... loading ...

مسلسل کرفیو اور بندشوں کے باعث شہر خاص میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی میں جاری ہڑتال میں 12 اگست تک توسیع کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے سے روکنے کے لئے بیشتر مزاحمتی لیڈران کو یا تو اپنے گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے، یا پولیس تھانوں میں مقید کردیا گیا ا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر وادی میں موبائل، انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروس کو بدستور معطل رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھڑک اٹھنے والی احتجاجی لہر میں تاحال60 عام شہری شہید جبکہ6ہزارسے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ 8جولائی کو حزب کمانڈر برہان وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت جنوبی کشمیر کے کو کرناگ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے جس کے بعد وادی کشمیر میں بھارت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے ، جو بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں ۔ براہ راست فائرنگ سے بھی زیادہ خوفناک ،پیلٹ گن فارنگ کے نتیجے میں سینکڑوں لوگوں کی بینا ئی ضائع ہوئی ہے اور سینکڑوں بچوں اور بچیوں کی آنکھیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پیلٹ قہر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب ڈاکٹر بھی صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مطا لبہ کررہے ہیں کہ اس کے استعمال پرمکمل طور پر پابندی عائد کی جائے کیو نکہ یہ نوجوان نسل کو اندھا بنا رہی ہے ۔
بینائی سے محروم ہونے کا درد محسوس کرتے ہوئے وادی کے اسپتالوں میں تعینات طبی اور نیم طبی عملے نے خاموش احتجاجی مظاہروں میں شدت لاتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں استعمال میں لائی جانے والی چھروں والی بندوق کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔اس سلسلے میں گورئمنٹ میڈیکل کالج اور جی بی پنتھ اسپتال میں تعینات طبی اور نیم طبی عملے نے بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر چھروں والی بندوق کے استعمال کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے صدائے احتجاج کیا ،جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مہلک اور خطرناک بندوق کے استعمال پر مکمل طور پابندی عائد کی جائے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’ہماری خاموشی سنو! ہمارا اندھا پن دیکھو‘ کے جیسے نعرے درج تھے۔ احتجاجی عملے میں بعض شرکاء کا کہنا ہے کہ کشمیر کی نوجوان نسل اندھیرے میں ڈوب رہی ہے اور وزیر اعظم ہند اُن کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ،بلااور گیند دیکھنا چاہتے ہیں ،یہ کیسے ممکن ہے ؟

پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا،بھارت کیخلاف جنگ میں جذبہ ایمانی سے فتح ملی ، اللہ کے حکم کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں جس طرح نبی کریم ﷺکو اللہ نے کامیابی دی، اسی طرح ہمارے لوگوں کو کامیابی دی، جنرل عاصم منیر کا ایوان ص...
معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری موسیٰ مانیکا کو 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے،جج کا پاکپتن صدر پولیس کو حکم خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جول...
مجموعی طور پر 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی 1709 سے زائد افراد کے کوائف چیک ،21 افراد کیخلاف مقدمات درج راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیے،آ...
جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی...
کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے، ملک میں امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی کا واضح پیغام ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ، ناراضگی ہوسکتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ملک کیخلاف...
شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم ہاؤس پہنچے،شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ اردن اور پاکستان نے غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور غزہ جنگ بندی پر کام کرنے والے 8 ممالک سے مزید ر...
تختی خیل؍ ہوید میں خوارج کی تشکیل کی موجودگی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کیمشترکہ کارروائیاں آپریشن کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے،آئی جی پی خیبر پختونخوا کی پولیس اہلکاروں کو شاباش خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب کارروائیوں میں 5دہ...
5افراد جاں بحق، متعدد مزدورزخمی، لغاری گوٹھ میں کارخانہ تباہ ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں...
ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت حاصل ہوگی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پولیس نے...
سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی،ہر تھانے کے 4 ممبران ہوں گے ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت حاصل ہوگی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا...
ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں،شخصی بنیاد پر ترامیم کی گئیں،اپوزیشن جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین، جمہوری مزاحمت جاری رہے ...
ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ ملک کا انفرادی معاملہ ہے،ٹرانزٹ ٹریڈ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے، دفتر خارجہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان کے دشمن ہیں مذاکرات نہیں کریں گے،دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وا...