... loading ...

برطانیہ کی 300 معروف شخصیات نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے خراج کے حق میں رائے دیں، جو ان کے لیے کسی تمانچے سے کم نہیں۔
معرف روزنامے “ٹیلی گراف” کے مطابق یورپ کے سینئر ترین کاروباری ایگزیکٹوز کے دستخط کے حامل خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برسلز کے “سرخ فیتے نے ترقی کا گلا گھونٹا ہے” اور یورپی یونین سے اخراج “روزگار کے زیادہ مواقع” دے گا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ “دولت کاروباری ادارے بناتے ہیں، حکومت نہیں۔”
بینک آف انگلینڈ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ یورپی یونین سے اخراج سے برطانیہ کی معیشت کو نقصان پہنچے گا، اس خط پر 306 کاروباری شخصیات نے ذاتی حیثیت میں دستخط کیے ہیں، جبکہ سینکڑوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بھی اس میں شامل ہیں۔ اس خط کے حامی اداروں کے بعد مجموعی طور پر لاکھوں سے زیادہ افراد کا عملہ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ “برطانیہ اس وقت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور موجودہ پیش بینیوں کے مطابق جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپ کی سب سے بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔ برطانیہ امریکا کا سب سے بڑا اندرونی سرمایہ کار ہے، اور ہماری کشادہ دلی اور تحریک کا مطلب ہے کہ ہم کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں زیادہ اندرونی سرمایہ کاری کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
“دنیا کی 10 میں سے تین بہترین جامعات برطانیہ میں ہیں، ہم کاروبار کی بین الاقوامی زبان بولتے ہیں، ہمارے عدالتی نظام پر دنیا بھر میں بھروسہ کیا جاتا ہے اور جدت طرازی اور تخلیق میں ہمارا کوئی ثانی نہیں۔
“یہ محض چند وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں کہ برطانیہ ورلڈ کلاس ہے۔ البتہ ہمارا یہ بھی یقین ہے کہ برطانیہ کی مسابقتی صلاحیت ناکام ہوتی یورپی یونین کی رکنیت سے متاثر ہو رہی ہے۔
“سالہا سال میں یورپی یونین برطانیہ سے کم خریدتا ہے کیونکہ ان کی معیشت جامد ہے اور لاکھوں افراد بے روزگار ہیں۔ بینک آف انگلینڈ کے سابق گورنر مروین کنگ کے مطابق یورو “تباہ ہو جائے گا۔” برسلز کا سرخ فیتہ برطانیہ کے 54 لاکھ کاروباری اداروں کا گلا گھونٹ رہا ہے، بلکہ بہت معمولی اقلیت ہی یورپی یونین کے ساتھ درحقیقت کاروبار کررہی ہے۔
“یہ حکومتیں نہیں بلکہ کاروباری ادارے ہیں جو خزانے کے لیے دولت پیدا کرتے ہیں اور مقامی آبادیوں کے لیے ملازمتیں بھی۔ برطانوی کاروبار یورپی یونین سے باہر جاکر زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا، نئی مارکیٹوں میں پھیلے گا اور زیادہ ملازمتیں تخلیق کرے گا۔ یہ اخراج کے لیے ووٹ دینے کا اور کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا وقت ہے”۔
اس خط پر دستخط کرنے والوں میں سپر ڈرگ کے بانی پیٹر گولڈسٹائن، یورپی ٹیکنالوجی ادارے سونی کے سابق نائب صدر اسٹیو ڈوئڈل، گولڈمین ساکس کے ایم ڈی ڈیوڈ سسمی اور سابق چیئرمین برٹش امریکن ٹوبیکو سر پیٹرک شیہی کے دستخط ہیں۔
کنزرویٹو پارٹی کے سابق خازن لارڈ فارمر لکھتے ہیں کہ:
“اگر ہم یورپی یونین چھوڑ جائیں تو اس کے نتیجے میں تباہی کے انتباہ گمراہ کن ہیں۔ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت برطانیہ کو اعتماد ہونا چاہیے کہ دیکر ممالک اس کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنا چاہیں جس طرح وہ یورپی یونین کے ساتھ کررہے ہیں۔ یورپی یونین کے ممالک بھی لندن کی مارکیٹوں تک اپنا رسائی کو محدود نہیں کرنا چاہیں گے۔ کیناری وہارف بھی اس وقت فرینکفرٹ سے زیادہ کاروبار کرتا ہے اور ہم دنیا کے لیے یورپ کا مالیاتی مرکز ہیں۔ جب لندن پنپتا ہے تو سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہمیں ایک نئے شاندار آغاز کا امکان نظر آ سکتا ہے۔ اخراج کے لیے ووٹ دے کر ہم جمہوریت واپس لیں گے اور اس سے سب کو فائدہ ہوگا۔
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی شبلی فراز کی نااہلی کی اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا عمرایو ب انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اس لئے اپیل واپس لے رہے ہیں، بیرسٹرگوہر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔سپریم کورٹ ...
جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحد...
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...