... loading ...

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی ایک مرتبہ پھر اپنے متنازع بیان اور لب ولہجے کے باعث ملک بھر می موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے ایک عجیب وغریب موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملکی سلامتی کے ادارے کوئٹہ حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی میں ناکام رہیں تو اُن کے سربراہان کو برطرف کردینا چاہیے۔ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نوازشریف ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اُنہیں سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو کوئٹہ حملے کی تحقیقات کا حکم دینا چاہئے۔
محمود اچکزئی کے اس موقف کے سیاق وسباق کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے مبصرین اِسے نہایت خطرناک سیاسی حکومت اور عسکری اداروں کے درمیان رنجش کی ایک طرح سے نشاندہی قرار دے رہے ہیں۔ کیونکہ اُنہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو ایک ساتھ کوئٹہ جانا چاہیے تھا، کیونکہ دونوں شریفوں کا الگ الگ جانا غلط تاثر پھیلا گیا ہے۔ اگر اس تناظرمیں محمود خان اچکزئی کے اس موقف کا تجزیہ کیا جائے کہ نوازشریف کو کوئٹہ حملے کی تحقیقات کا حکم دینا چاہیئے۔ تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ کوئٹہ حملے پر تمام اقدامات فوجی قیادت نے خود ہی اُٹھائے ہیں اور اس پر سیاسی حکومت اور وزیراعظم نوازشریف کے حکم کا عمل دخل کوئی نہیں ہے۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اس سے بڑھ کر یہ بھی ارشاد فرمایا کہ کوئٹہ حملہ دراصل انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ اس لیے دھماکے کی ذمہ داری بھی اُن پر ہی عائد کی جانے چاہیئے۔اس موقع پر اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری را پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کی خفیہ ایجنسی را پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنے کے بجائےاپنے اداروں کی ناکامی پر توجہ دے۔ محمو دخان اچکزئی نے اس موقع پر حساس اداروں پر یہ الزام عائد کردیا کہ حساس ادارے سیاستدانوں کی معلومات جمع کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دہشت گردوں کو کہیں بھی نقل و حرکت کی اجازت ہے۔انٹیلی جنس اداروں کا کام دشمنوں پر نظر رکھنا ہے سیاست دانوں پر نظررکھنا نہیں۔ اس طرح محمود اچکزئی نے ایک طرح سے انٹیلی جنس اداروں پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ دشمنوں کی نگرانی کا اصل کام کرنے کے بجائےسیاست دانوں کی نگرانی میں مصروف ہیں۔
محمود اچکزئی کے قومی اسمبلی میں خطاب کو فوج مخالف سمجھا جارہا ہے۔ چنانچہ اُن کی طرف سے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے یہ کہنا بھی خطرناک مضمرات کا حامل ہے کہ پاکستان دوسروں کی پراکسی جنگ اپنی زمین پر لڑنے سے گریز کریں۔ گویا سانحہ کوئٹہ دراصل دوسروں کی پراکسی جنگ لڑنے کے نتیجے میں ردِِ عمل کے طور پر ہوا ہے۔یہ بات خاص طور پر ملک بھر میں محسوس کی گئی کہ قومی اسمبلی کے مذکورہ اجلاس میں حزب اقتدار و اختلاف کے تمام اطراف کے اراکین نے انٹیلجنس اداروں کی کارکردگی پر سوالات اُٹھائے، اور یہ الزام بھی لگایا کہ دہشت گرد ملک کے کسی بھی حصے میں حملہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر ملکی سلامتی کے ادارے اُنہیں روکنے میں ناکام رہتے ہیں۔
پاکستان کی سیاست کے مختلف نشیب وفراز پر نظر رکھنے والے ماہرین سیاست نے قومی اسمبلی کے مذکورہ اجلاس کو سیاسی حکومت کی جانب سے انتہائی منظم انداز میں فوجی کارکردگی کے حوالے سے سوالیہ نشانا ت کھڑے کرنے اور حالیہ سیاسی وعسکری تعلقات کی ابتری میں اضافہ کرنے کے ایک محرک کے طور پر دیکھا ہے۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...