... loading ...

بنگلہ دیشی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات کے بعد اب ملک میں سنجیدہ نوعیت کے خطرات سر اُٹھانے لگے ہیں۔ بدقسمتی سے ریاستی پالیسیوں کے اندر ملکی حالات کی خرابی ڈھونڈنے کا کوئی رجحان جدید ریاستوں کے تجربے نے باقی نہیں رہنے دیا۔ اس کے نتیجے میں رونما ہونے والے حالات ریاستی پروپیگنڈے کے دباؤ میں تعبیر پاتے رہتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اب دہشت گردی ایک سنجیدہ خطرے کے روپ میں سامنے آرہی ہے۔ اور اس کے تمام اسباب دراصل بھارت کے زیراثر موجودہ بنگلہ دیشی حکومت کی اُن پالیسیوں میں ہیں جو وہ تاریخ کا دھارا موڑنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ریاست کی پوری ہیئت کو بدلنے کے لیے کررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کی عظیم اکثریت کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں رہا کہ وہ بھارتی معاونت سے بنگلہ دیشی حکومت کے جبر کے جواب میں ایک جوابی خوف کا ماحول پیدا کرے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر حملے نے خطرے کی یہی گھنٹی بجائی ہے۔
بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں موجود ریسٹورنٹ پر حملے میں 20 غیر ملکیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ہلاک کیا گیا ہے۔ اب بنگلہ دیشی فوج کے بریگیڈیئر جنرل نعیم اشرف چوہدری نےبھی ذرائع ابلاغ کو تصدیق کر دی ہے کہ اُنہوں نے بیس افراد کی لاشیں برآمد کیں، جنہیں بے دردی سے تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔ اُنہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں، تاہم برگیڈئیر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اُن غیر ملکیوں کی قومیت بتانے سے گریز کیا۔
بنگلہ دیشی فوج کیفے کا محاصرہ توڑنے اور یرغمال افراد کو رہا کرانے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یرغمال تیرہ افراد کی رہائی خود دہشت گردوں کی وجہ سے ممکن ہوئی یا اُنہیں کسی آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایاگیا۔ دہشت گردوں کی طرف سے اپنی مرضی سے کیفے کو ایک لمبے وقت تک مقبوضہ بنائے رکھنے اور اپنی ہی مرضی سے بیس غیر ملکیوں کو چن چن کر قتل کرنے سے یہ واضح ہورہا ہے کہ اُنہیں کسی خاص قسم کی شناخت کے حامل افراد کی تلاش تھی اور اُنہوں نے صرف اُنہیں ہی نقصان پہنچایا۔ ہو سکتا ہے کہ بازیاب ہونے والے ایک جاپانی اور دو سری لنکن سمیت دیگر تیرہ افراد دہشت گردوں کی ترجیح نہ رہے ہوں۔ بنگلہ دیش کی سفاک وزیراعظم حسینہ واجد نے ٹیلی ویژن پر اڑتی ہوائیوں کے ساتھ یہ اعلان تو کردیا کہ پولیس آپریشن میں چھ حملہ آور بھی مارے گئے اور ایک گرفتار بھی ہو گیا۔ مگر درحقیقت یہ اپنی نوعیت میں ایک ایسا ہی آپریشن لگتا ہے جس میں حملہ آور اپنی جان کی بازی ہی لگانے آتے ہیں۔ اس لیے اسے کامیابی باور کرانا کوئی درحقیقت کامیابی قرار نہیں دی جاسکتی۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں سب سے پرخطر علاقے میں سب سے پرامن سمجھے جانے والے علاقے میں حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ پر کئی گھنٹوں پر محیط دھاوا بولنے اور متعدد افراد کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اپنی مرضی سے آپریشن کے اختتام کا وقت بھی خود ہی منتخب کیا۔ بنگلہ دیش کے حالات پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش کے لیے آئندہ دنوں میں مزید خطرات کی گھنٹی بجارہا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...