... loading ...
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی سے دہشت گردوں اور مجرموں کو پاک کرنے کا اپنا پرانا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بقا کے لیے آسان اہداف کو نشانا بنا رہے ہیں۔مگر دہشت گردوں اور اُن کے معاونین کا گٹھ جوڑ ہر قیمت پر توڑا جائے گا۔ پاک فوج کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں اٹھنے والی دہشت گردی کی نئی لہر پر شہر قائد کے دورے کے دوران میں کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، ، صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں، ان کے ہمدردوں اور مالی معاونین کے نیٹ ورک کو ہر قیمت پر توڑا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی سربراہ نے تمام متعلقہ اداروں کو دہشت گردوں کے منصوبوں کے خلاف پیشگی حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن سے دہشت گردوں اوران کے ساتھیوں کو کاری ضرب لگائی گئی جس سے امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن سے دہشت گرد تنہا ہورہے ہیں جبکہ وہ اپنی بقا کے لیےآسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لہذا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں اور امن کے لیے آپریشن بغیررکاوٹ جاری رکھا جائے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ معاشرے کو نفسیاتی طور پرنقصان پہنچائیں ا س کے لیے جرائم پیشہ افراد کے معاونین کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس پرتوجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے میں پیشرفت ہورہی ہے جب کہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے ۔ ان کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مشن جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ قومی سوچ کی ضرورت ہے۔
فوجی سربراہ نے کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خاتمے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، ہمدردوں اور مالی مدد کرنے والوں کا گٹھ جوڑ ہر قیمت پرتوڑا جائے گا اور کراچی آپریشن ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اویس علی شاہ کی بازیابی کے لیے پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور اس معاملے پرانٹیلی جنس اداروں کا بھرپورتعاون حاصل ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز نے انہیں کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو بتایا کہ شہر کا امن خراب کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں جب کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں شہریوں کو بھتے کی پرچیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کی جا رہی ہیں تاہم ان واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ڈی جی رینجرز نے فوجی سربراہ کو معروف قوال امجد صابری کے قتل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،اس موقع پر فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرنے کے لئے رینجرز کا کردار اور خدمات قابل قدر ہیں، شہر میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن و امان بحال ہوا، آپریشن کا مقصد دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں ملوث افراد کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہر قائد کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...