... loading ...

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نے بھاری اکثریت سے صوبہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔اس طرح وہ اس منصب پر ایسے پہلے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں جن کے باپ بھی وزیرا علیٰ رہ چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مراد علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا۔
اس سے قبل نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے خرم شیر زمان قائد ایوان کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔تحریک انصاف نے اپنی کم ترین نشستوں کے باوجود حقیقی حزب اختلاف کے طور پر پیپلزپارٹی کے سامنےاپنا امیدوار لانےکا فیصلہ کرکے پیپلز پارٹی کو اپنا امیدوار تنہا لانے میں رکاوٹ پیداکی ۔ سندھ اسمبلی میں ارکان کی کُل تعداد 168 تھی اور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو کم از کم 86 ووٹ درکار تھے۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران کل 91 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں سے مراد علی شاہ نے 88 اور خرم شیر زمان نے 3 ووٹ حاصل کیے۔اس طرمراد علی شاہ کو مطلوبہ ووٹوں سے صرف دو ہی ووٹ زیادہ مل سکے۔ اسپیکر اسمبلی کی جانب سے مراد علی شاہ کے بطور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی جانب سے اسمبلی میں ’جئے بھٹو‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوران ایوان کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔
ایوان کی دوسری بڑی اور مرکزی اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث نام پکارے جانے کے باوجود اس کے ارکان ووٹ دینے کے لیے اپنے نشستوں سے کھڑے نہیں ہوئے۔ایم کیو ایم کے ایک رکن روف صدیقی کو اجلاس میں شرکت کے لیے جیل سے لایا گیاتھا۔
ایم کیوایم کی طرح مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ فنکشنل نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ٹھٹھہ کے شیرازی اور جتوئی برادران اور پیپلز پارٹی کے باغی رہنما اورسابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا نے مراد علی شاہ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...