... loading ...
حزب اختلاف کی طرف سے وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں پانامالیکس پر وضاحت تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے نے وزیراعظم کو مجبور کردیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں خطاب کے لیے تشریف لائیں۔ چنانچہ دو روز قبل وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے عندیہ دیا تھا کہ نواز شریف جمعہ کے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاناما لیکس پر حزب اختلاف کے سوالوں کے جواب بھی دیں گے۔ مگر اسپیکر ایاز صادق نے ایک روز قبل جمعرات کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف جمعہ کی بجائے پیر کو قومی اسمبلی میں پاناما لیکس پر پالیسی بیان دیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس سے قبل وزیراعظم کے خطاب کے دوران میں ماحول خراب نہ کرنے کے لیے حزب اختلا ف کی تمام اہم جماعتوں سے ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہے۔ اُن کی مفاہمتی کوششوں کے نتیجے میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے اُنہیں یقین دلایا کہ وزیراعظم کے خطاب کے دوران میں ماحول خراب نہیں کیا جائے گا۔
اسپیکر ایاز صادق وزیراعظم کےپاناما لیکس پر پالیسی بیان کے دوران ایوان کی کارروائی کو خوشگوار رکھنا چاہتے ہیں۔ اور اس حوالے سے وہ گزشتہ دودنوں سے حزب اختلاف کے اہم رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔اس ضمن میں اُنہوں نے جمعرات کو شیری مزاری، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور مزمل قریشی سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ اسپیکر ایاز صادق نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ علیل ہیں اور وہ بھی پیر کو ہی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔وزیراعظم نوازشریف کا پیر کو پاناما لیکس پر خطاب اس اعتبار سے انتہائی اہم ہوگا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اس حوالے سے کتنا مطمئن ہوتی ہیں۔ حزب اختلاف کے اہم رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو وکلاء نے مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس پر کسی بھی سوال کا جواب دیا تو وہ پھنس جائیں گے۔ اس تناظر میں یہ بات اہم ہے کہ وزیراعظم براہ راست پاناما لیکس پر گفتگو سے گریز میں اپنا بچاؤ دیکھتے ہیں جبکہ حزب اختلا ف کے رہنما وزیرا عظم کو خطاب میں پاناما لیکس پر اپنے سات سوالوں کے جواب کے گرد رکھنا چاہتے ہیں۔ یوں وزیراعظم کا خطاب حزب اختلاف کے رہنماؤں کو مطمئن نہیں کرسکے گا۔ اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ پیر کو وزیراعظم کے خطاب کے بعد یہ بحران قابو میں نہیں آسکے گا۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...