... loading ...

وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن ویڈیو لنک سے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں تین صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ ہی اجلاس میں شریک تھے۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جس کے بعد آئندہ مالی سال کے لیے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی جن میں 800 ارب روپے وفاق جب کہ 875 ارب روپے صوبوں کے ترقیاتی فنڈز کے لیے ہوں گے۔
وزیر اعظم نوازشریف کا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحت کے مسائل کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا تاہم جلد اپنے عوام اور ساتھیوں میں موجود ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مجموعی قومی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، حکومت آنے کےبعد گزشتہ تین سال میں جی ڈی پی میں اضافے کی سطح 4 فیصد سے زیادہ رہی اورموجودہ سال میں 4.71 فیصد رہی جو کہ گزشتہ 8 سال کی بلند ترین شرح ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 سالوں میں مجموعی طور پر قومی پیداوار میں اضافے کا ہدف 6 سے 7 فیصد ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری بھی مجموعی قومی پیداواربڑھانے کی استطاعت رکھتی ہے، اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں اقتصادی ترقی کوفروغ ملے گا، راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل معیشت کے لیے دورس نتائج کی حامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اسحاق ڈار،احسن اقبال اوران کی ٹیم کوسراہتا ہوں، ہم نے مختصرمدت میں شانداراقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔وزیراعظم کے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے وزیراعظم نوازشریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت سیکریٹریز کا شکریہ ادا کیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی میزانیے کہ منظوری اس طرح کی گئی ہے کہ وزیراعظم لندن میں موجود ہیں اور اُنہوں نےویڈیو لنگ سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے اسے ایک تشویش ناک امر قرار دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی جمہوری ملک میں اس طرح کے انتظامات نہیں چلائے جاتے۔ غیر محفوظ ویڈیو لنک پر اس طرح کا اجلاس سنگین خطرات کا حامل ہے ۔جس سے سائبر وسائل کے حامل جاسوس اداروں کے لیے پاکستان کی اقتصادی منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم ترین گفتگو تک رسائی مشکل کام نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی رازوں بھری علالت اور ملک میں عدم موجودگی کے باعث قومی مفادات پر مسلسل سمجھوتے کیے جارہے ہیں۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...