرانے روسی ساختہ ہیں اور کچھ نئے۔ ہمیں مزید جہازوں کی ضرورت ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس ضرورت کو کیسے پورا کیا جا سکتا ہے۔”
جان نکلسن نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے ہزاروں افغان فوجیوں کو دی گئی عسکری تربیت نے ملک کو اپنی فوجی صلاحیت بڑھانے میں کافی مدد دی ہے جو نیٹو اور امریکا کے معیار کے مطابق ہے۔ پانچ سال قبل امریکا نے نجی ٹھیکیدار ڈائنکور کے ذریعے افغان فوجیوں کی تربیت شروع کی تھی، جس میں مسائل دیکھے گئے تھے۔ نکلسن نے کہا کہ “بھرتی کیے گئے افغانوں کی اکثریت اجڈ اور ناخواندہ ہے۔ اس لیے ان کی تربیت ابتدائی نوعیت کی اور مکمل ہونی چاہیے۔ مجھے غلط مت سمجھیں تربیت لینے والے افغان فوجی بہادر ہیں۔ ان کے اندر لڑنے کا جذبہ بھی بہت ہے، وہ بندوق کو ایسے جانتے ہیں جیسے لوگ اپنی گاڑی کو، اور انہوں نے 1970ء میں سوویت جارحیت کے بعد سے اب تک کئی مرتبہ اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔ لیکن انہیں بہت زیادہ تربیت کی ضرورت ہے۔”
وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر براک اوباما نے کچھ عرصہ قبل ہی اتفاق کیا تھا کہ دونوں ملک دہشت گرد گروپوں کے خلاف کام کریں گے، خاص طور پر وہ جو پاکستانی ہیں۔ سویلین سطح پر ان اعلیٰ ترین عہدیداران کے بعد اب نکلسن کا یہ تازہ اعلان دراصل ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کو اب آزادانہ کارروائی کا امریکی پروانہ مل چکا ہے۔ اب وہ نہ صرف حقانی نیٹ ورک بلکہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی چاہتا ہے۔
ایک ایسے موقع پر جب قندوز مرکزی حکومت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اہم صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ پر بھی طالبان کا قبضہ ہونے والا ہے، جنگ جاری ہے اور بہت اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...
پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غ...
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی...
دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے،سید عاصم منیر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائیگا،پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، اہل...