... loading ...

رینجرز نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا ۔ رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے رہنما کی رہائش گاہ کے اطراف کی تمام گلیوں کو مکمل طور پر بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے موقع پر موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی کارروائی کی فوٹیج بنانے سے روک دیا ۔تاہم اہلکار رہائش گاہ کے باہر موجود رہنے کے تھوڑی دیر بعد ہی واپس چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کی اس کارروائی کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں نے کارروائی پر ڈی جی رینجرز کو فون کیا مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا، میں گھر پر خودبھی موجود تھا جب میرے گھر کا دروازہ بندوقوں سے پیٹا گیا، مجھے گھر سے باہر بلانے کا یہ طریقہ نہیں، اگر میرے گھر میں کوئی چھپا ہے تو مجھے بتایا جائے۔ انہوں نے کہا میرے گھر پر کوئی مطلوب شخص موجود نہیں جس کی میں مکمل ضمانت دیتا ہوں ۔ اُنہوں نے کہا کہ رینجرز کی اس کارروائی کی فوٹیج بنانے کی ذرائع ابلاغ کو بھی اجازت دی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ نے رینجرز اہلکاروں سے بات کی اور کارروائی کی وجہ جاننے کی کوشش کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا تاہم اس دوران میں اہلکاروں کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ذرائع ابلاغ کی ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے محاصرے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی ہے ۔ ڈی جی رینجرز نے اس ضمن میں کہا کہ کراچی کے علاقے پی آئی بی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی ،مذکورہ کارروائی کے دوران میں صرف تین گلیوں کی تلاشی لی گئی۔ڈی جی رینجرز کی وضاحت کے مطابق کارروائی کے دوران میں فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ نہیں کیا گیا۔
ایم کیوایم نے مذکورہ واقعے کے خلاف آج بھرپوراحتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کرنے کے خلاف آج عوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق پی آئی بی کالونی میں چھاپہ رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، علاقے میں کامران فاروقی کی موجودگی کی اطلاع تھی جو رینجرز کو مطلوب ہیں۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...