... loading ...
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر رجب طیب اردوغان نے تین مہینے کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کی وجہ ذمہ دار افراد کے خلاف فوری و موثر کارروائی کرنا ہے۔
یہ اعلان قومی سلامتی کونسل کے گھنٹوں جاری رہنے والے طویل اجلاس کے بعد براہ راست قومی ٹیلی وژن پر کیا گیا۔ طیب اردوغان نے کہا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے حقوق و آزادی کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے لیے فوری اور موثر قدم اٹھانا ہے۔
اردوغان نے کہا کہ بغاوت کے دوران جو افراد اپنی جان سے گئے، وہ شہید ہیں، اور قوم کبھی ان کی بہادری اور قربانی کو نہیں بھولے گی۔ ناکام بغاوت کے دوران 246 عام افراد ہلاک جبکہ 1500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
طیب اردوغان نے کہا کہ دوسرے ملکوں کو ترکی کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیے کیونکہ اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ یہاں کے عوام کو کرنا ہے۔
15 جولائی کو ہونے والی بغاوت کی کوشش کے بعد سے اب تک فوج، عدلیہ اور شعبہ تعلیم میں موجود ان عناصر کو پاک کرنے کا کام جاری ہے، جو حکومت کے خیال میں ملک میں جمہوریت کے خاتمے کے درپے ہیں۔
ہنگامی حالت کا نفاذ صدر اور کابینہ کو نئے قانون بنانے کے لیے پارلیمنٹ کو بائے پاس کرنے اور اگر ضرورت پڑے تو حقوق کو معطل یا محدود کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے اندر سزائے موت نہیں دی جاتی ہے اور مغرب کے کئی ممالک دھمکیاں دے چکے ہیں کہ اگر سزائے موت کی بحالی کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا، تو ترکی کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
ایک امریکی انٹیلجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، پاکستان کی جانب سے سمجھے جانے والی یا حقیقی اشتعال انگیزی پر فوجی طاقت سے جواب دے سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021 یو ایس ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس نے تیار کر کے کانگریس کو ارسال کی ۔رپورٹ میں چین کی عالمی طاقت کے لیے کوشش کو امریکی مفادات کے لیے سب سے پہلا خطرہ قرار دیا گیا جس کے بعد روس کے اشتعال انگیز اقدامات اور ایران سے متعلق خطرات ہیں۔تعارفی نوٹ ...
شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا،دنیا کے 123 ملکوں میں پاکستان کا 120 نمبر ہے ، بھارت سمیت پاکستان سے کئی اور ممالک بھی آگے بڑھ گئے ۔پاکستان سے نکل جانے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا، بنگلادیش، روانڈا، گھانا اور نائیجریا بھی شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں اسی رفتار سے کام ہوتا رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائیں گے ۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسینیشن کا عمل اسرائیل میں جاری ہے ، جہ...
قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر شہباز کو ضمانت ملی پر رہائی نہ مل سکی، معاملہ لٹک گیا، عدالت کے مختصر فیصلے میں دو میں سے ایک جج کے دستخط نہ ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے ۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن ست زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا، 14 اپریل کو مختصر فیصلہ سامنے آنے پر حکم نامے پر صرف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کے دستخط تھے ، جسٹس اسجد گھرال کے دستخط نہیں تھے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال کی...
میانمار میں فوج مخالف اتحاد نے مِن کو نائنگ کی قیادت میں متوازی حکومت تشکیل دے دی۔مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق متوازی حکومت میں سابق پارلیمنٹیرین اورمظاہرین کی قیادت کرنے والے افراد شامل ہیں۔ مِن کو نائنگ نے عوام سے متوازی حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔من کو نائنگ نے کہا کہ ہم عسکری حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا متوازی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، امریکا اور برطانیہ وینزویلا کی طرز پر ہماری حکومت کو بھی تسلیم کریں۔
پاکستان نے فخر زمان کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں بھی 1ـ3 سے فتح حاصل کر لی، میزبان ٹیم 144رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان نے مطلوبہ ہدف بمشکل ایک گیند قبل 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا،فہیم اشرف کو مین آف دی میچ اور بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔جنوبی ا...
صوبائی دارالحکومت کراچی میں برطانوی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی میں تحقیق کے دوران برطانوی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ادارے نے شہر کے مختلف علاقوں سے 75 نمونے لیے ، جن میں سے 50 کیس برطانوی اقسام اور 25 کیسز جنوبی افریقی قسم کے آئے ہیں۔سندھ حکومت پہلے کہہ چکی ہے کہ صوبے میں برطانوی وائرس موجود نہیں ہے ۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی ہرقسم کی میڈیاکوریج پر پابندی لگادی۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو اس حوالے سے ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔پیمرا کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا ہے ،پیمرا کے ریگولیشن اورضابطہ اخلاق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت کالعدم جماعتوں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے ۔خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پ...
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون فروغ پائیگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور و قائم مقام سفیر انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان...
امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد نیٹو اتحاد بھی یکم مئی سے افغانستان سے فوجی انخلا کے آغاز پر رضامند ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو اعلامیہ میں کہاگیاکہ افغانستان سے فوجوں کی واپسی منظم اور مربوط ہوگی، برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلا چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔اس سے قبل امریکا نے افغانستان سے فوج نکالنے کی تاریخ پانچ ماہ بڑھائی تھی، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یکم مئی سے انخل...
ماہرین نے سائنسی تحقیقات کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ فٹ بال کے تین گرائونڈ کے حجم کے برابر اورٹائٹینک سے بڑا بحری جہاز تیار کرنا شروع کیا ہے ۔ یہ جہاز 2025 میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ جہاز 22 جدید ترین تجربہ گاہوں سے آرستہ ہوگا اور اس میں 400 افراد کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اگرچہ یہ سائنسی تحقیقاتی مشن جوہری توانائی پرکام کرے گا مگر اس سے کسی قسم کی تاب کاری کے اخراج کا خطرہ نہیں ہوگا۔برطانوی اخبار کے مطابق اس جہاز کا نام ارتھ300رکھا گیا ہے جس کا مقصد زمین پر بڑے بڑے چیلنجوں...
بین القوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی پاکستان میں موجود نمایندہ ٹریسا دوبان سنچے نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں پاکستان کے مزید قرضے موخر کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے ۔ویب نارسے خطاب میں انہوںنے کہا کہ ہم پاکستان میں ٹیکس اصلاحات چاہتے ہیں جس کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ضروری ہیں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں کمی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ہوگا تاہم ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے کورونا ٹیکس لگانا یا نہ لگانا پارلیمنٹ کا کام ہے ، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے...
وزارت خزانہ نے اگلے مالی سال 2021ـ22 کیلئے بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کرلیا ۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم 46 ہزار ارب سے بڑھا کر 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا جائیگا۔دستاویز کے مطابق سال 2021ـ22 میں جی ڈی پی گروتھ 4اعشاریہ2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6ہزار ارب روپے رکھا جائے گا۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی مہنگائی 8 فیصد رہنے کی توقع ہے حکومتی پالیسیوں کے تسلسل سے 2022ـ23 میں مہنگائی 6 اعشاریہ8 فیصد...