... loading ...

منصف اعلیٰ عدالت عالیہ سندھ سجاد علی شاہ کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کو ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ٹانک سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کی خبر پاک فوج کے ترجمان نے دی۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے منصف اعلیٰ سندھ سجاد علی شاہ کو فون کرکے اویس شاہ کی بازیابی کی اطلاع دی۔ واضح رہے کہ اویس شاہ کی بازیابی کے تمام اقدامات صرف سیکورٹی اداروں نے اُٹھائے۔ اور آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ آپریشن میں مبینہ طور پر تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جبکہ اویس شاہ کو بغیر کسی نقصان کے بازیاب کر ایا گیا۔ اس آپریشن کی مزید تفصیلات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اپنی پریس کانفرنس میں بیان کریں گے جو دس بجے متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اویس شاہ 20 جون کو کلفٹن میں آغا سپر مارکیٹ سے اغوا کیا گیا تھا جب وہ کچھ اسنیکس اور ڈرنکس خرید کر قریب واقع ایک دفتر میں موجود اپنے دوستوں کی محفل میں جا رہے تھے۔ اویس شاہ کا موبائل اغوا ہونے کے بعد کینٹ اسٹیشن پر بند ہوا۔ فون کے حاصل شدہ ریکارڈ کے مطابق اس میں کوئی مشکوک کال نہیں تھی۔ مگر ان کا موبائل فون لنڈی کوتل میں کچھ دنوں بعد کھولا گیا تھا۔ جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اغواکاروں کی جانب سے گمراہ کرنے کی ایک چال قرار دیا تھا۔ اویس شاہ کی بازیابی کی اطلاع کے ساتھ اب تک صرف اتنی ہی معلومات مہیا کی جاسکی ہے کہ اُنہیں ٹانک میں انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر کیے گیے ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔ ابھی یہ معلوما ت مہیا نہیں کی جاسکی کہ وہ ٹانک کیسے اور کب پہنچے؟ اس دوران میں اغواکاروں نے اُنہیں کہاں کہاں اور کتنی کتنی دیر کے لیے رکھا؟ اغواکاروں نے بیرسٹر شاہ کے اغوا کے بعد اُنہیں کراچی کتنے دن رکھا؟ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ اغوا کاروں کا تعلق کس گروہ سے تھا؟ اور وہ انہیں کہاں لے جارہے تھے؟ نیز اغواکاروں کےاویس شاہ کے اغوا سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے؟
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...