... loading ...

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں تقریباً 400 افراد نے کیپٹول بلڈنگ کے سامنے ڈیموکریسی اسپرنگ کی جانب سے مظاہرہ کیا لیکن میڈیا نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا، بلکہ صرف 30 سیکنڈوں کی غلط کوریج دی۔ ویسے میڈيا کی یہ حرکت حیران کن بھی نہیں ہے۔
ڈیموکریسی اسپرنگ خود کو ایک “بڑی عدم تشدد کی تحریک” کے ذریعے “اپنی جمہوریت واپس لو” کی حیثیت سے بیان کرتا ہے۔ ان اقدامات میں اہم تاریخی مقامات پر دھرنے بھی شامل ہے۔ گو کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں 400 سے کم لوگ شامل نہیں تھے، اس لیے یہ بھی تاریخی کہلانا چاہیے لیکن کاروباری میڈیا نے اس کی کوریج کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔
سی این این نے مظاہرے اور اس کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کی سرے سے کوئی خبر نہیں دی۔ ایم ایس این بی سی نے 12 سیکنڈوں کے لیے مظاہرین کا ذکر کیا جبکہ فوکس نیوز نے گرفتاریوں کا حوالہ دیا اور مظاہروں کی بات کی، لیکن صرف 17 سیکنڈ کے لیے۔ بدترین بات یہ کہ جن دونوں اداروں نے بات کی انہوں نے حقیقت کو بری طرح مسخ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کے اہداف “ووٹنگ کے حقوق کے حوالے سے مسائل” ہیں۔
گو کہ اس تحریک کا ہدف “عوامی مایوسی کو ایسے جوش میں تبدیل کرنا ہے جو امریکا میں سیاسی ماحول کو تبدیل کردے اور ایک ایسی تحریک کھڑی کرے جسے کوئی روک نہ سکے، قرار دیا جاتا ہے جس میں بلاشبہ ووٹنگ کے حقوق بھی شامل ہیں، لیکن خبری چینلوں کی اس بات نے ڈیموکریسی اسپرنگ کے اہم مقاصد بیان نہیں ہونے دیے۔
سی این این نے بعد ازاں اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر مضمون کے ذریعے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی اور دیگر اہم خبری اداروں – این پی آر، الجزیرہ اور سی ایس پی اے این، نے بھی مظاہروں پر سنجیدہ توجہ دی لیکن امریکی سیاسی خبروں میں مہارت رکھنے والے اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر ان مظاہروں سے نظریں چرائی گئیں۔
ایسی صورت حال میں سوشل میڈیا آواز بنتا ہے اور ایسا ہوا بھی۔ ٹوئٹر پر #DemocracySpring کا ہیش ٹیگ چلتا رہا جس میں ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ٹوئٹس ہوئیں اور تنظیم کے فیس بک گروپ اور ایونٹ پیج پر بھی بڑے پیمانے پر سرگرمی دیکھی گئی۔ متبادل اور آزاد میڈیا نے بھی مظاہروں کی اور اس کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کو کوریج دی۔ لیکن سب سے زیادہ چلنے والے کیبل ٹیلی وژن چینلوں نے ایسا کیوں کیا؟ اس کی وجہ بالکل سادہ سی ہے۔ امریکا میں 90 فیصد ابلاغی ادارے، جن میں مندرجہ بالا کیبل ٹیلی وژن بھی شامل ہیں، صرف چھ اداروں کی ملکیت ہیں۔ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اگر ان میں سے نصف بھی کسی اہم واقعے سے نظریں چرائیں تو گویا امریکا کے آدھے ٹیلی وژن چینلوں پر کسی خبر کا نام و نشان تک نظر نہیں آئے گا۔
سیاست دانوں، ابلاغی اداروں اور ان کے کارپوریٹ مالکان کا یہ گٹھ جوڑ ہی وہ اسٹیٹس کو اور بدعنوانی پیدا کررہا ہے جس کے خلاف ڈیموکریس اسپرنگ کھڑا ہوا ہے۔
یہ بات حیران کن نہیں ہے کہ امریکا کے بیشتر خبری چینل اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکما ہوئے ہیں، لیکن یہ جاننا ضروری ہےکہ 277 ملین امریکی اب بھی انہی ذرائع ابلاغ کی خبروں اور معلومات پر یقین کرتے ہیں۔ گو کہ سوشل میڈیا اور قابل بھروسہ آزاد ذرائع ابلاغ کی وجہ سے یہ منظرنامہ تبدیل ہو رہا ہے لیکن دارالحکومت میں 400 سے زيادہ مظاہرین کی گرفتاری کا ان چینلوں کی وجہ سے کروڑوں افراد کو پتہ بھی نہیں چلا۔
ڈیموکریسی اسپرنگ رواں ہفتے دھرنے اور مظاہرے جاری رکھے گا۔ یعنی یہاں بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...