... loading ...

آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے دسویں عام انتخابات کی کل 49 نشستوں میں سے 41 عام نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔کل دس اضلاع پر مشتمل آزاد کشمیر کے انتخابی عمل میں بیالیس سیاسی جماعتوں کے مجموعی طور پر 423 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں مسلم لیگ نون ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلوں کی توقعات ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی جن 49 نشستوں میں سے 41 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں ، اُن حلقوں کے چھبیس لاکھ سے زائد رائے دہندگان میں سے 11 لاکھ 90 ہزار اور 839 ووٹ صرف خواتین کے ہیں۔ انتخابی عمل میں امن وامان کی صورت ِ حال کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے سترہ ہزار جوان تعینات کیے گیے ہیں۔ جو 5429 پولنگ اسٹیشنز میں قائم 8048 پولنگ بوتھ میں انتخابی عمل کو پرامن رکھنے میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔اتنخابی عمل صبح آٹھ بجے شروع ہو چکا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
آزاد کشمیر کے انتخابی عمل میں جن سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کے مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے اُن میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف شامل ہیں۔انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا تاہم بعض حلقوں میں جماعت اسلامی اور (ن) لیگ جب کہ بعض مقامات پر پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس نے اتحاد کیا ہے۔ انتخابات میں 324 امیدوار آزاد کشمیر سے اور 99 امیدوار مہاجرین میں سےانتخاب لڑ رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے تمام کی تمام 41 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں حکمران مسلم لیگ نون نے مجموعی طور پر 38 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں یہ پہلا موقع ہے کہ تحریک انصاف 32 حلقوں پر اپنی قسمت آزمارہی ہے۔ تحریک انصاف اگر آزاد کشمیر میں کوئی حیرت زدہ نتائج دینے میں کامیاب رہی تو اس کا اثر ملک بھر پر پڑے گا۔ جو 7 اگست سے ملک میں مسلم لیگ نون حکومت کے خلاف ایک احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرچکی ہے۔
آزاد کشمیر کے انتخابی معرکوں میں حصہ لینے والے چار امید وار ایسے بھی ہیں جو وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم چودھری عبدالمجید ایل اے 2 میرپور چک سواری سے میدان میں ہیں ، اُن کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔ ماضی میں دوبار وزیراعظم رہنے والے سردار عتیق احمد ایل اے 13 دھیر کوٹ سے مسلم کانفرنس کے امیدوار ہیں۔ سابق وزیراعظم اور موجودہ حزب اختلاف کے رہنما راجہ فاروق حیدر ایل اے 28 مظفر آباد ہٹیاں بالا سے نون لیگ کے امیدوار ہیں۔ جبکہ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان کے علاوہ انتخابات میں حصہ لینے والے اہم افراد میں سے اینکر پرسن مشتاق منہاس ، سابق صدراور وزیراعظم سردار یعقوب کی صاحبزادی اور موجودہ وزیرفرزانہ یعقوب ، سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات کے بیٹے فاروق سکندر، موجودہ سینئر وزیر چودھری یاسین، وزیرصحت سردار قمرالزمان اور اُن کے بیٹے ضیاء القمراور سابق اسپیکر غلام قادر شامل ہیں۔
آزاد کشمیر کی 49 نشستوں میں سے 41 امیدواروں کا چناؤ براہ راست ہو گا جبکہ بقیہ 8 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ منتخب اراکین اسمبلی کریں گے۔ 29 امیدواروں کا انتخاب عوام آزاد کشمیر میں ہی کریں گے جب کہ 12 کا انتخاب پاکستان میں موجود کشمیری کریں گے۔
آزاد کشمیر کی اسمبلی 49 اراکین پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان نشتوں کی تقسیم اس طرح کی جاتی ہے کہ پہلی 29 نشستوں پر آزاد کشمیر کے 26 لاکھ 74 ہزار 584 ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں جب کہ 12 نشستوں پر پاکستان میں موجود 4 لاکھ 38 ہزار 884 کشمیری مہاجرین حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔ 8 نمائندے مخصوص نشستوں سے آتے ہیں جن میں 5 خواتین، ایک عالم دین، ایک اوورسیز پاکستانی اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست ہوتی ہے۔ وزیراعظم اس پارٹی یا اتحاد کا بنے گا جس کے پاس سادہ اکثریت یعنی کم از کم 25 نشستیں ہونگیں۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...