... loading ...

افغان طالبان نے امریکی اور افغان حکام کے بعداپنے امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل جاری ہونے والے اعلامیے میں طالبان کی جانب سے کہاگیا ہے کہ “امارت اسلامیہ کے زعیم امیر المومنین ملا اختر محمد منصور تقبلہ اللہ 14/ شعبان المعظم بمطابق 21/مئی 2016ء کو قندہا رکے ریگستان اور بلوچستان کے نوشکی کے سرحدی علاقے میں امریکی طاغوتی ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔ ”
طالبان اعلامیے کے مطابق مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ کو طالبان شوریٰ نے متفقہ طور پر اپنا نیا امیر منتخب کیا ہے۔ جبکہ سراج الدین حقانی اور ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو نئے طالبان امیر کے نائبین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وجود ڈاٹ کا م کو طالبان کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ طالبان شوریٰ میں ملا اختر منصور پر ڈرون حملے کا انتقام لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اور افغانستان میں مزاحمت کو انتہائی تیز کرنے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو افغان فورسز کے ساتھ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
طالبان کی طرف سے ملا اختر منصور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق اور نئے امیر کے انتخاب کا اعلامیہ ذیل میں جوں کا توں پیش کیا جارہا ہے:

امیرالمؤمنین ملا اخترمحمد منصور رحمہ اللہ کی شہادت اور نئے امیر کے انتخاب کے حوالے سے رہبری شوری کا اعلامیہ
امیرالمؤمنین ملا اخترمحمد منصور رحمہ اللہ کی شہادت اور نئے امیر کے انتخاب کے حوالےسے امارت اسلامیہ کے رہبری شوری کا اعلامیہ
الحمد لله الذی بیده ملكوت كل شیء وإلیه ترجعون. وإذا قضى أمرا فإنما یقول له كن فیكون. وله الحمد فی السمـوات والأرض وعشیا وحین تظهرون. یخرج الحی من المیت ویخرج المیت من الحی ویحیی الأرض بعد موتها وكذلك تخرجون. ونشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شریك له ونشهد أن سیدنا محمدا عبده ورسوله الأمین المأمون، والجوهر المكنون . اللهم فصل وسلم على سیدنا محمد وعلى آله وصحبه الذین هم فیما عند الله راغبون وبعد.
قال الله تبارک و تعالی: مَا أَصَابَ مِن مُّصِیبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَمَن یؤْمِن بِاللَّهِ یهْدِ قَلْبَهُ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَیءٍ عَلِیمٌ ۱۱ وَأَطِیعُوا اللَّهَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّیتُمْ فَإِنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِینُ ۱۲اللَّهُ لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ وَعَلَى اللَّهِ فَلْیتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ۱۳ التغابن
ترجمہ :”کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہے۔ اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کی رسول اطاعت کرو پس اگر تم منہ پھیرلوگے تو تمہارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کھول پہنچا دینا ہے۔اور اللہ جو معبود برحق ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مؤمنوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں”
امارت اسلامیہ افغانستان قضاء الہی، رضا اور محکم ایمان کیساتھ اعلان کرتی ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے زعیم امیرالمؤمنین ملا اخترمحمد منصور تقبلہ اللہ 14/ شعبان المعظم بمطابق 21/مئی 2016ء کو قندہار کے ریگستان اور بلوچستان کے نوشکی کے قریب سرحدی علاقے میں امریکی امریکی طاغوتی ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون
رہبری شوری امارت اسلامیہ افغانستان تمام عہدیداروں، مجاہدین، افغان مجاہد عوام، عالم اسلام اور خاص کر شہید امیرالمؤمنین تقبلہ اللہ کے غمزدہ خاندان کو تعزیت پیش کرتی ہے اور اللہ تعالی کی دربار سے شہید امیرالمؤمنین تقبلہ اللہ کی شہادت کی قبولیت اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے کی التجا کرتی ہے۔اللہ تعالی شہید منصور تقبلہ اللہ پر رحم فرمائے اور ان کے خاندان، اقرباء، مجاہدین اور امارت اسلامیہ کو اس عظیم مصیبت میں صبرجمیل، اجرعظیم اور نعم البدل نصیب فرمائے۔ امین یارب العالمین
مؤمن بھائیو!
تاریخ گواہ ہے کہ امت مسلمہ کے حقپال تحریکیں ہمیشہ رہبروں کی شہادت، وفات وغیرہ مصائب سے روبرو ہوئی ہیں، مگر ایسی عظیم مصائب نے کسی صورت میں اہل ایمان کو مایوس نہیں کی ہے، بلکہ انہیں مضبوط تر کرکے انہوں نے بلند عزم اور قوی ایمان کیساتھ آخری مرحلے تک برحق جدوجہد کو جاری رکھا ۔
وَكَأَین مِّن نَّبِی قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّیونَ كَثِیرٌ فَمَا وَهَنُواْ لِمَا أَصَابَهُمْ فِی سَبِیلِ اللّهِ وَمَا ضَعُفُواْ وَمَا اسْتَكَانُواْ وَاللّهُ یحِبُّ الصَّابِرِینَ (آل عمران 146)
ترجمہ :اور بہت سے نبی ہوئےہیں جن کے ساتھ ہوکر اکثر اہل اللہ کے دشمنوں سے لڑے ہیں۔ تو جو مصیبتیں ان پر اللہ کی راہ میں واقع ہوئیں ان کے سبب انہوں نے نہ تو ہمت ہاری اور نہ بزدلی کی نہ کافروں سے دبے اور اللہ استقلال رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
شہید امیرالمؤمنین تقبلہ اللہ، اللہ تعالی کے بندے اور راہ حق کے مجاہد تھے۔ انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بہتر اور احسن طریقے سے ادا کی ۔ موت کے وقت تک اپنے ایمان اور برحق عزم پر محکم رہے۔ امارت اسلامیہ کے زعامت کے مختصر عرصے میں عزم، ایمان اور سربلندی کے ایسے کارنامے تاریخ کے حوالے کردیے،جن پر ہمیشہ باالعموم مسلمان اور باالخصوص مزاحمت کار اور مجاہدین فخر کرینگے۔
انہوں نے زمان اور مکان کے تمام مشکلات اور امتحانی شرائط کیساتھ ساتھ عالمی طاغوت کے بار ہا مطالبات اور دھمکیوں کا سامنا کرتے ہوئے کسی کے مسلط اور جعلی گذارشات کو قبول کیا اور نہ ہی دھمکیوں، خوف، ملکی و غیرملکی سازشوں اور دباؤ نے ان کے عزم کو متزلزل کیا۔
شہید منصور صاحب نے امارت اسلامیہ کے زعامت کی ذمہ داری کو عین اپنے سلف امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کی طرح سرانجام دی، یہاں تک کہ اسی مایہ ناز مؤقف، قوی ایمان اور توکل کیساتھ جہادی سفر کے دوران اللہ تعالی کے حضورجا پہنچے۔
جیسا کہ امام یا امیر کی شہادت یا وفات کے بعد مؤمنوں کے لیے نئے امیر کا انتخاب مسلمانوں کا لازمی فریضہ ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی رہبری شوری جو علماء کرام، تفاسیر اور احادیث کے اساتذہ، اسلامی سیاستدانوں، دانشوروں اور جہادی تجربات رکھنے والے افراد پر مشتمل معتبر شوری اور اہل الحل والعقد کے تمام شرعی امور سے برخوردار ہے، ایک اجلاس کے دوران کافی غور و فکر اور ہملہ پہلو مذہبی و جہادی مصلحت کے بعد جناب شیخ الحدیث مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ صاحب کو امارت اسلامیہ کے نئے زعیم کے طور پر شوری کے تمام اعضاء نے متفقہ طور پر منتخب کرکے ان کیساتھ بیعت کیا۔ اسی طرح جناب الحاج ملا سراج الدین حقانی صاحب اور مرحوم امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کے فرزند جناب مولوی محمد یعقوب مجاہد صاحب معاونین کے طور پر منتخب کیے گئے۔
امارت اسلامیہ کی رہبری شوری اپنے تمام مجاہدین اور عام دیندار عوام کو ان شرائط میں وحدت اور توکل علی اللہ کی جانب مدعو کرتے ہیں۔ مجاہدین کسی قسم کا تشویش نہ کریں۔ للہ الحمد ہمارا ناصر اور مددگار رب ہے۔ اسلام اور جہاد کا مشعل جو چودہ صدیوں تک روشن رہا، قیامت تک ہی روشن رہیگا۔ اللہ تعالی کے شکر کا مقام ہے کہ ہمارا امارت اسلامیہ کے نام سے ایک منظم اور سالم نظام ہے۔اس نظام کی حفاظت، دیکھ بھال اور استحکام کے لیے یہ سب کا اسلامی فریضہ ہے کہ نئے امیرالمؤمنین جناب شیخ الحدیث مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ صاحب کیساتھ بیعت کریں اور ان کے زیر قیادت اپنے برحق جدوجہد کو جاری رکھے۔
اسی طرح امارت اسلامیہ کی قیادت اور رہبری شوری تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ کل (19/ شعبان المعظم 1437ھ) سے تین دن کے لیے شہید امیرالمؤمنین ملا اخترمحمد منصور رحمہ اللہ کے فاتحہ اور ان کے مبارک روح کو ایصال ثواب کی نیت سے قرآن عظیم الشان کا ختم کریں۔
والسلام
رہبری شوری امارت اسلامیہ افغانستان
18/ شعبان المعظم 1437ھ بمطابق 25/ مئی 2016ء
قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے، سردار ایاز صادق اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں،آئین کے دائرے میں گفتگو کی اجازت ہوگی ،ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہی...
کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ ملزم کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لیجایا جائے،ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔اس...
متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی ملزم عمران اور وقاص خان نے 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار ...
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...
ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ، میچز 4 بجے شروع ہوں گے،جلد باضابطہ اعلان متوقع موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل ،میچز 29 ، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے ک...
پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ،عمران خان کی امانت ہیںہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، بلال محسود کو...
متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متن...
جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم...