... loading ...

یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں حکمران اشرافیہ کبھی بھی خوشی اور غم کے لمحات میں وطن عزیز میں ٹہرنے کو ترجیح نہیں دیتی۔ اگر سیاست دان حکمران نہ رہیں تو وہ حزب اختلاف کے عرصے میں ملک میں تب ہی نظر آتے ہیں جب ایسااُن کی سیاست کے لیے ضروری ہوجائے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ایک طویل عرصے سے ملک سے باہر ہیں۔ اور اُنہوں نے پاکستان میں بدترین دہشت گردی سے لے کر خود پیپلز پارٹی کے اہم ترین دنوں میں بھی ملک واپس آنے کے متعلق سوچا تک نہیں۔ اب بھی وہ عیدالفطر کے موقع پر ملک سے باہر رہیں گے۔
صدر مملکت ممنون حسین گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ جن کاقومی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ مگر اس آئینی منصب کو پالنے پوسنے کے لیے قومی خزانے سے ہر سال کروڑوں روپے پھونک دیئے جاتے ہیں۔ حد تویہ ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین بھی اس مرتبہ عید بیرون ملک منائیں گے۔ اُن کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی عیدمنانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جرمنی روانہ ہو گیے ہیں۔
اس ضمن میں سب سےمسئلہ مسئلہ شریف خاندان کا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف ایک طویل عرصے سے لندن میں ایک ایسی بیماری کے سبب بیرون ملک میں موجود ہے جس کے بارے میں کسی بھی مستند طبی ذرائع سے کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی۔ پاکستان کے مخصوص حالات میں اُن کی طرف سے لندن میں اپنے قیام کو طول دینے کا عمل شکوک کےسایوں کو مسلسل گہرا کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے نوازشریف نے عید کے موقع پر بھی وطن عزیز میں لوٹنے کو ترجیح نہیں دی۔ اُن پر ہی کیا موقوف ، شریف خاندان کے تیرہ مزید افراد بھی عید منانے کے لیے لندن پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے روانہ ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم گزشتہ ایک ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔ شریف خاندان کے جو افراد لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں اُن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور ان کے بچے شامل ہیں۔ جبکہ مریم نواز جو اپنے والد کی مبینہ سنگین بیماری کے اور خطرناک علاج کے دوران میں بھی لندن نہیں گئی تھیں اور اُنہوں نے وزیراعظم ہاؤس رہ کر عملاً وزیراعظم کی منصبی ذمہ داریاں غیر آئینی طور پر نبھانے کی کوشش کی تھی اور اس لت کے باعث اپنے والد کے مبینہ آپریشن کے لمحات میں بھی ایوان وزیراعظم میں رہنے کو ہی ترجیح دی تھی ، وہ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ سے اپنے بچوں سمیت لندن روانہ ہوگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے سمدھی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی اپنے بچوں کے ساتھ عید منانے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ البتہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے بارے میں یہ اطلاع ہے کہ وہ لاہور میں عید منائیں گے۔
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...
آبنائے ہرمز کی بندش:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری، دفاتر کیلئے کام کے دنوں میں کمی پر غور توانائی بحران کے سبب دفاتر و تعلیمی اداروں کیلئے کوڈ 19 والی تعطیلات اپنانے، ورک فراہم ہوم کی تجاویز سامنے آئی ہیں آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدش...
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...