... loading ...

امریکی سی آئی اے کے سابق افسر اور کمرشل جیٹ پائلٹ جان لیئر نے ایک حلف نامے پر عہد اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون پر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارات جہاز کے ٹکرانے سے نہیں گری تھیں۔ لیئر کی ماہرانہ رائے میں دو طیاروں کا ان عمارات سے ٹکرانا درحقیقت ناممکن ہے۔
روس سے ابھی چند ہفتے قبل ہی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں کہ صدر ولادیمر پوتن نے ایسے سیٹیلائٹ تصاویر پر مبنی ثبوت پیش کرنے کی بات کی ہے جو ثابت کر رہے ہیں کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارات کو باقاعدہ طور پر دھماکوں سے اڑایا گیا تھا اور وہ طیاروں کی ٹکر سے تباہ نہیں ہوئی تھیں۔ یوں نائن الیون کمیشن کی سرکاری رپورٹ اور موقف کی تردید ہو جائے گی۔
قانون میں حلف نامہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے۔ کسی دوسرے بیان کے مقابلے میں حلف نامہ پر بیان کو “قانوناً سچ” کہا جاتا ہے جب تک کہ اس کی تردید نہ کی جائے۔ اب یہ جان لیئر کے نظریے کے مخالفین کا کام ہے کہ وہ ثبوت پیش کریں اور ان کے بیان کو ایک، ایک کرکے رد کریں۔ اگروہ ایسا نہ کر سکے تو امریکی حکومت یہ باور کرائے گی کہ نائن الیون کمیشن کی رپورٹ سچ نہیں تھی۔
جان لیئر کا بیان بڑا مضبوط ہے، وہ صرف بیان پھینکنے والے پائلٹ نہیں ہیں۔ وہ امریکی انٹیلی جنس اور ایرواسپیس کی اشرافیہ سے بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ وہ لیئرجیٹ کے بانی بل لیئر کے پوتے ہیں، جان خود بھی ایئرلائن کے ریٹائرڈ پائلٹ ہیں اور سی آئی اے میں بھی پائلٹ کے طور پر رہ چکے ہیں۔ وہ 40 سے زیادہ سالوں کے دوران 100 مختلف ہوائی جہاز اڑا کے ہیں۔ وہ کسی بھی ایف اے اے مستند پائلٹ سے زیادہ ایئرمین اسناد رکھتے ہیں۔ وہ ایشیا، افریقہ، مشرقی یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سی آئی اے کے خفیہ مشنز میں بھی پرواز کر چکے ہیں۔ اس لیے پرواز اور جہازوں کے بارے میں جان لیئر سے بحث کرنا بڑا مشکل ہے اور یہی وجہ ہے کہ کسی بلند و بالا عمارت سے جہاز ٹکرانے کے امکانات اور اس کے نتیجے میں اس عمارت کے گرجانے پربھی ان کے بیان کو رد کرنا ناممکنات میں سے ہے۔ انہوں نے حلفیہ بیان میں یہ دلائل دیے ہیں:

کوئی بوئنگ 767 طیارہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاورز سے ٹکرا نہیں سکتا جیسا کہ حکومت اور ذرائع ابلاغ کہتے ہیں۔ جس طرح واقعات کو پیش کیا گیا ہے ویسا ممکن ہی نہیں، جس کی وجوہات یہ ہیں۔ یو اے ایل 175 کو لے لیں جو جنوبی ٹاور سے ٹکرائی۔ ایک حقیقی بوئنگ 767 طیارہ ‘ٹیلی اسکوپنگ’ شروع کردے گا جب اس کا سامنے کا حصہ 14 انچ کے فولادی ستونوں سے ٹکرائے گا جو مرکز میں 39 انچ کے ہیں۔ عمودی و افقی دم فوراً جہاز سے الگ ہو جائے گی اور فولادی ستونوں سے ٹکرا کر نیچے گر جائیں گی۔ انجن فولادی ستونوں سے ٹکرا کر بھی اپنی عام شکل و صورت برقرار رکھیں گے اور یا تو زمین پر گر جائیں گے یا زمین بوس عمارت کے ملبے سے مل جائیں گے۔
کوئی بوئنگ 767 طیارہ ایک ہزار فٹ کی بلندی پر 540 میل فی گھنٹہ کی رفتار نہیں حاصل کر سکتا۔ انجن کے پنکھے اس بلندی اور رفتار پر کثیف ہوا کے اتنے بڑے حجم کو کھینچنے کے قابل ہی نہیں ہوتے۔
جہاز کے درمیانی حصے کا جو مبینہ ٹکڑا ملا ہے جس میں 3 سے 4 کھڑکیاں ہیں، وہ اس ہوائی جہاز کا نہیں ہو سکتا جو 14 انچ کے فولادی ستونوں سے ٹکرایا ہو، وہ بھی 500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے۔ اس کا تو کچومر نکل جانا چاہیے تھا۔
پھر بوئنگ 767 طیارے کا کوئی اہم حصہ یا انجن 14 انچ کے فولادی ستونوں کو توڑتے ہوئے 37 فٹ پیچھے عمارت کے بڑے مرکزے تک نہیں پہنچ سکتا تھا اور وہ بھی اس طرح کہ اس کا ایک ٹکڑا بھی زمین پر نہ گرے۔
عمارت کے ملبے سے بڑی تعداد بوئنگ 767 کے ٹکڑے نکلنے چاہیے تھے، جن میں 3 انجنوں کے مرکزی حصے، ہر ایک کا وزن 9 ہزار پونڈز، بھی شامل ہیں جو چھپ نہیں سکتے۔ لیکن دونوں طیاروں کا کوئی ایک ٹکڑا تک نہیں ملا۔ بوئنگ 767 جیسے بڑے طیارے کا یوں غائب ہو جانا ناممکن ہے۔
ذیل میں جان لیئر کے ایک پرانے انٹرویو میں ان کے دلائل سنے جا سکتے ہیں:
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...