... loading ...
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران میں کمالیہ سے تعلق رکھنے والے منتخب رکن اسمبلی چودھری اسدالرحمان کی وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ نوک جھونک تمام ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث بن چکی ہے۔ اور اِسے مسلم لیگ نون کے اندر پائے جانے والے قیادت کے رویئے کے خلاف ردِ عمل کی ایک حقیقی مثال کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ اور وزیراعظم نوازشریف نے نہ صرف مسلم لیگ نون کو اپنے عرصہ اقتدار میں مکمل نظرانداز کیے رکھا بلکہ منتخب ارکان اسمبلی کوبھی توجہ کے قابل نہیں سمجھا۔ جس نے مسلم لیگ نون کے اندر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ جس کا وقتاً فوقتاً اظہار بھی ہوتا رہتا ہے۔ مسلم لیگ نون کی قیادت کو تازہ ترین ردِعمل کا سامنا تب کرنا پڑا جب وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔ تقریباً ڈھائی برس بعد مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے طلب کردہ اجلاس میں اُس وقت عجب وغریب صورتِ حال پیدا ہوگئی جب رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمان اپنی نشست پر کھڑے ہوکر بلند آواز میں بولنا شروع کردیا، ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے حلقے کے فنڈز جاری نہیں ہوئے ، وزراء اراکین پارلیمنٹ کو نہ تو انسان سمجھتے ہیں اور نہ ہی کوئی کام کرتے ہیں جب کہ بیورو کریسی بھی انتہائی کرپٹ ہے ، ایسی صورت حال میں ہم حلقے میں کیا منہ دکھائیں گے۔ اس صورت حال میں وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری اسد الرحمان کو تشریف رکھنے کی ہدایت کی جس پر اسد الرحمان نے کہا کہ میں کوئی اسکول بوائے نہیں ہوں جو آپ مجھے بیٹھنے کا کہہ رہے ہیں۔اس پر چودھری اسدا لرحمان کو مزید سخت الفاظ میں وزیراعظم نوازشریف نے تشریف رکھنے کو کہا تو اُنہیں ساتھ بیٹھے ہوئے ارکان نے زبردستی بٹھا دیا۔
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اکثر ارکان کو تب شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب وزیراعظم نوازشریف نے اُنہیں ڈھائی برس کے بعد بلائے جانے والے اجلاس میں بھی سننا گوارا نہیں کیا۔ چودھری اسدالرحمان نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وزیرا عظم نوازشریف نے دو ڈھائی سو منتخب ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو گفتگو کے لیے 25 منٹ کا وقت دیا۔ اور اُس میں بھی صرف اُنہیں ہی بات کرنے دی گئی جس کے نام نوازشریف نے خود لیے۔ اُنہوں نے پارلیمانی اجلاس کی روداد سناتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے اجلاس میں گھنٹہ سواگھنٹہ خود بات کی یا اُن کی ٹیم کے اُن لوگوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے پریزنٹیشن دی جنہیں وہ جانتے تک نہیں۔ وزیراعظم نے ابتدا میں اپنی بیماری کا ذکر کیا اور کہا کہ مجھے اس کے بعد انفیکشن ہو گیا تھا۔ جو اب اسی فیصد ٹھیک ہو چکا ہے اور باقی بیس فیصد آپ سے مل کر ٹھیک ہو گیا۔ چودھری اسد الرحمان نے اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو کہا کہ اگر آپ ہم سے ملتے رہیں تو انفیکشن ہی نہ ہو۔ وزیرا عظم کی جانب سے اُن کی ٹیم کے کسی فرد نے جب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے جب یہ کہا کہ اُنہوں نے تمام ایم این ایز کو ایک پرفورما دیا تھا تاکہ اُن کے حلقے کے مسائل جانے جاسکیں۔ ابھی اُنہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ چودھری اسدالرحمان نے کھڑے ہو کر اُن سے پوچھا کہ آپ نے کتنے اراکین کو پرفورما دیئے تھے۔ کیونکہ اُنہیں تو ابھی تک کوئی پرفورما نہیں ملا۔ جس پر اُنہیں وزیراعظم نوازشریف نے بیٹھنے کو کہا۔ چودھری اسد الرحمان نے اس پر کہا کہ وہ کوئی اسکول بوائے نہیں جنہیں بیٹھنے کے لیے کہا جارہا ہے۔ چودھری اسد الرحمان کو وزیراعظم کے دوبارہ سخت لہجے میں بیٹھنے کے الفاظ پراُنہیں ساتھی ارکین نے زبردستی اُن کی نشست پر بٹھا تو دیا مگر اُس کے باوجود وہ بیٹھ کر بھی بڑبڑاتے رہے۔
وزیراعظم سے سخت لہجے میں بات کرنے والے چودھری اسدالرحمان سپریم کورٹ کے سابق جج خلیل الرحمان رمدے کے بھائی ہیں۔ اس سے قبل مئی 2016 میں اُن کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو اسپیکر ایاز صادق نے اُس وقت معطل کردیا تھا جب اُنہوں نے ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کے ساتھ ناپسندیدہ رویہ اختیار کیا تھا۔
چودھری اسد الرحمٰن
ہندوستانی اسپانسرڈ پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تشدد کو ہوا دیتی ہیں، ان دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور اس لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،آئی ایس پی آر بلوچستان پاکستان کا فخر ،انتہائی متحرک اور محب وطن لوگوں سے مالا مال جو اس کی...
خیبر پختونخوا میںہماریحکومت ہے اور کے پی کے کے عوام کو جواب دے ہے،مینڈیٹ کے بعد حق ہے اپنی پالیسی خود ترتیب دیں، وزیر اعلیٰ کا حق ہے وہ مجھ سے ملاقات کرے،بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں10 ماہ سے فکس نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی کے تمام وکلائ،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسوں کی...
پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کی نفری موجود ،غیرقانونی تعمیرات اور قبضہ شدہ مکانات کو بھاری مشینری کی مدد سے گرایا جب تک سرکاری اراضی مکمل طور پر واگزار نہیں کرائی جاتی، افغان بستی آپریشن جاری رہے گا،ڈائریکٹر شیر از میرانی کراچی میں افغان بستی میں آپریشن ایک بار پھر شروع کر دی...
سی ٹی ڈی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی ،ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود اور اہم دستاویزات برآمد، سیکیورٹی ذرائع انسداد دہشت گردی فورس نے سبی میں دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔سیکیورٹی ذرائع کے ...
وہ نمک حراموںکے ووٹ لینا نہیں چاہتے، بھارتی وزیرکابیان سوشل میڈیا پر وائرل جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائیگا،گری راج سنگھ کا خطاب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے مسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بی ج...
مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا،دونوں ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے، معاہدہ طے پانے پرقطراورترکیہ کے شکرگزار ہیں ،خواجہ آصف مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے، 25 اکتوبر کو استنبول میں ملاقات کا فیصلہ، دونوں فریقوں نے دوطرفہ...
سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہ...
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند، طالبان حکومت انڈیا کی ہمدرد نہ بنے حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے سیاسی پارٹیوں پر پابندی لگانا چاہتی ہے،طلباء سے خطاب جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئ...
فیڈرل بی ایریامیں 650، گلشن اقبال، برنس روڈ میں 700 روپے کلو میں فروخت 322 روپے سرکاری نرخمقرر ،انتظامی نااہلی ، دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کردیا ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں ٹم...
امریکا کا حماس پر حملے کی تیاری کا الزام، فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے دوٹوک تردید کردی حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ توڑنے والی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کابیان مسترد حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم جلد ہی اسرائیل ...
دوبارہ جارحیت کی کوشش پر دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب ملے گا،پاکستان خطے کو استحکام دینے والی طاقت، معمولی شرانگیزی کا بھی جواب دے گا،معرکہ حق میں دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، بھارت کی جغ...
ملزمان کئی بارعدالت میں طلب کیے گئے لیکن پیش نہ ہوئے،ضمانتی کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا عمران خان کیخلاف عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے الزامات پی ٹی آئی وکلا وارنٹ گرفتاری کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سم...