... loading ...
پاناما لیکس کے آتش فشاں نے دوسری مرتبہ چار سو پاکستانیوں کے ناموں کا لاوا اُگلا ہے۔ جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کےدو قریبی ساتھی بھی زد میں آگیے ہیں۔ عمران خان کے فنانسر سمجھے جانے والے علیم خان اور اُن کے نہایت قریبی ساتھی تصور کیے جانے والے زلفی بخاری بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے بیرون ملک آف شور کمپنیاں قائم کیں۔ پاناما لیکس کی افشاء ہونے والی دستاویزات میں عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری چھ آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ اسی طرح سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے کزن طارق اسلام کا نام بھی آف شور کمپنی رکھنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر رخسانہ زبیر ی کی طرف سے بھی غیرملکی کمپنی میں سرمایہ کاری کیے جانے کا انکشاف ہو اہے۔ ایڈمرل ریٹائرڈ مظفر حسین کے صاحبزادے اظہر حسن بھی ایک غیرملکی کمپنی میں حصص رکھتے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے دوست عرفان اقبال بھی تین آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ہیں۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیزدور کے وزیر صحت نصیر خان کے بھائی ظفراللہ خان اور بیٹے محمد جبران کی بھی ایک آف شورکمپنی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سیٹھ عابد کے بیٹے ساجد محمود وزجن آئی لینڈ میں کمپنی کے مالک نکلے، سیٹھ عابد کے خاندان کی مجموعی طور پر تیس آف شورکمپنیاں منظرعام پر آئی ہیں۔
اسی طرح پورٹ قاسم اتھارٹی کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیروکی بھی غیرملکی کمپنیاں سامنے آئی ہیں جبکہ کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدرشوکت احمد کے نام بھی ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے جس میں اُن کے بیٹے اور بہو کو ہولڈرز میں شامل دکھایا گیا ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی والدہ صباعبید بھی 3 غیر ملکی کمپنیاں رکھتی ہیں۔ پاناما لیکس نے اس سے قبل اپنی پہلی اشاعت میں دوسو پچاس آف شور کمپنیاں یا پھر خفیہ اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی دس لاکھ سے زائد شخصیات کے نام شائع کئے تھے۔ پانامالیکس کی اُسی پہلی اشاعت میں وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں کے نام بھی سامنے آئے تھے جس پر وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کے لئے خود جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا جب کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے پاناما لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام منظرعام پر آنے کے بعد ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی آئی جے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آف شور کمپنیوں کے ذریعے 12 کھرب ڈالر سے زائد سرمایا کنارہ کمپنیوں (آف شور ) کے ذریعے مختلف ممالک کے سیاست دانوں ، تاجروں اور بیوروکریٹس نے اپنے اپنے ممالک سے باہر ایسے ملکوں میں کھپایا ہوا ہے جو ٹیکس سے محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر سرمایہ اُبھرتی ہوئی معیشت والے ممالک سے منتقل کیا گیا۔ بیرون ملک سرمایہ بھیجنے والے ممالک میں چین، روس، ملائشیا، تھائی لینڈ، انگولا اور نائیجیریا بھی شامل ہیں۔
دنیا بھر میں پاناما لیکس کے ذریعے منظر عام پر آنے والے حقائق کی روشنی میں اپنے اپنے ممالک کے حکمرانوں کا محاسبہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں بھی حزب اختلا ف کی جماعتیں نواز شریف اور اُن کے خاندان کے خلاف اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پاناما لیکس کے حوالے سے سامنے آنے والے نیے حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ نوازشریف پر پڑنے والے دباؤ میں کوئی خاص کمی نہیں آسکے گی ۔کیونکہ نیے منظر عام پر آنے والے حقائق کی نوعیت ایسی نہیں کہ جو حزب اختلاف کے تقریباً تمام اہم رہنماوؤں کو اپنی لپیٹ میں لے کر اُن کی اخلاقی پوزیشن کو کمزور کردیتی اور کم ازکم پاناما لیکس کے حمام میں سب کے سب ننگے نظر آتے۔ اس لیے پاناما لیکس کی اس دوسری اشاعت سے نوازشریف پر موجود دباؤ میں کوئی خاص کمی آنے کا امکان نہیں۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...