... loading ...

امریکی محکمہ دفاع کی ایک نئی رپورٹ نے ظاہر کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میدان میں ہونے والی اموات سے بھی بہت زیادہ ہے۔ میدان میں ہونے والی اموات دراصل دشمن کے دستوں سے لڑتے ہوئے ہوتی ہیں، جبکہ خودکشی کی اموات وہ ہیں جس میں فوجی کسی بھی وجہ سے خود اپنی جان لے لیتے ہیں۔
یہ رپورٹ ڈی او ڈی 2014ء کلینڈر ایئر سوسائیڈ ایونٹ رپورٹ (ڈوڈسر) ہے، جو امریکی افواج میں اقدام خودکشی اور اموات کی تعداد کی تفصیلات پیش کرتی ہے۔ رپورٹ میں صرف 2014ء کے سال پر توجہ رکھی گئي ہے جس کے مطابق کل 55 امریکی فوجیوں نے بیرون ملک مقبوضات میں اپنی جانیں گنوائیں۔ دوسری جانب اپنی جان اپنے ہاتھوں ضائع کرنے والوں کی تعداد پانچ گنا زیادہ رہی۔
ڈوڈسر نے بتایا کہ 2014ء میں متحرک فوجیوں میں 269 خودکشیاں ہوئیں۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تھوڑی سی زیادہ تعداد تھی جب 2013ء میں 259 فوجیوں نے بیرون ملک میدان جنگ میں خودکشیاں کیں۔
2014ء کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد مختلف مبصرین نے فوجیوں میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے رحجان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں موجود اراکین کی خودکشی کے علاوہ جب یہ ریٹائر ہوتے ہیں تب حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ اس بات کو اعداد و شمار بھی ثابت کرتے ہیں 2012ء کی ایک رپورٹ جسے ویٹرنز ایڈمنسٹریشن نے جاری کیا، بتاتی ہے کہ ایک دن میں 22 سابق فوجی خودکشیاں کرتے ہیں۔ یہ تعداد سالانہ 8 ہزار بنتی ہے یعنی ہر گھنٹے میں ایک۔ اقدام خودکشی کی تعداد تو 19 ہزار تک پہنچ جاتی ہے، جس میں یہ 8 ہزار موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مختلف عوامل ہیں، لیکن زیادہ تر کا ماننا ہے کہ بڑا سبب جنگ کے ذہنی اثرات ہیں۔ جنگ میں ہونے والی انسانی اموات اور تباہی کو دیکھنے کے نتائج بہت بھیانک ہوتے ہیں۔ چند فوجی بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں، اور اگر سو جائیں تو انہیں برے خواب آتے ہیں، اور بدقسمتی یہ ہے کہ خودکشی کرنے کے علاوہ انہیں اس تکلیف سے چھٹکارہ دلانے والی کوئی چیز نہیں ہے۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...