... loading ...

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اےمحمد عملیش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔یہ واقعہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیدا ہونے والی بدمزگی کے بعد پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 23 مئی (بروز پیر) کو ہونے والے ایک اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اُ ن رپورٹوں پر برہم نظر آئے جو ایف آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے افشاء ہو گئی تھیں۔ وفاقی وزیرداخلہ کے زیرہدایت ایف آئی اے قلیل المیعاد ، درمیانی مدت اور طویل المیعادمنصوبوں پر غور کررہی تھیں جس کے تحت ایف آئی اے کی تنظیم نو کرنا مقصود تھا۔ مگر یہ رپورٹیں منظر عام پر آگئی تھیں۔ جس پر وزیر داخلہ برہم تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اس پر کہا کہ اس معاملے کی ایک انکوائری کرائی جائے گی۔ اور اس میں ڈی جی ایف آئی اے سمیت جو بھی ملوث ہوا ، اُس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق اس پر ڈی جی ایف آئی اے محمد عملیش نے کہا کہ “میرے مہینوں کی محنت آپ نے صفر کردی، ایسا لگتا ہے کہ میں نے آپ کا اعتماد کھو دیا ہے”۔ اس پر وفاقی وزیرداخلہ نے محمد عملیش کو نیے احکامات ملنے تک کام جاری رکھنے کو کہا ۔ اور اُنہیں ہدایات کی کہ وہ اپنا بیان تحریری طور پر بھیج دیں۔ مگر کچھ ہی گھنٹوں بعد محمد عملیش کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔
محمد عملیش کو رواں برس 22 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔اس طرح وہ صرف دوماہ دو دن ہی اس منصب پر تعینات رہ سکے۔ محمد عملیش آئی جی بلوچستان پولیس، پنجاب پولیس اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب پولیس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب پولیس اور کیپیٹل سٹی پولیس (سی سی پی او) لاہور کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ایس ایس پی موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انہوں نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔محمد عملیش کی برطرفی کا یہ انداز مختلف حلقوں میں پسندیدگی سے نہیں دیکھا گیا۔ اور اِسے نامناسب انداز کہہ کر خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس طرح سرکاری اداروں میں افسران میں بددلی پھیلے گی۔ جو پہلے سے ہی کام کرنے سے گریزاں ہیں۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...