... loading ...

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے کوئٹہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے نام پر ذمہ داری قبول کرنے کا یہ عمل درست بھی ہے یانہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سول اسپتال کی ایمرجنسی میں کیے جانے والے خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ جماعت الاحرار گروپ نے قبول کی ہے۔ خبر رساں ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جماعت الاحرارکے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے اور اس حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ بھی جلد جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک کے قریب خود کش دھماکے کی ذمہ داری بھی اسی گروپ کی طرف سے قبول کی گئی تھی۔
جماعت الاحرار کی طرف سے سامنے آنے والے اس دعوے کے باوجود بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور مختلف وزراء نے پورے تیقن سے یہ کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس بھیانک واردات کی پشت پر بھارت کا ہاتھ ہے ۔ اور اُن کے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں۔ سامنے کی حقیقت تو یہ ہے کہ بلوچستان سے براہ راست بھارتی حمایت کے ساتھ چلنے والے دہشت گردی کے بڑے ڈھانچے نہ صرف پکڑے گیے ہیں۔ بلکہ کل بھوشن کی صورت میں خود بھارتی فوج کے حاضر خدمت افسر تک گرفتار ہوئے ہیں ۔ اس سے بڑھ کریہ کہ خود بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال کی وہ تقریر بھی منظرعام پر ہے جس میں اُنہوں نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ پاکستان کو یہ خطرہ ہر وقت رہنا چاہئے کہ اگر یہاں ایک بھی ممبئی طرز کا حملہ ہوا تو بلوچستان اُس کے پاس نہیں رہے گا۔ اجیت دووال نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا تھا کہ کس طرح دہشت گردی کے لیے خود پاکستانی دہشت گرد گروپوں کی خدمات کرائے پر حاصل کی جاسکتی ہے۔اس تناظر میں یہ سمجھنےکی ضرورت ہے کہ پاکستان کے اندر پیدا ہونے والے دہشت گرد گروپوں کے اندر بھارت نے کتنا اثرونفوذ پیدا کر لیا ہے۔ اور بھارت کس طرح پاکستان کے خلاف خود پاکستانیوں کے ہاتھ استعمال کررہا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں بھی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہی اصل ہاتھ سمجھا جاتا ہے۔ بھارت کے اس کھیل کو بھارت کے اندر اس خوبی سے سمجھا جاتا ہے کہ بلوچستان میں اس قسم کی دہشت گردی کے واقعات پر باقاعدہ مسرت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ چنانچہ بھارت میں فعال طبقات یہاں تک کہ معروف دانشوروں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مختلف ٹوئٹس کے ذریعے دہشت گردی کی اس افسوس ناک واردات پر کھل کر مسر ت کا اظہار کیا جاتا رہا۔
یہ بھی واضح رہے کہ بھارت گزشتہ ماہ سے کشمیر میں جاری مزاحمت کی نئی لہر کے حوالے سے پاکستان کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کر رہا ہے،گزشتہ دنوں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے پاکستان میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنی انگلیاں پاکستان پر اُٹھائی ۔ جس پر پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار کی طرف سے بھرپور اور موثر جواب کو بھارت کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ بعد ازاں ظہرانے میں شرکت کیے بغیر قبل ازوقت اپنے ملک تشریف لے گیے۔ ان حالات میں بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پر ملک بھر میں ساری انگلیاں بھارت کی جانب اُٹھ رہی ہیں۔
جہاں تک مقامی گروپوں کی طرف سے اس نوع کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے کا تعلق ہے تو ایک سے زائد مرتبہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اکثر واقعات میں ایک سے زیادہ گروپ ایک ہی واقعے کی ذمہ داری قبول کرلیتے ہیں۔ یہی نہیں مختلف واقعات میں دہشت گرد گروپوں کی طرف سے ذمہ داری قبول کیے جانے کے باوجود دہشت گردی کے مرتکب عنا صر مختلف نکلے ہیں۔ جس نے اس ذمہ داری لینے کے عمل کومشکوک بنا دیا ہے۔ عام طور پر اس قسم کی ذمہ داری لینے والے گروہ پاکستانی ذرائع ابلاغ سے رابطے کرنے کے بجائے غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے رابطے کرکے ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ اس کاکوئی قابل قبول جواب نہیں۔ کوئٹہ کے حالیہ دھماکے میں بھی یہی ہوا ہے۔ جماعت الاحرار نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری ایک غیر ملکی خبررساں ادارےرائٹر کے سامنے قبول کی ہے۔ یہ طرز عمل بجائے خود اس پورے کھیل کو نہایت مشکوک بنا دیتا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...