... loading ...

رواں ماہ کے آغاز سے کراچی میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو یکدم زوال آ گیا ہے جس کی وجہ پراپرٹی کا تخمینہ لگانے کے نئے قواعد ہیں۔ بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فیئر مارکیٹ قیمت بینک دولت پاکستان کے مقرر کردہ تشخیص کنندگان لگائیں گے۔ اب چند سالوں سے مسلسل آگے بڑھتی ہوئی اس مارکیٹ کو یکدم بریک لگ گیا ہے۔ اس حوالے سے ملک کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کہتے ہیں کہ یہ ترمیم دراصل ملک میں رشوت کے بازار کو گرم کرنے کی کوشش ہے۔
ایک انٹرویو میں عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ قانون کے اندر جو بھی تبدیلیاں ہوتی ہیں وہ دراصل مفاد پرست عناصر کرواتے ہیں۔ اس ترمیم کا تو وفاق کو اختیار ہی نہیں، یہ مکمل طور پر صوبائی معاملہ ہے اور اس کے ذریعے بدعنوان لوگوں کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ تھما دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دس، پندرہ سالوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کلیکٹر ویلیو کو بڑھایا جائے، لیکن یہ دوسرا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں ویلیو کو بڑھایا جا رہا ہے وہیں پر ویلیویٹر کو بھی بٹھا رہے ہیں۔ اس سے کرپشن کو ہوا ملے گی۔
اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت 10 لاکھ مکانات بنانے کا اعلان کرتی ہے، کیونکہ وہ سیمنٹ کے کارخانے داروں کا گٹھ جوڑ تشکیل دینا چاہتی ہے۔ غریبوں کے لیے گھر بنانے کی بات کی جاتی ہے تو دراصل سریے کا کاروبار ہوتا ہے۔ حقیقت میں غریب کے لیے کچھ نہیں۔ یہاں تک کہ فرنس آئل کی قیمت گر جاتی ہے لیکن بجلی کی قیمت دوگنی ہوگئی۔ یعنی پہلے مہنگائی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوئی، اب گرنے سے بھی ہو رہی ہے۔ ایندھن کی قیمت بڑھنے سے بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ تو سمجھ آتا ہے لیکن اس کی قیمت آدھی ہو جائے تب قیمت کا ڈبل ہوجانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پھر اس کے نتیجے میں جو ٹیکس کلیکشن ہو رہی ہے، اس پر نمبر بڑھائے جاتے ہیں حالانکہ حقیقت میں کوئی کلیکشن سرے سے ہوئی ہی نہیں بلکہ مکمل طور پر مصنوعی قیمتوں سے ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں، کسی شعبے میں بہتری نہیں، زراعت تک کا شعبہ منفی سمت میںجا رہا ہے، اس صورت میں ایسا ظاہر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
صحت و تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ہمارے ہاں بجٹ میں موٹر وے کے لیے پیسہ مختص کیا جاتا ہے حالانکہ دنیا میں آج تک کون سا ملک ہے جس نے صحت و تعلیم کے بغری ترقی کی ہو۔ غریب سے غریب تر ممالک بھی تعلیم پر پیسہ لگاتے ہیں اور یہاں اس کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر پاکستان سے غربت کو دور کرنا ہے تو اس شعبے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ورنہ جس طرح فی کس آمدنی وہیں کی وہیں کھڑی ہے، آگے بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک نہیں، سونا ہے، یہاں کے عوام ‘جینئس’ ہیں لیکن ان ‘جینئس’ لوگوں کے لیے ‘جینئس’ پالیسی نہیں بنائی جاتی اور نہ ہی ان کے لیے نئے مواقع تخلیق کیےجاتے ہیں۔
پراپرٹی کے معاملات پر عقیل کریم نے کہا کہ پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ کالے دھن کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کی ویلیو کو کم کرنے کے لیے سسٹم ٹھیک کرنا پڑے گا۔ اگر ویلیویٹر سے قیمت کم ہو سکتی تو ای او بی آئی اسکینڈل ہی نہ سامنے آتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ کلیکٹر ویلیو کو کم از کم دوگنا کیا جائے بلکہ اگر ممکن ہو تو اسے چار گنا کردیا جائے۔ اسی سے کالے دھن سے باہر نکلا جا سکتا ہے۔ جب پراپرٹی مارکیٹ میں کالادھن نہیں ہوگا تو ہی اس کی حقیقی قیمت سامنے آئے گی اور غریب آدمی بھی مکان بنا سکے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں مورگیج فائنانسنگ بھی متعارف کروانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی شخص جو دو، چار لاکھ کماتا ہے وہ دس، پندرہ سال میں اپنا مکان اپنا بنا سکے۔
اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے عقیل کریم نے کہا کہ ایم ایس سی آئی میں شمولیت ایک خوش آئند خبر ہے لیکن مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ نہ ہونا تشویشناک ہے۔ انڈیکس 39 ہزار تک پہنچ چکا ہے لیکن مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج پرویز مشرف کے دور سے بھی کم ہے۔ یہ صورت حال بہت خطرناک ہے۔ ہمیں اس وقت تک ایم ایس سی آئی کا حقیقی فائدہ نہیں ملے گا جب تک مارکیٹ کیپٹلائزیشن دو سے ڈھائی سو ملین تک پہنچے، ہم تو ابھی 70 ملین پر کھڑے ہیں۔
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ “ایس ای سی پی میں مفاد پرست لوگ بیٹھے رہیں گے تو اس سے مارکیٹ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کوئی لسٹنگ لے کر جاتا ہے تو جاننے والے کا کام ایک دن میں ہو جاتا ہے لیکن نہ جاننے والے کی ایسی تیسی پھیر دیتے ہیں۔ انہوں نے ایک مشہور برانڈ کے بارے میں بتایا کہ جب وہ لسٹنگ کروانے گیا تو اس کی اتنی انکوائری کی گئی کہ انہوں نے کان پکڑ لیے۔ ان حالات میں کون لسٹنگ کروائے گا؟ پھر ایف آئی اے سے اداروں پر چھاپے پڑوائے جاتے ہیں اور ایس ای سی پی کے ساتھ مل کر لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ یہ تو ایک گٹھ جوڑ بنا چکے ہیں اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔

تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...
حماس غزہ میں انتظامی ذمہ داریاںفلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے تیار صدرٹرمپ کی سربراہی میںکمیٹی جنگ کے بعد غزہ کے روزمرہ انتظامی امور چلائے گی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے ...
خیبر پختونخوا حکومت فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے، جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے، خیبر پختو...
وادی تیراہ کے جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور زندہ نہیں رہ سکتے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی س...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی (رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کن...
کراچی مسائل کا حل صوبائی یا وفاقی کنٹرول نہیں، بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہے، حافظ نعیم یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک...