... loading ...

سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر نیب چھاپے کے بعد 75 کروڑ روپے کی نقد برآمدگی نے جہاں قومی حلقوں کو ہکا بکا کردیا ہے ، وہیں خودبلوچستان کی منتخب اسمبلی میں بھی عجیب وغریب فضا پیدا کردی ہے۔ بلوچستان میں سیاسی حکومتوں کی بدعنوانیوں کے قصے زباں زد عام وخاص رہے ہیں۔ اور بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں سرداروں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کی بدعنوانیوں کو بھی خاص رکاوٹ قراردیا جاتا ہے۔ اب سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر نیب چھاپے نے بلوچستان کی موجودہ حکومت سمیت تین حکومتوں کو الزامات کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت میں بھی اسی عہدے پر تعینات رہے ہیں۔ اسی طرح وہ ڈاکٹر عبدالمالک کی حکومت میں بھی سیکریٹری خزانہ تھے اور اب مسلم لیگ نون کے وزیراعلیٰ سردار ثناء اللہ زہری کے دور میں بھی اپنی گرفتاری تک وہی سیکریٹری خزانہ تھے۔
بلوچستان اسمبلی کے 7 مئی کے اجلاس میں سیکریٹری خزانہ کے گھر سے نقد دولت کی برآمدگی کا مسئلہ چھایا رہا۔ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے اس حوالے سے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی ناک کے نیچے بدعنوانیاں ہوتی رہیں اور وہ مکمل لاعلم رہے۔ پاناما لیکس پر نوازشریف کا تحفظ کرنے والی جے یوآئی نے بلوچستان اسمبلی میں بالکل برعکس موقف اختیار کیا۔ جے یو آئی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف مولانا واسع نے یہ مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عبدالمالک اور اُن کی پوری ٹیم کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ حیرت انگیز طور پر بدعنوانیوں کے الزامات میں پاناما لیکس کی زد میں آئے شریف خاندان کے حوالے سے مرکز میں اس جماعت کا موقف اور کردار یکسر برعکس ہے۔ جبکہ وہ ڈاکٹر عبدالمالک سے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اس کے باوجود کررہے ہیں کہ خود اُنہوں نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے مکمل پیش کردیا ہے۔ جبکہ مرکز میں نوازشریف خو د کو احتساب سے بچانے کے لئے دوسروں کے احتساب کا کھاتہ 1947ء سے کھولنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں پختونخوا نیپ کے لیاقت آغا نے الزام لگایا کہ کہ سابق حکومت کے ہر وزیر کے لندن میں فلیٹ ہیں۔ اسی طرح رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ فری کرپشن بلوچستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کی باتیں کہاں گئیں۔ مشیر خزانہ میر خالد لانگھو نے اعتراف کیا ہے کہ بطور مشیر خزانہ اُن سے کمزوریاں ہوئی ہیں۔ وہ تحقیقات ختم ہونے تک عہدے سے علیحدہ رہیں گے۔
اطلاعات کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری اور اُن کے گھر سے نقد رقوم کی برآمدگی کے بعد اس معاملے میں بہت اہم نام جلد سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ جو بلوچستان کی سیاسی حکومت کے لیے نئی پریشانیاں پیدا کرسکتے ہیں۔
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...