وجود

... loading ...

وجود
وجود

وہ ورق ہے دل کی کتاب کا!!!

پیر 27 جون 2016 وہ ورق ہے دل کی کتاب کا!!!

Ammmmman sb

۲مئی۲۰۱۶کو میری تحریر)وہ ورق تھا دل کی کتاب کا!!!(کے عنوان سے پاکستان کی معروف ویب سائٹ
(http://wujood.com/) میں شائع ہوئی۔اس کا ابتدائی پیراگراف ان جملوں پر مشتمل تھا۔

’’تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما اور مقبول بٹ شہید کے دست راست امان اﷲ خان طویل علالت کے بعد ۲۶اپریل کو ہم سے جدا ہوئے۔یہ جدائی اگرچہ خلاف فطرت نہیں ،لیکن میرے لئے اس حد تک تکلیف دہ تھی کہ دل نا تواں پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوگیا۔آنکھوں سے خود بخود عقیدت و محبت کے آنسو ٹپکنے لگے۔یوں لگا جیسے میں ماں کی ما متا اور والد صاحب کی شفقت سے ،مہاجرت کے اس صبر آزما دور میں پھر ایک بار محروم ہوگیا:یہ تحریر سوشل میڈیا کے توسط سے لاکھوں قارئین کی نظر ست گزری۔تاہم مجھے خود بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ امان صاحب کی جدائی میرے لئے ایک مستقل صدمے کی حیثیت اختیار کرجائیگی۔۲۶اپریل کے بعد میرے لکھنے کا سلسلہ عملاََ رک گیا۔جس میگزین اور ویب سائٹ کیلئے میں مستقل بنیادوں پر لکھنے کا وعدہ بھی کرچکا تھا اور لکھ رہا تھا۔۔۔وہ سلسلہ بھی رک گیا۔معروف صحافی اور تجزیہ نگار وجود ڈاٹ کام کے مدیر اعلیٰ محمد طاہر کی طرف سے بار بار فون آتے رہے ،انہیں اپنی تحریریں بھیجنے کا وعدہ کرتا رہا،لیکن تا دم ایں ،وعدہ نبھانے سے قاصر رہا۔اور اس کا یہ نتیجہ نکل آیا کہ اب طاہر صاحب کی طرف سے فون آنا بھی بند ہوگئے ۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے میں تین کتابوں پر کام بھی کررہا تھا ،وہ کام بھی تب سے رکا ہوا ہے۔

امان صاحب ہم سے جدائی کے بعد کسی تنظیم کے سربراہ نہیں رہے ،وہ امر ہوگئے اور قومی رہنما کی شکل میں ان کی زندگی کے 83سال ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔

جب بھی کسی موضوع پر لکھنے کی کوشش کی ،تو امان صاحب کی تصویر سامنے آجاتی ہے ،قلم رک جاتا ہے ،خیالات کا رخ بدل جاتا ہے اور میں صرف اور صرف ان ہی کی شخصیت میں ڈوب کر نہ جانے کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہوں۔نم آنکھوں سے ،خیالات کی دنیا میں جب اُن سے رخصت ہوتا ہوں ،تو پھر انہی یادوں کو اپنا سرمایہ سمجھتا ہوں۔امان صاحب سے میرے دل اور ذہن نے اتنا تعلق بنایا ہوگا،واﷲ مجھے اندازہ نہیں تھا ۔مجھے ان سے پیار تھا ۔ان کے پاس بیٹھ کر مجھے سکھ اور اطمینان ملتا تھا ،ان سے خوب باتیں کیا بھی کرتا تھا اور ان کی باتیں بھی غور سے سنتا بھی تھا ،ان کی زندگی کا ہر پہلو سمجھنے کی کوشش بھی کرتا تھا اور انکی کو ششوں اور کا وشوں کا مدح سرا بھی تھا ۔ان کی فقیری میں بوئے اسد اللٰہی بھی محسوس کرتا تھا اور ان کی غیرت اور بہادری کا قائل بھی تھا۔میرے اس تعلق سے لوگ باخبر تھے ،حتیٰ کہ قائد حزب المجاہدین سید صلاح الدین کے ساتھ جب ہم ان کی عیادت کو ان کے دفتر پہنچے تو سید صاحب نے مصافحے اور معانقے کے فوراََ بعد جو الفاظ کہے وہ یہ تھے کہ شیخ صاحب آپ کے بڑے فین ہیں۔یہ سب جا ننے اور سمجھنے کے با وجود مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ ان کے جانے کے بعد مجھے اس صورتحال اور اس کیفیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔جس صورتحال اور کیفیت سے میں اسوقت دوچار ہوں۔میں مانتا ہوں ان سے اختلاف کی گنجائش تھی ،اختلاف کیا جا سکتا تھا،لیکن کیا یہ بھی ایک عیاں حقیقت نہیں کہ وہ شمع آزادی بننے کے بجائے ،پروانہ آزادی بننے کے اصول پر کارفرما تھے۔ان کا اٹھنا ،بیٹھنا ،چلنا سب کچھ ایک پروانے کی مانند تھا۔وہ ایک عام تحریکی کارکن کی زندگی بسر کرتے تھے،اور کہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیتے تھے کہ وہ کوئی غیر معمولی حیثیت کے حا مل ہیں۔ وہ جب اس دنیا میں تھے تو ایک فقیر کی طرح زندگی گزارتے تھے اور جب چلے گئے تو اپنے پیچھے اپنی اکلوتی بیٹی کیلئے کوئی وراثت نہ چھوڑی ۔جو کچھ تھا ،تحریک آزادی کیلئے وقف کیا۔ان کی جدائی واقعی ایک المناک صدمہ ہے اور اس صدمے سے نکلنا کم سے کم میرے لئے ایک بہت مشکل کام ہے ۔اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے صبر جمیل عطا فرمائے اور قبلہ امان صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے خواب کو پورا فرمائے۔

تحریک آزادی کشمیر کے قائدین بھی اگر بہتر سمجھیں تو میری مخلصانہ رائے ہے کہ وہ امان صاحب کی زندگی کو راہ عمل بنائیں۔اختلاف اختلاف کا نعرہ کھو کھلا ہوچکا ہے ،اس کی آڑ میں تحریک آزادی کشمیر بے وقعت ہورہی ہے۔مجھے ایک واقعہ یاد آرہا ہے ،۳۱دسمبر۲۰۱۱کو معروف کشمیری دانشور رہنما اور صحافی خواجہ عبدالصمد وانی انتقال کرگئے ۔وانی صاحب الحاق پاکستان کے کٹر حامی تھے اور اس نظرئے کو دین و ایمان کا جزو لا ینفک سمجھتے تھے۔ان کی یاد میں ۶جنوری کو راولپنڈی پریس کلب میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں آزاد کشمیر کے اس وقت کے وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان اور امان اﷲ خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر امان صاحب نے مرحوم وانی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وانی صاحب میرے قریبی دوست تھے،حالانکہ وہ کٹر الحاقی اور میں کٹر خودمختاری ۔دوستی کی وجہ انہوں نے یہی بیان کی کہ کسی بھی نظرئیے پر ڈٹنے والا انسان منا فق نہیں ہوتا اور ہم دونوں کی دوستی کی بنیاد بھی یہی تھی کہ ہم دونوں منا فقت سے کام نہیں لے رہے تھے۔مرحوم رہنما کی اسی سوچ کو مشعل راہ بنائیں ۔

یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ امان صاحب ہم سے جدائی کے بعد کسی تنظیم کے سربراہ نہیں رہے ،وہ امر ہوگئے اور قومی رہنما کی شکل میں ان کی زندگی کے 83سال ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔اعتکاف پر جارہا ہوں۔اﷲ تعالیٰ مرحوم قبلہ امان صاحب کے درجات بلند فر مائے،ان شا ء اﷲ عید کے بعد دل ناتواں کو صبر کی تلقین کر وں گا اورمختلف موضوعات پر قلم اٹھانے کی کو شش کروں گا۔آئیے دعا کریں کہ کشمیری قیادت رہنما بننے کے بجائے تحریک آزادی کشمیر کے کارکن بننے کو ترجیح دیں،شمع آزادی بننے کے بجائے ،پروانہ آزادی بننے کا راستہ اختیار کریں ۔اگر ایسا ہوا تو پھر وہ وقت ضرور آئیگا جب ہماری قوم آزادی کی نعمتوں سے سرفراز ہوگی۔ورنہ یہ قصہ چلتا رہے گااور ہم قائدین و رہنماوں کی ایک طویل فہرست ہاتھوں میں گھماکر اور سوشل میڈیا پر نچاکر،اپنی انا کو تسکین تو دے سکتے ہیں لیکن قوم و ملت کو اس طرح کے عمل سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔اﷲ رحم فرمائے!


متعلقہ خبریں


طبل جنگ بج چکا ہے !!! شیخ امین - جمعرات 06 اکتوبر 2016

برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کا خیال تھا کہ وہ انتہائی مطلوب حریت پسند رہنماکی موت کا جشن منا ئیں گے، مٹھا ئیاں با نٹیں گے اور نئی کشمیری نسل کو یہ پیغام دیں گے کہ بھارت ایک مہان ملک ہے اور اس کے قبضے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو وہ ختم کرنا جا نتے ہیں۔ لیکن انہیں کشمیر...

طبل جنگ بج چکا ہے !!!

دوال ڈاکٹرائن۔۔۔ الٹی ہوگئی سب تد بیریں ،کچھ نہ دوا نے کام کیا شیخ امین - جمعه 30 ستمبر 2016

اڑی حملے کے بعد نریندر مودی سرکار اور اس کے زیر اثر میڈیا نے پاکستان کیخلاف ایک ایسی جارحا نہ روش اختیار کی، جس سے بھارتی عوام میں جنگی جنوں کی کیفیت طاری ہوگئی اور انہیں یوں لگا کہ دم بھر میں پاکستان پر حملہ ہوگا اور چند دنوں میں اکھنڈ بھارت کا آر ایس ایس کا پرانا خواب پورا ہوگا...

دوال ڈاکٹرائن۔۔۔ الٹی ہوگئی سب تد بیریں ،کچھ نہ دوا نے کام کیا

خواہش ہے جنگ نہ ہو لیکن!!! شیخ امین شیخ امین - جمعه 23 ستمبر 2016

معروف کشمیری دانشور و صحافی پریم نا تھ بزاز نے 1947ء میں ہی یہ پیش گوئی کی تھی کہ اگر مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہ ہوسکا، تو ایک وقت یہ مسئلہ نہ صرف اس خطے کا بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے خرمنِ امن کو خا کستر کردے گا۔ 1947ء سے تحریک آزادی جاری ہے اور تا ایں دم ی...

خواہش ہے جنگ نہ ہو لیکن!!! شیخ امین

پاک چین دوستی زندہ باد!!! شیخ امین - اتوار 18 ستمبر 2016

پاکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند ہوتی ہوئی دوستی کی جڑیں نہ صرف تاریخ میں موجود اورتجربات میں پیوست ہیں بلکہ مستقبل کے امکانا ت میں بھی پنہاں ہیں،کئی ایک ملکوں کے سینوں پر مونگ دلتی چلی آرہی ہے ۔وہ جن کا خیال ہے کہ دونوں پڑوسی ملکوں اور روایتی دوستوں کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے تع...

پاک چین دوستی زندہ باد!!!

کہیں بعد میں پچھتانا نہ پڑے!!! شیخ امین - منگل 06 ستمبر 2016

تاریخ گواہ ہے کہ 2002 ء میں گجرات میں سنگھ پریوار کے سادھو نریندر مودی (جو اس وقت وہاں وزیر اعلیٰ تھے) کی ہدایات کے عین مطابق کئی ہزار مسلمان مرد عورتوں اور بچوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ عورتوں کی عزت کو داغدار کرنے کے علاوہ حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کر دیے گئے تھے۔ ہزاروں رہائشی مکا...

کہیں بعد میں پچھتانا نہ پڑے!!!

جواب دو!!! شیخ امین - جمعه 02 ستمبر 2016

سقوط ڈھاکا ہوا۔ کشمیری درد و غم میں ڈوب گئے۔ ذولفقار علی بھٹو کو سولی پر چڑھایا گیا تو کشمیری ضیاء الحق اورپاکستانی عدالتوں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ پاکستان نے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تو کشمیر یوں نے کئی روز تک جشن منایا۔ جنرل ضیاء الحق ہوائی حادثے میں شہید ہوئے تو کشمیر یوں ...

جواب دو!!!

گستاخی معاف ۔۔۔۔ذرا اپنا احتساب بھی کریں!!! شیخ امین - منگل 30 اگست 2016

میرا خیال ہے کہ سال 1990ء ابھی تک لوگ بھولے نہیں ہوں گے جب پوری کشمیری قوم سڑکوں پر نکل آئی تھی، بھارت کے خلاف کھلم کھلا نفرت کا اظہار ہر طرف ہورہا تھااوربھارت کا سارا انٹلیجنس کا نظام تتر بتر ہوچکا تھا۔ بھارتی پالیسی ساز اس صورتحال کو دیکھ کر دم بخود تھے۔ انہیں اس بات پر حیرانی ...

گستاخی معاف ۔۔۔۔ذرا اپنا احتساب بھی کریں!!!

میرا کشمیر چھوڑ دو!!! شیخ امین - جمعرات 04 فروری 2016

باور یہ کیا جا رہا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ کشمیری عوام حالات سے مایوس ہو کر تھک جائیں گے ،انہیں پُلوں ،ہسپتالوں ،ریلوے ٹریک ،سڑکوں کے نام پر ایک نئی اقتصادی ترقی کا سراب دکھا کر نظریات سے برگشتہ کر دیا جائے گا۔کشمیر کی نئی نسل اپنے بزرگوں کے مقابلے میں زیادہ عملیت پسندی کا مظاہر...

میرا کشمیر چھوڑ دو!!!

وفا کے بدلے جفا کیوں!!! شیخ امین - منگل 02 فروری 2016

فروری کا مہینہ پاکستان میں کشمیریوں سے یک جہتی کا پیغام لے کر آتا ہے ۔پانچ فروری کو پاکستان میں کراچی سے خیبر تک اہل پاکستان کشمیری عوام اور تحریک آزادیٔ کشمیر سے یک جہتی کا اظہار جلسے جلوس کے ذریعے کرتے ہیں۔یہ سلسلہ 1990ء سے جاری ہے اور اس کی ابتداء قاضی حسین احمد مرحوم کی کال س...

وفا کے بدلے جفا کیوں!!!

مضامین
اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر