... loading ...

جنوبی افریقہ میں صدر جیکب زوما کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کے وہ 5 لاکھ ڈالرز واپس کریں جو انہوں اپنی نجی رہائش گاہ کی تعمیر پر صرف کیے تھے۔
مارچ میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے پایا تھا کہ صدر نے ایسا کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اب انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔ آئینی عدالتنے قومی خزانے کو حکم دیا تھا کہ وہ زوما کے آبائی گھر پر آنے والے اخراجات کا اندازہ لگائے۔ صدر نے اپنے گھر میں ایک سوئمنگ پول کا اضافہ کیا تھا۔ دیہی علاقے کی اس رہائش گاہ میں مرغیوں اور مویشیوں کے لیے بھی جگہ بنائی گئی تھی اور ایک بڑا مہمان خانہ اور تفریح گاہ بھی شامل تھی۔ قومی خزانے کے حکام کا کہنا تھا کہ حکمران افریقن نیشنل کانگریس کے سربراہ زما کو 78 لاکھ 14 ہزار رینڈ واپس کرنے چاہئیں جو 5 کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ یہ رقم بہت کم ہے اور صدر کو وہ تمام پیسے واپس کرنے چاہئیں جو ان کی سکیورٹی کے علاوہ دیگر معاملات پر خرچ ہوئے ہیں۔ ڈیموکریٹک الائنس پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اخراجات تقریباً 5 کروڑ 30 لاکھ رینڈز ہیں۔ “رپورٹ واضح پیغام دیتی ہے کہ کرپشن میں شامل افراد کو اپنے اعمال کا جوابدہ ہونا ہوگا، چاہے وہ صدر ہی کیوں نہ ہوں۔”
اب اس تخمینے پر آئینی عدالت نظرثانی کرے گی۔ ویسے مارچ میں عدالت کے فیصلے کے بعد زوما سے استعفے کے مطالبے کیے گئے تھے لیکن حکمران جماعت میں ان کا اثر و رسوخ برقرار ہے یہاں تک کہ وہ اپریل میں انہوں نے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کو بھی ناکام بنا دیا۔ لیکن آئندہ اگست میں جنوبی افریقہ میں مقامی انتخابات ہیں اور اگر حکمران جماعت کو وہاں نقصان ہوا تو زوما کی پارٹی کے اندر حمایت میں کمی آ سکتی ہے۔
عوام متحد رہے تو پاکستان کبھی ناکام نہیں ہوگا،ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں قوم کی اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اس کے کردار میں ہوتی ہے، کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیڈٹ کالج پٹارو م...
تحریک تحفظ کانفرنس کے اعلامیے کا علم نہیں،غلط فیصلے دینے والے ججز کے نام یاد رکھے جائیں گے عمران کو قید مگر مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑی لی اس پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکر...
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیٔر علم و آگاہی کی پیا س بجھا تا ہو ا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کراچی ورلڈ بک فیٔر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے 5لاکھ افراد نے پانچ روز...
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے، آئین کیخلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب بغاوت ہوگا،اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ سوال اٹھاتا ہوں وہ گ...
سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت ن...
حکومت ایک نیا نظام تیار کرے گی، وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے، وزیراعظم تشدد کو فروغ دینے والوں کیلئے نفرت انگیز تقریر کو نیا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا،پریس کانفرنس آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔...
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...