... loading ...

برطانیہ کے عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں رائے دی ہے، اس عمل کو ‘بریگزٹ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے یورپ اور دنیا پر بہت گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اب کیا ہوگا؟ سب سے پہلے تو یہ واضح کرلیں کہ برطانیہ فوری طور پر یورپی یونین نہیں چھوڑ سکا بلکہ یہ ایک طویل عمل کا آغاز ہے جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ کم از کم مزید دو سال تک برطانیہ یورپی یونین کا رکن رہے گا لیکن چند فیصلے بہت جلد ہونے والے ہیں، جیسا کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے عہد کا خاتمہ۔
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ حکومت عوامی رائے کا احترام کرے گی۔ گو کہ برطانیہ کو درست سمت میں گامزن رکھنے کے لیے عہدے پر برقرار رہنا ان کی ذمہ داری ہے لیکن وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ عہدہ چھوڑ دیں گے اور ستمبر کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا انتخاب متوقع ہے۔
فوری طور پر تو اثر یہ پڑا کہ لندن میں بازار حصص ایف ٹی ایس ای 100 انڈيکس میں 8 فیصد کمی آئی۔ بینکوں کے حصص کی قیمتیں 30 فیصد کم پوئیں۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت گرتے گرتے 31 سال کی کم ترین شرح پر پہنچ گئی۔
28 رکنی یورپی اتحاد کے تمام سربراہان مملکت نے برطانیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اتحاد نہ توڑے لیکن نتیجہ ان کے حق میں نہیں آیا۔ اب یورپی یونین نے اگلے ہفتے برسلز میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس کے بعد کیا ہوگا؟ اس کی پیشن گوئی کرنا کچھ مشکل ہے۔ ایک برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان طویل اور مشکل مذاکرات ہوں گے، جن کے بارے میں ابھی کچھ نہیں معلوم کہ ان کا عمل کیا ہوگا۔ اس اونٹ کے کسی کروٹ بیٹھنے میں ہی سالوں لگ سکتے ہیں۔
یورپی یونین کے لیے سب سے بڑا خطرہ برطانیہ کے بعد دیگر ممالک میں بھی ایسی ہی تحریکوں کو ہوا ملنا ہے۔ برطانیہ میں اکثریت حاصل کرکے اپنے حق میں رائے لینے کے بعد اب فرانس اور نیدرلینڈز جیسے ممالک میں مقبول تحاریک جنم لے سکتی ہیں جو یورپی یونین سے اخراج کے لیے ریفرنڈم کروا سکتی ہیں۔
یورپی رہنماؤں چند معاملات میں برطانیہ سے یقین دہانی چاہیں گے، جن میں سب سے اہم یورپی یونین کے ان 29 لاکھ شہریوں کا ہے جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔ یورپی یونین چاہے گا کہ ان شہریوں کو بے دخل نہ کیا جائے۔
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ 2009ء کے لزبن معاہدے کی شق 50 کے تحت یورپی یونین سے اخراج کا باقاعدہ قانونی عمل شروع کرنے کا کام نئے وزیر اعظم کریں گے۔ شق 50 لاگو ہنے کے بعد کوئی بھی ملک اس وقت تک یورپی یونین میں واپس نہیں آ سکتا جب تک کہ تمام رکن ریاستیں اس کے حق میں رائے نہ دیں۔
لیکن یورپی یونین چھوڑنا ایک خودکار عمل نہیں ہے، اس کے لیے باقی اراکین سے مذاکرات کرنا پڑیں گے۔ جب دو سال کے اندر مذاکرات مکمل ہو جائیں گے تب بھی یورپی پارلیمان کے پاس ویٹو کا اختیار ہوگا کہ وہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے نئے معاہدے کو مسترد کردے۔
برطانیہ میں یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ شق 50 کو فوری طور پر لاگو کرنے کی ضرورت نہیں، پہلے یورپی یونین کی دیگر ریاستوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں تاکہ اہم معاملات پر گفتگو ہو سکے اور نظام الاوقات تیار کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ “دوستانہ” تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔
اب انحصار اس بات پر ہے کہ وزیر اعظم شق 50 کا اطلاق کب کرتے ہیں، جس کے بعد برسلز میں اخراج کی شرائط اور برطانیہ اوریورپی یونین کے تعلقات کی سطح پر کام شروع ہوگا۔
برطانیہ کی پارلیمان کے 650 اراکین کی اکثریت یورپی یونین میں برقرار رہنے کے حق میں تھی لیکن اب انہیں عوامی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔اب سوال یہ ہے کہ برطانیہ کے لیے مذاکرات کون کرے گا؟ ڈیوڈ کیمرون، چانسلر جارج اوسبرن، وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور وزیر داخلہ تھریسا مے سمیت حکومت کے اہم سینئر ترین عہدیداران یورپی یونین میں برقرار رہنے کے حق میں تھے۔ ان میں سے چند تو وزیر اعظم کے ساتھ ہی گھر جائیں گے۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ اگلے وزیر اعظم اس عمل کی سربراہی کریں گے۔ یہ بورس جانسن بھی ہو سکتے ہیں اور مائیکل گوو بھی۔ انہیں دو سال کی ڈیڈلائن گزرنے کے بعد برطانیہ کے اخراج بی شرائط اور یورپی یونین کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ بھی طے کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...